Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 7: Al-A`raf الاٴعرَاف النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[7:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[7:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[7:2] Alif Lam Mim Sad.
[7:2] اَنَا اللّٰہُ اَعلَمُ، صَادِقُ القَولِ: میں اللہ سب سے زیادہ جاننے والا ہوں، قول کا سچا ہوں۔

[7:3] This is a Book revealed unto thee — so let there be no straitness in thy bosom concerning it — that thou mayest warn thereby, and that it be an exhortation to the believers.
[7:3] (یہ) ایک عظیم کتاب ہے جو تیری طرف اتاری گئی ہے۔ پس تیرے سینے میں اس سے کوئی تنگی محسوس نہ ہو کہ تُو اس کے ذریعہ اِنذار کرے۔ اور مومنوں کے لئے یہ ایک بڑی نصیحت ہے۔

[7:4] Follow that which has been sent down to you from your Lord, and follow no protectors other than Him. How little do you remember!
[7:4] اُس کی پیروی کرو جو تمہارے ربّ کی طرف سے تمہاری طرف اُتارا گیا ہے اور اسے چھوڑ کر دوسرے ولیوں کی پیروی نہ کرو۔ تھوڑا ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔

[7:5] How many a town have We destroyed! And Our punishment came upon it by night or while they slept at noon.
[7:5] اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ اُنہیں ہم نے ہلاک کر دیا۔ پس ان پر ہمارا عذاب رات کو (سوتے میں) آیا یا جب وہ قیلولہ کر رہے تھے۔

[7:6] So when Our punishment came upon them, their cry was nothing but that they said: 'We were indeed wrongdoers!'
[7:6] پھر ان کی پکار اس کے سوا کچھ نہ تھی جب ان کے پاس ہمارا عذاب آیا کہ انہوں نے کہا یقیناً ہم ہی ظلم کرنے والے تھے۔

[7:7] And We will certainly question those to whom the Messengers were sent, and We will certainly question the Messengers.
[7:7] پس ہم ضرور اُن سے پوچھیں گے جن کی طرف پیغمبر بھیجے گئے تھے اور ہم ضرور پیغمبروں سے بھی پوچھیں گے۔

[7:8] Then will We certainly relate to them their deeds with knowledge, for We were never absent.
[7:8] اور ہم اُن پر علم کی بنا پر تاریخی واقعات پڑھیں گے اور ہم کبھی غائب نہیں رہے۔

[7:9] And the weighing on that day will be true. Then as for those whose scales are heavy, it is they who shall prosper.
[7:9] اور حق ہی اس دن وزنی ثابت ہوگا۔ پس وہ جن کے پلڑے بھاری ہوں گے وہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[7:10] And as for those whose scales are light, it is they who shall have ruined their souls because of their being unjust to Our Signs.
[7:10] اور جن کے پلڑے ہلکے ہوں گے پس یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا بسبب اس کے کہ وہ ہماری آیات سے ناانصافی کیا کرتے تھے۔
[7:11] And We have established you in the earth and provided for you therein the means of subsistence. How little thanks you give!
[7:11] اور یقیناً ہم نے تمہیں زمین میں تمکنت بخشی اور تمہارے لئے اس میں روزگار کے ذرائع بنائے۔ تھوڑا ہے جو تم شکر کرتے ہو۔

[7:12] And We did create you and then We gave you shape; then said We to the angels, 'Submit to Adam;' and they all submitted but Iblis did not; he would not be of those who submit.
[7:12] اور یقیناً ہم نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں صورتوں میں ڈھالا پھر ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے لئے سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا ان سب نے سجدہ کیا۔ وہ سجدہ کرنے والوں میں سے نہ بنا۔

[7:13] God said, 'What prevented thee from submitting when I commanded thee?' He said, 'I am better than he. Thou hast created me of fire while him hast Thou created of clay.'
[7:13] اس نے کہا تجھے کس چیز نے روکا کہ تو سجدہ کرے جبکہ میں نے تجھے حکم دیا تھا۔ اس نے کہا میں اس سے بہتر ہوں۔ تو نے مجھے تو آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے گیلی مٹی سے پیدا کیا۔

[7:14] God said, 'Then go down hence; it is not for thee to be arrogant here. Get out; thou art certainly of those who are abased.'
[7:14] اس نے کہا پس تُو اس سے نکل جا۔ تجھے توفیق نہ ہوگی کہ تُو اس میں تکبر کرے۔ پس نکل جا یقیناً تُو ذلیل لوگوں میں سے ہے۔

[7:15] He said, 'Grant me respite till the day when they will be raised up.'
[7:15] اس نے کہا مجھے اس دن تک مہلت عطا کر جب وہ اٹھائے جائیں گے۔

[7:16] God said, 'Thou shalt be of those who are given respite.'
[7:16] اس نے کہا یقیناً تُو مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے۔

[7:17] He said: 'Now, since Thou hast adjudged me as lost, I will assuredly lie in wait for them on Thy straight path.
[7:17] اس نے کہا کہ بسبب اس کے کہ تُو نے مجھے گمراہ ٹھہرایا ہے میں یقیناً ان کی تاک میں تیری سیدھی راہ پر بیٹھوں گا۔

[7:18] 'Then will I surely come upon them from before them and from behind them and from their right and from their left, and Thou wilt not find most of them to be grateful.'
[7:18] پھر میں ضرور اُن تک ان کے سامنے سے بھی اور ان کے پیچھے سے بھی اور ان کے دائیں سے بھی اور ان کے بائیں سے بھی آؤں گا۔ اور تو ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں پائے گا۔

[7:19] God said: 'Get out hence, despised and banished. Whosoever of them shall follow thee, I will surely fill Hell with you all.'
[7:19] اس نے کہا تُو یہاں سے نکل جا مذمّت کیا ہوا اور دھتکارا ہوا۔ ان میں سے جو بھی تیری پیروی کرے گا میں یقیناً تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا۔

[7:20] 'And O Adam, dwell thou and thy wife in the garden and eat therefrom wherever you will, but approach not this tree lest you be among the wrongdoers.'
[7:20] اور اے آدم! تُو اور تیری بیوی جنت میں سکونت اختیار کرو اور دونوں جہاں سے چاہو کھاؤ۔ ہاں تم دونوں اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ تم ظالموں میں سے ہو جاؤ گے۔
[7:21] But Satan whispered evil suggestions to them so that he might make known to them what was hidden from them of their shame, and said, 'Your Lord has only forbidden you this tree, lest you should become angels or such beings as live for ever.'
[7:21] پس شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا تاکہ وہ اُن کی ایسی کمزوریوں میں سے بعض اُن پر ظاہر کر دے جو اُن سے چھپائی گئی تھیں اور اس نے کہا کہ تمہیں تمہارے ربّ نے اس درخت سے نہیں روکا مگر اس لئے کہ کہیں تم دونوں فرشتے ہی نہ بن جاؤ یا ہمیشہ زندہ رہنے والوں میں سے ہو جاؤ۔

[7:22] And he swore to them, saying, 'Surely, I am a sincere counsellor unto you.'
[7:22] اور اس نے ان دونوں سے قسمیں کھاکر کہا کہ یقیناً میں تم دونوں کے حق میں محض (نیک) نصیحت کرنے والوں میں سے ہوں۔

[7:23] So he caused them to fall into disobedience by deceit. And when they tasted of the tree, their shame became manifest to them and they began to stick the leaves of the garden together over themselves. And their Lord called them, saying, 'Did I not forbid you that tree and tell you: verily, Satan is to you an open foe?'
[7:23] پس اس نے انہیں ایک بڑے دھوکہ سے بہکا دیا۔ پس جب ان دونوں نے اس درخت کو چکھا تو ان کی کمزوریاں اُن پر ظاہر ہوگئیں اور وہ دونوں جنت کے پتّوں میں سے کچھ اپنے اوپر اوڑھنے لگے۔ اور ان کے ربّ نے اُن کو آواز دی کہ کیا میں نے تمہیں اس درخت سے منع نہیں کیا تھا اور تم سے یہ نہیں کہا تھا کہ یقیناً شیطان تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے؟

[7:24] They said, 'Our Lord, we have wronged ourselves; and if Thou forgive us not and have not mercy on us, we shall surely be of the lost.'
[7:24] اُن دونوں نے کہا کہ اے ہمارے ربّ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو نے ہمیں معاف نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو یقیناً ہم گھاٹا کھانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔

[7:25] He said, 'Go forth, some of you being enemies of others. And for you there is an abode on the earth and a provision for a time.'
[7:25] اس نے کہا کہ تم سب (یہاں سے) نکل جاؤ اس حال میں کہ تم میں سے بعض بعض کے دشمن ہوں گے۔ اور تمہارے لئے زمین میں کچھ عرصہ قیام ہے اور کچھ مدت کے لئے معمولی فائدہ اٹھانا ہے۔

[7:26] He said, 'Therein shall you live, and therein shall you die, and therefrom shall you be brought forth.'
[7:26] اس نے کہا تم اسی میں جیو گے اور اسی میں مرو گے اور اسی میں سے تم نکالے جاؤ گے۔

[7:27] O children of Adam! We have indeed sent down to you raiment to cover your shame, and to be an elegant dress; but the raiment of righteousness — that is the best. That is one of the Signs of Allah, that they may remember.
[7:27] اے بنی آدم! یقیناً ہم نے تم پر لباس اُتارا ہے جو تمہاری کمزوریوں کو ڈھانپتا ہے اور زینت کے طور پر ہے۔ اور رہا تقویٰ کا لباس! تو وہ سب سے بہتر ہے۔ یہ اللہ کی آیات میں سے کچھ ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔



[7:28] O children of Adam! let not Satan seduce you, even as he turned your parents out of the garden, stripping them of their raiment that he might show them their shame. Truly he sees you, he and his tribe, from where you see them not. Surely, We have made satans friends for those who believe not.
[7:28] اے بنی آدم! شیطان ہرگز تمہیں بھی فتنہ میں نہ ڈالے جیسے اس نے تمہارے ماں باپ کو جنت سے نکلوا دیا تھا۔ اس نے ان سے ان کے لباس چھین لئے تاکہ اُن کی برائیاں اُن کو دکھائے۔ یقیناً وہ اور اس کے غول تمہیں دیکھ رہے ہیں جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ یقیناً ہم نے شیطانوں کو اُن لوگوں کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔

[7:29] And when they commit a foul deed, they say: 'We found our fathers doing it, and Allah has enjoined it upon us.' Say, 'Allah never enjoins foul deeds. Do you say of Allah what you know not?'
[7:29] اور جب وہ کوئی بے حیائی کی بات کریں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے آباءو اجداد کو اِسی پر پایا اور اللہ ہی نے ہمیں اس کا حکم دیا ہے۔ تُو کہہ دے یقیناً اللہ بے حیائی کا حکم نہیں دیتا۔ کیا تم اللہ پر وہ باتیں کہتے ہو جو تم نہیں جانتے۔

[7:30] Say, 'My Lord has enjoined justice. And fix your attention aright at every time and place of worship, and call upon Him, making yourselves sincere towards Him in religion. As He brought you into being, so shall you return.'
[7:30] تُو کہہ دے کہ میرے ربّ نے انصاف کا حکم دیا ہے۔ نیز یہ کہ تم ہر مسجد میں اپنی توجّہات (اللہ کی طرف) سیدھی رکھو۔ اور دین کو اُس کے لئے خالص کرتے ہوئے اُسی کو پکارا کرو۔ جس طرح اس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا اسی طرح تم (مرنے کے بعد) لَوٹو گے۔
[7:31] Some has He guided, and as for others error has become their desert. They have taken evil ones for friends to the exclusion of Allah, and they think that they are rightly guided.
[7:31] ایک گروہ کو اس نے ہدایت بخشی اور ایک گروہ پر گمراہی لازم ہوگئی۔ یقیناً یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کو چھوڑ کر شیطانوں کو دوست بنا لیا اور یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔

[7:32] O children of Adam! look to your adornment at every time and place of worship, and eat and drink but exceed not the bounds; surely, He does not love those who exceed the bounds.
[7:32] اے ابنائے آدم! ہر مسجد میں اپنی زینت (یعنی لباسِ تقویٰ) ساتھ لے جایا کرو۔ اور کھاؤ اور پیو لیکن حد سے تجاوز نہ کرو۔ یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

[7:33] Say, 'Who has forbidden the adornment of Allah which He has produced for His servants, and the good things of His providing?' Say, 'They are for the believers in the present life and exclusively for them on the Day of Resurrection. Thus do We explain the Signs for a people who have knowledge.'
[7:33] تو پوچھ کہ اللہ کی (پیدا کردہ) زینت کس نے حرام کی ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے نکالی ہے۔ اور رزق میں سے پاکیزہ چیزیں بھی۔ تُو کہہ دے کہ یہ اس دنیا کی زندگی میں بھی ان کے لئے ہیں جو ایمان لائے (اور) قیامت کے دن تو خالصۃً (بلاشرکتِ غیرے صرف انہی کے لئے ہوں گی)۔ اسی طرح ہم نشانات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں۔

[7:34] Say, 'My Lord has only forbidden foul deeds, whether open or secret, and sin and wrongful transgression, and that you associate with Allah that for which He has sent down no authority, and that you say of Allah that of which you have no knowledge.'
[7:34] تو کہہ دے کہ میرے ربّ نے محض بے حیائی کی باتوں کو حرام قرار دیا ہے وہ بھی جو اس میں سے ظاہر ہو اور وہ بھی جو پوشیدہ ہو۔ اسی طرح گناہ اور ناحق بغاوت کو بھی اور اس بات کو بھی کہ تم اُس کو اللہ کا شریک ٹھہراؤ جس کے حق میں اُس نے کوئی حجت نہیں اتاری اور یہ کہ تم اللہ کی طرف ایسی باتیں منسوب کرو جن کا تمہیں کوئی علم نہیں ہے۔

[7:35] And for every people there is a term, and when their term is come, they cannot remain behind a single moment, nor can they get ahead of it.
[7:35] اور ہر امّت کے لئے ایک میعاد مقرر ہے۔ پس جب ان کا مقررہ وقت آجائے تو ایک لمحہ بھی نہ وہ اس سے پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

[7:36] O children of Adam! if Messengers come to you from among yourselves, rehearsing My Signs unto you, then whoso shall fear God and do good deeds, on them shall come no fear nor shall they grieve.
[7:36] اے ابنائے آدم! اگر تمہارے پاس تم میں سے رسول آئیں جو تم پر میری آیات پڑھتے ہوں تو جو بھی تقویٰ اختیار کرے اور اصلاح کرے تو ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور وہ غمگین نہیں ہوں گے۔

[7:37] But those who reject Our Signs and turn away from them with disdain, these shall be the inmates of the Fire; they shall abide therein.
[7:37] اور وہ لوگ جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلا دیا اور ان سے تکبر سے پیش آئے یہی وہ لوگ ہیں جو آگ والے ہیں۔ وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[7:38] Who is, then, more unjust than he who forges a lie against Allah or gives the lie to His Signs? It is these who shall have their lot as ordained till when Our messengers shall visit them to take away their souls, they shall say, 'Where is that which you used to call upon beside Allah?' They will answer, 'We cannot find them;' and they will bear witness against themselves that they were disbelievers.
[7:38] پس اُس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ گھڑے یا اس کے نشانات کو جھٹلائے۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں نوشتہء تقدیر میں سے اُن کا (مقدر) حصہ ملے گا یہاں تک کہ جب ہمارے ایلچی اُن کے پاس پہنچیں گے انہیں وفات دیتے ہوئے تو وہ انہیں کہیں گے کہ کہاں ہیں وہ جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے رہے ہو۔ (جواباً) وہ کہیں گے وہ سب ہم سے کھو گئے۔ اور وہ (خود) اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کافر تھے۔

[7:39] He will say, 'Enter ye into the Fire among the nations of Jinn and men who passed away before you.' Every time a people enters, it shall curse its sister (people) until, when they have all successively arrived therein, the last of them will say of the first of them: 'Our Lord, these led us astray, so give them a double punishment of the Fire.' He will say, 'For each preceding party there shall be double punishment, but you do not know.'
[7:39] (تب) وہ (اُن سے) کہے گا کہ ان قوموں کے ساتھ جو جن واِنس میں سے تم سے پہلے گزر گئی ہیں تم بھی آگ میں داخل ہو جاؤ۔ جب بھی کوئی امت داخل ہوگی وہ اپنی ہم قماش امّت پر لعنت بھیجے گی۔ یہاں تک کہ جب وہ سب کے سب اس میں اکٹھے ہو جائیں گے تو ان میں سے بعد میں آنے والی اپنے سے پہلی کے بارہ میں کہے گی اے ہمارے ربّ! یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا۔ پس ان کو آگ کا دوہرا عذاب دے۔ وہ کہے گا کہ ہر ایک کو دوہرا (عذاب) ہی مل رہا ہے لیکن تم جانتے نہیں۔

[7:40] And the first of them will say to the last of them: 'You have then no superiority over us; taste therefore the punishment for all that you did.'
[7:40] اور ان میں سے پہلی (جماعت) دوسری سے کہے گی تمہیں ہم پر کوئی فضیلت نہیں تھی۔ پس عذاب چکھو بسبب اس کے جو تم کَسَب کیا کرتے تھے۔


[7:41] Those who reject Our Signs and turn away from them with disdain, the gates of the spiritual firmament will not be opened for them, nor will they enter Heaven until a camel goes through the eye of a needle. And thus do We requite the offenders.
[7:41] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا اور ان سے استکبار کیا ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جائے۔ اور اسی طرح ہم مجرموں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[7:42] They shall have a bed of Hell, and over them coverings of the same. And thus do We requite the unjust.
[7:42] ان کے لئے جہنم میں ایک تیار کی ہوئی جگہ ہوگی اور اُن کے اوپر تہ بہ تہ (ظلمات کے) پردے ہوں گے اور اسی طرح ہم ظالموں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[7:43] But as to those who believe and do good works — and We task not any soul beyond its capacity — these are the inmates of Heaven; they shall abide therein.
[7:43] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ہم (اُن میں سے) کسی جان پر اس کی وسعت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

[7:44] And We shall remove whatever rancour may be in their hearts. Beneath them shall flow rivers. And they shall say, 'All praise belongs to Allah Who has guided us to this. And we could not have found guidance, if Allah had not guided us. The Messengers of our Lord did indeed bring the truth.' And it shall be proclaimed unto them: 'This is the Heaven which you have been given for an inheritance as a reward for what you used to do.'
[7:44] اور ہم اُن کے سینوں سے کینے کھینچ نکالیں گے۔ اُن کے زیرتصرف نہریں بہتی ہوں گی۔ اور وہ کہیں گے کہ تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے ہمیں یہاں پہنچنے کی راہ دکھائی جبکہ ہم کبھی ہدایت نہ پاسکتے تھے اگر اللہ ہمیں ہدایت نہ دیتا۔ یقیناً ہمارے پاس ہمارے ربّ کے رسول حق کے ساتھ آئے تھے۔ اور انہیں آواز دی جائے گی کہ یہ وہ جنت ہے جس کا تمہیں وارث ٹھہرایا گیا ہے بسبب اُس کے جو تم عمل کرتے تھے۔

[7:45] And the inmates of Heaven will call out to the inmates of Hell: 'We have indeed found what our Lord promised us to be true. Have you too found what your Lord promised you to be true?' They shall say: 'Yes'. Then a proclaimer shall proclaim between them saying, 'The curse of Allah is on the wrongdoers —
[7:45] اور اہلِ جنت اہلِ نار کو آواز دیں گے کہ ہم نے اس وعدے کو جو ہمارے ربّ نے ہم سے کیا تھا حق پایا ہے تو کیا تم نے بھی اس وعدے کو حق پایا جو تمہارے ربّ نے (تم سے) کیا تھا۔ وہ کہیں گے ہاں، تب ایک اعلان کرنے والا ان کے درمیان اعلان کرے گا کہ ظالموں پر اللہ کی لعنت ہو

[7:46] 'Who turn men away from the path of Allah and seek to make it crooked, and who are disbelievers in the Hereafter.'
[7:46] جو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اور اسے ٹیڑھا (دیکھنا) چاہتے ہیں اور وہ آخرت کے منکر ہیں۔

[7:47] And between the two there shall be a partition, and on the elevated places there shall be men who will know all by their marks. And they will call out to the people of Heaven: 'Peace be on you.' These will not have yet entered it although they will be hoping to do so.
[7:47] اور ان کے درمیان پردہ حائل ہوگا اور بلند جگہوں پر ایسے مرد ہوں گے جو سب کو اُن کی علامتوں سے پہچان لیں گے اور وہ اہلِ جنت کو آواز دیں گے کہ تم پر سلام ہو جبکہ ابھی وہ اُس (جنت) میں داخل نہیں ہوئے ہوں گے اور (اس کی) خواہش رکھ رہے ہوں گے۔

[7:48] And when their eyes are turned towards the people of the Fire, they will say, 'Our Lord, put us not with the unjust people.'
[7:48] اور جب ان کی نگاہیں اہلِ نار کی طرف پھیری جائیں گی تو وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! ہمیں ظالم لوگوں میں سے نہ بنانا۔

[7:49] And the occupants of the elevated places will call out to men whom they will know by their marks, and say, "Your multitude availed you not, nor your arrogance.
[7:49] اور اونچی جگہوں والے ایسے لوگوں سے مخاطب ہوں گے جن کو وہ ان کی علامتوں سے پہچان لیں گے اور کہیں گے تمہاری جمعیت اور جو تم استکبار کیا کرتے تھے تمہارے کام نہ آسکے۔

[7:50] "Are these the men about whom you swore that Allah would not extend mercy to them? To them it has been said, 'Enter Paradise; no fear shall come upon you, nor shall you grieve.'"
[7:50] کیا یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کے متعلق تم قسمیں کھایا کرتے تھے کہ اللہ ان پر رحم نہیں کرے گا۔ (اے مومنو!) جنت میں داخل ہو جاؤ تم پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ تم کبھی غمگین ہوگے۔


[7:51] And the inmates of the Fire will call out to the inmates of Heaven, 'Pour out on us some water or some of that which Allah has provided for you.' They will say, 'Verily, Allah has forbidden them both to disbelievers —
[7:51] اور اہلِ نار اہلِ جنت کو آواز دیں گے کہ اس پانی میں سے ہمیں بھی کچھ عطا کرو یا اس رزق میں سے جو اللہ نے تمہیں عطا کیا ہے۔ وہ جواب دیں گے یقیناً اللہ نے یہ دونوں کافروں پر حرام کر دیئے ہیں۔

[7:52] 'Those who took their religion for a pastime and a sport, and whom the life of the world beguiled.' This day, then, shall We forget them as they forgot the meeting of this day of theirs, and as they used to deny Our Signs.
[7:52] (اُن پر) جنہوں نے اپنے دین کو لغویات اور کھیل کود بنا رکھا تھا اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں مبتلا کر دیا۔ پس آج کے دن ہم بھی انہیں اسی طرح بُھلا دیں گے جیسے وہ اپنے اس دن کی ملاقات کو بھلا بیٹھے تھے اور بسبب اس کے کہ وہ ہماری آیات کا انکار کیا کرتے تھے۔

[7:53] And surely We have brought them a Book which We have expounded with knowledge, a guidance and a mercy for a people who believe.
[7:53] اور ہم یقیناً ان کے پاس ایک ایسی کتاب لائے تھے جسے ہم نے علم کی بنا پر تفصیل سے پیش کیا تھا۔ وہ ہدایت تھی اور رحمت تھی ان لوگوں کے لئے جو ایمان لے آتے ہیں۔

[7:54] Do they wait only for the fulfilment of warnings thereof? On the day when the fulfilment thereof shall come, those who had forgotten it before shall say, 'The Messengers of our Lord did indeed bring the truth. Have we then any intercessors to intercede for us? Or could we be sent back so that we might do deeds other than that which we used to do?' They have indeed ruined their souls and that which they used to fabricate has failed them.
[7:54] کیا وہ صرف اس کی تعبیر کا انتظار کر رہے ہیں۔ جس دن اس کی تعبیر آ جائے گی تو وہ لوگ جو اس سے پہلے اس (کتاب) کو بُھلا بیٹھے تھے کہیں گے کہ یقیناً ہمارے ربّ کے رسول حق کے ساتھ آئے تھے۔ پس کیا کوئی ہماری شفاعت کرنے والے ہیں تو ہماری شفاعت کریں یا پھر ہمیں واپس لوٹا دیا جائے تو ہم ان کاموں کی بجائے کچھ اور کام کریں گے جو ہم کیا کرتے تھے۔ یقیناً انہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈال دیا اور جو بھی وہ افترا کیا کرتے تھے ان سے کھویا گیا۔



[7:55] Surely, your Lord is Allah Who created the heavens and the earth in six periods; then He settled Himself on the Throne. He makes the night cover the day, which pursues it swiftly. And He created the sun and the moon and the stars, all made subservient by His command. Verily, His is the creation and the command. Blessed is Allah, the Lord of the worlds.
[7:55] یقیناً تمہارا ربّ وہ اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا۔ وہ رات سے دن کو ڈھانپ دیتا ہے جبکہ وہ اُسے جلد طلب کر رہا ہوتا ہے۔ اور سورج اور چاند اور ستارے (پیدا کئے) جو اس کے حکم سے مسخر کئے گئے ہیں۔ خبردار! پیدا کرنا بھی اسی کا کام ہے اور حکومت بھی۔ بس ایک وہی اللہ برکت والا ثابت ہوا جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[7:56] Call upon your Lord in humility and in secret. Surely, He does not love the transgressors.
[7:56] اپنے ربّ کو عاجزی کے ساتھ اور مخفی طور پر پکارتے رہو۔ یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

[7:57] And create not disorder in the earth after it has been set in order, and call upon Him in fear and hope. Surely, the mercy of Allah is nigh unto those who do good.
[7:57] اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلاؤ اور اُسے خوف اور طمع کے ساتھ پکارتے رہو۔ یقیناً اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب رہتی ہے۔

[7:58] And He it is Who sends the winds as glad tidings before His mercy, till, when they bear a heavy cloud, We drive it to a dead land, then We send down water therefrom, and We bring forth therewith fruits of every kind. In like manner do We bring forth the dead that you may remember.
[7:58] اور وہی ہے جو اپنی رحمت کے آگے آگے ہواؤں کو خوشخبری دیتے ہوئے بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب وہ بوجھل بادل اٹھا لیتی ہیں تو ہم اسے ایک مردہ علاقہ کی طرف ہانک لے جاتے ہیں۔ پھر اس سے ہم پانی اتارتے ہیں اور اس (پانی) سے ہر قسم کے پھل اُگاتے ہیں۔ اسی طرح ہم مُردوں کو (زندہ کر کے) نکالتے ہیں تاکہ تم نصیحت پکڑو۔

[7:59] And as for the good land, its vegetation comes forth plentifully by the command of its Lord; and that which is bad, its vegetation does not come forth but scantily. In like manner do We vary the Signs for a people who are grateful.
[7:59] اور پاک مُلک (وہ ہوتا ہے کہ) اس کا سبزہ اس کے ربّ کے اِذن سے (پاک ہی) نکلتا ہے اور جو ناپاک ہو (اس میں) کچھ نہیں نکلتا مگر ردّی (چیز)۔ اسی طرح ہم نشانات کو پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کی خاطر جو شکر کیا کرتے ہیں۔



[7:60] We sent Noah to his people and he said, 'O my people, worship Allah, you have no other God but Him. Indeed, I fear for you the punishment of the great day.'
[7:60] یقیناً ہم نے نوح کو بھی اس کی قوم کی طرف بھیجا تھا۔ پس اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں۔ یقیناً میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
[7:61] The chiefs of his people said, 'Surely, we see thee to be in manifest error.'
[7:61] اس کی قوم کے سرداروں نے کہا ہم تو تجھے یقیناً ایک کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا دیکھتے ہیں۔

[7:62] He said, 'O my people, there is no error in me, but I am a Messenger from the Lord of the worlds.
[7:62] اس نے کہا اے میری قوم! میں کسی گمراہی میں مبتلا نہیں بلکہ میں تو تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے ایک رسول ہوں۔

[7:63] 'I deliver to you the messages of my Lord and give you sincere advice, and I know from Allah what you do not know.
[7:63] میں تمہیں اپنے ربّ کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں اور میں اللہ سے وہ علم حاصل کرتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

[7:64] 'Do you wonder that an exhortation has come to you from your Lord through a man from among yourselves, that he may warn you and that you may become righteous and that you may be shown mercy?'
[7:64] کیا تم نے اس بات پر تعجب کیا ہے کہ تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک ذِکر آیا ہے جو تم ہی میں سے ایک مرد پر اُترا ہے تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو اور تاکہ شاید تم پر رحم کیا جائے۔

[7:65] But they accused him of falsehood, so We saved him and those with him in the Ark, and We drowned those who rejected Our Signs. They were indeed a blind people.
[7:65] پس انہوں نے اسے جھٹلادیا اور ہم نے اسے اور ان کو جو کشتی میں اس کے ساتھ تھے نجات بخشی اور انہیں غرق کر دیا جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا تھا۔ یقیناً وہ ایک اندھی قوم تھے۔

[7:66] And unto 'Ad We sent their brother Hud. He said, 'O my people, worship Allah; you have no other deity but Him. Will you not then be God-fearing?'
[7:66] اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو (ہم نے بھیجا)۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں۔ کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کروگے۔



[7:67] The disbelieving chiefs of his people said, 'We surely see thee lost in foolishness, and we surely think thee to be one of the liars.'
[7:67] اس کی قوم میں سے اُن سرداروں نے جنہوں نے کفر کیا تھا کہا ہم تو تجھے یقیناً ایک بڑی بیوقوفی میں مبتلا دیکھتے ہیں اور یقیناً ہم سمجھتے ہیں کہ تو ضرور جھوٹے لوگوں میں سے ہے۔

[7:68] He replied, 'O my people, there is no foolishness in me, but I am a Messenger from the Lord of the worlds.
[7:68] اس نے کہا اے میری قوم! مجھے کوئی بیوقوفی لاحق نہیں بلکہ میں تو تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے ایک رسول ہوں۔

[7:69] 'I deliver to you the messages of my Lord and I am to you a sincere and faithful counsellor.
[7:69] میں تمہیں اپنے ربّ کے پیغامات پہنچاتا ہوں اور میں تمہارے لئے ایک قابلِ اعتماد نصیحت کرنے والا ہوں۔

[7:70] 'Do you wonder that an exhortation has come to you from your Lord through a man from among yourselves that he may warn you? And remember the time when He made you inheritors of His favours after the people of Noah, and increased you abundantly in constitution. Remember, then, the favours of Allah, that you may prosper.'
[7:70] کیا تم نے تعجب کیا ہے کہ تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک ذکر آیا ہے جو تم ہی میں سے ایک مرد پر نازل ہوا ہے تاکہ وہ تمہیں ڈرائے۔ اور یاد کرو جب اس نے نوح کی قوم کے بعد تمہیں جانشین بنادیا تھا اور تمہیں افزائشِ نسل کے ذریعہ بہت بڑھایا۔ پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ۔
[7:71] They said, 'Hast thou come to us that we may worship Allah alone and forsake what our fathers used to worship? Bring us, then, that which thou threatenest us with, if thou art of the truthful.'
[7:71] انہوں نے کہا کیا تو اس لئے ہمارے پاس آیا ہے کہ ہم صرف ایک اللہ ہی کی عبادت کریں اور ان کو چھوڑ دیں جن کی ہمارے آباءو اجداد عبادت کیا کرتے تھے۔ پس ہمارے پاس وہ لے آ جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر تو سچوں میں سے ہے۔



[7:72] He replied, 'Indeed there have already fallen on you punishment and wrath from your Lord. Do you dispute with me about names which you have named — you and your fathers — for which Allah has sent down no authority? Wait then, I am with you among those who wait.'
[7:72] اس نے کہا تمہارے ربّ کی طرف سے تم پر ناپاکی اور غضب واجب ہوچکے ہیں۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارہ میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں جبکہ اللہ نے ان کے حق میں کوئی حجت نہیں اتاری۔ پس انتظار کرو۔ یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔

[7:73] And We saved him and those who were with him, by Our mercy, and We cut off the last remnant of those who rejected Our Signs. And they were not believers.
[7:73] پس ہم نے اسے اپنی رحمت سے نجات بخشی اور ان کو بھی جو اس کے ساتھ تھے اور ہم نے ان لوگوں کی جڑ کاٹ ڈالی جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا تھا اور وہ (کسی صورت) ایمان لانے والے نہیں تھے۔

[7:74] And to Thamud We sent their brother Salih. He said, 'O my people, worship Allah; you have no other deity but Him. Verily there has come to you a clear evidence from your Lord — this she-camel of Allah, a Sign for you. So leave her that she may feed in Allah's earth, and do her no harm, lest a painful punishment seize you.
[7:74] اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو (بھیجا)۔ اس نے کہا کہ اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ یقیناً تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک روشن دلیل آچکی ہے۔ یہ اللہ کی اونٹنی ہے جو تمہارے لئے ایک نشان ہے پس اسے چھوڑ دو کہ یہ اللہ کی زمین میں کھاتی پھرے اور اسے کوئی تکلیف نہ پہنچاؤ ورنہ اس کے نتیجہ میں تمہیں دردناک عذاب پکڑلے گا۔

[7:75] And remember the time when He made you inheritors of His favours after 'Ad, and assigned you an abode in the land; you build palaces in its plains, and you hew the mountains into houses. Remember, therefore, the favours of Allah and commit not iniquity in the earth, causing disorder.'
[7:75] اور (وہ وقت) یاد کرو جب اس نے تم کو عاد کے بعد جانشین بنایا اور زمین میں تمہیں آباد کیا۔ تم اس کے میدانوں میں قلعے تعمیر کرتے ہو اور گھر بنانے کے لئے پہاڑ تراشتے ہو۔ پس اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو اور فسادی بنتے ہوئے زمین میں تخریب کاری نہ کرو۔



[7:76] The chief men of his people who were arrogant said to those who were reckoned weak — those among them who believed — 'Do you know for certain that Salih is one sent by his Lord?' They answered, 'Surely, we believe in that with which he has been sent.'
[7:76] اس کی قوم میں سے ان سرداروں نے جنہوں نے استکبار کیا تھا ان لوگوں کو جو کمزور سمجھے جاتے تھے یعنی اُن کو جو اُن میں سے ایمان لائے تھے کہا: کیا تم علم رکھتے ہو کہ صالح اپنے ربّ کی طرف سے پیغمبر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ وہ جس (پیغام) کے ساتھ بھیجا گیا ہے ہم اس پر یقیناً ایمان لاتے ہیں۔

[7:77] Those who were arrogant said, 'Verily, we do disbelieve in that in which you believe.'
[7:77] ان لوگوں نے جنہوں نے تکبر اختیار کیا تھا کہا کہ یقیناً ہم اس کا جس پر تم ایمان لائے ہو انکار کرنے والے ہیں۔

[7:78] Then they hamstrung the shecamel and rebelled against the command of their Lord, and said, 'O Salih, bring us that which thou threatenest us with, if thou art indeed one of the Messengers.'
[7:78] پس انہوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں اور اپنے ربّ کے حکم کی نافرمانی کی اور کہا اے صالح! ہمارے پاس وہ لے آ جس کے تُو ہمیں ڈراوے دیتا ہے اگر تُو واقعی (خدا کے) بھیجے ہوؤں میں سے ہے۔

[7:79] So the earthquake seized them and in their homes they lay prostrate upon the ground.
[7:79] پس انہیں ایک سخت زلزلے نے آپکڑا پس وہ اپنے گھروں میں گھٹنوں کے بل پڑے رہ گئے۔

[7:80] Then Salih turned away from them and said, 'O my people, I did deliver the message of my Lord unto you and offered you sincere counsel, but you love not sincere counsellors.'
[7:80] پس اس نے ان سے منہ موڑ لیا اور کہا اے میری قوم! یقیناً میں تمہیں اپنے ربّ کا پیغام پہنچا چکا ہوں اور تمہیں نصیحت کر چکا ہوں لیکن تم نصیحت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔
[7:81] And We sent Lot — when he said to his people, 'Do you commit an abomination such as no one in the world ever did before you?
[7:81] اور لوط کو (بھی بھیجا) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ایسی بے حیائی کرتے ہو جیسی تم سے پہلے تمام جہانوں میں سے کسی نے نہیں کی۔

[7:82] 'You approach men with lust instead of women. Nay, you are a people who exceed all bounds.'
[7:82] یقیناً تم شہوانی جذبات کی خاطر عورتوں کو چھوڑ کر مَردوں کے پاس آتے ہو۔ بلکہ تم ایک بہت ہی حد سے بڑھی ہوئی قوم ہو۔



[7:83] And the answer of his people was no other than that they said, 'Turn them out of your town, for they are men who would keep pure.'
[7:83] اور اس کی قوم کا اس کے سوا کوئی جواب نہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ ان کو اپنی بستی سے نکال باہر کرو۔ یقیناً یہ وہ لوگ ہیں جو بہت پاکباز بنتے ہیں۔

[7:84] And We saved him and his family, except his wife: she was of those who stayed behind.
[7:84] پس ہم نے اسے اور اس کے اہل کو نجات بخشی سوائے اس کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں سے ہوگئی۔

[7:85] And We rained upon them a rain. Now see, what was the end of the sinners!
[7:85] اور ہم نے ان پر ایک قسم کی بارش برسائی۔ پس دیکھ کہ مجرموں کا کیسا انجام ہوتا ہے۔

[7:86] And to Midian We sent their brother Shu'aib. He said, 'O my people, worship Allah; you have no other deity but Him. A clear Sign has indeed come to you from your Lord. So give full measure and full weight, and diminish not unto people their things, and create not disorder in the earth after it has been set in order. This is better for you, if you are believers.
[7:86] اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو (بھیجا)۔ اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ یقیناً تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے کھلی کھلی نشانی آچکی ہے۔ پس ماپ اور تول پورا کیا کرو اور لوگوں کو اُن کی چیزیں کم نہ دیا کرو اور زمین میں اس کی اصلاح کے بعد فساد نہ پھیلایا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر تھا اگر تم ایمان لانے والے ہوتے۔

[7:87] 'And sit not on every path, threatening and turning away from the path of Allah those who believe in Him, and seeking to make it crooked. And remember when you were few and He multiplied you. And behold, what was the end of those who created disorder!
[7:87] اور ہر شاہراہ پر نہ بیٹھا کرودھمکاتے ہوئے اور اللہ کے راستہ سے روکتے ہوئے اس شخص کو جو اس پر ایمان لایا ہے جبکہ تم اس (راہ) کو ٹیڑھا (دیکھنا) چاہتے ہو۔ اور یاد کرو جب تم بہت تھوڑے تھے پھر اس نے تمہیں کثرت بخشی اور غور کرو کہ فساد کرنے والوں کا انجام کیسا تھا۔

[7:88] 'And if there is a party among you who believes in that with which I have been sent, and a party who does not believe, then have patience until Allah judges between us. And He is the Best of judges.'
[7:88] اور اگر تم میں سے ایک گروہ اس (ہدایت) پر ایمان لے آیا ہے جسے دے کر مجھے بھجوایا گیا اور ایک گروہ ایسا ہے جو ایمان نہیں لایا تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کر دے اور وہ فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

[7:89] The chief men of his people who were arrogant said, 'Assuredly, we will drive thee out, O Shu'aib, and the believers that are with thee, from our town, or you shall have to return to our religion.' He said: 'Even though we be unwilling?
[7:89] اس کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے استکبار کیا تھا کہا کہ اے شعیب! ہم ضرور تجھے اپنی بستی سے نکال دیں گے اور اُن لوگوں کو بھی جو تیرے ساتھ ایمان لائے ہیں یا تم لازماً ہماری ملّت میں واپس آجاؤگے۔ اس نے کہا کیا اس صورت میں بھی کہ ہم سخت کراہت کررہے ہوں؟

[7:90] 'We have indeed been forging a lie against Allah, if we now return to your religion after Allah has saved us therefrom. And it behoves us not to return thereto except that Allah, our Lord, should so will. Our Lord comprehends all things in His knowledge. In Allah have we put our trust. So O our Lord, decide Thou between us and between our people with truth, and Thou art the Best of those who decide.'
[7:90] یقیناً ہم اللہ پر جھوٹ گھڑنے والے ہوں گے اگر ہم اس کے بعد بھی تمہاری ملّت میں لَوٹ آئیں کہ اللہ ہمیں اس سے نجات عطا کرچکا ہے۔ اور ہمارے لئے ہرگز ممکن نہیں کہ ہم اس میں واپس آئیں سوائے اس کے کہ اللہ ہمارا ربّ ایسا چاہے۔ ہمارا ربّ علم کے لحاظ سے ہر چیز پر حاوی ہے۔ اللہ پر ہی ہم توکل کرتے ہیں۔ اے ہمارے ربّ! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردے اور تُو فیصلہ کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔
[7:91] And the chief men of his people who disbelieved said, 'If you follow Shu'aib, you shall then certainly be the losers.'
[7:91] اور اس کی قوم کے ان سرداروں نے کہا جنہوں نے کفر کیا کہ اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو تم یقیناً نقصان اٹھانے والے ہوگے۔

[7:92] So the earthquake seized them and in their homes they lay prostrate upon the ground.
[7:92] تو انہیں (بھی) ایک سخت زلزلہ نے آپکڑا پس وہ اپنے گھروں میں اوندھے منہ جاگرے۔

[7:93] Those who accused Shu'aib of lying became as if they had never dwelt therein. Those who accused Shu'aib of lying — it was they who were the losers.
[7:93] وہ لوگ جنہوں نے شعیب کو جھٹلایا گویا وہ کبھی اس (سرزمین) میں بسے ہی نہ تھے۔ جن لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا وہی نقصان اٹھانے والے تھے۔

[7:94] Then he turned away from them and said, 'O my people, indeed, I delivered to you the messages of my Lord and gave you sincere counsel. How then should I sorrow for a disbelieving people?'
[7:94] پس اس نے ان سے منہ موڑ لیا اور کہا اے میری قوم! یقیناً میں تمہیں اپنے ربّ کے تمام پیغامات اچھی طرح پہنچا چکا ہوں اور تمہیں نصیحت کر چکا ہوں۔ پس میں ایک انکار کرنے والی قوم پر کیسے افسوس کروں۔

[7:95] And never did We send a Prophet to any town but We seized the people thereof with adversity and suffering, that they might become humble.
[7:95] اور ہم نے کسی بستی میں کوئی نبی نہیں بھیجا مگر اس کے رہنے والوں کو کبھی تنگی اور کبھی تکلیف سے پکڑلیا تاکہ وہ تضرّع کریں۔

[7:96] Then We changed their evil condition into good until they grew in affluence and number and said, 'Suffering and happiness betided our fathers also.' Then We seized them suddenly, while they perceived not.
[7:96] پھر ہم نے بری حالت کو اچھی حالت سے بدل دیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے (اُسے) نظرانداز کر دیا اور کہنے لگے کہ (پہلے بھی) ہمارے باپ دادا کو تکلیف اور آسانی پہنچا کرتی تھی۔ پس ہم نے ان کو اچانک پکڑلیا جبکہ وہ کوئی شعور نہ رکھتے تھے۔

[7:97] And if the people of those towns had believed and been righteous, We would have surely opened for them blessings from heaven and earth; but they disbelieved, so We seized them because of that which they used to earn.
[7:97] اور اگر بستیوں والے ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو ہم ضرور ان پر آسمان سے بھی برکتوں کے دروازے کھول دیتے اور زمین سے بھی۔ لیکن انہوں نے جھٹلا دیا۔ پس ہم نے ان کواس کی پاداش میں جو وہ کسب کیا کرتے تھے پکڑلیا۔

[7:98] Are the people of these towns, then, secure from the coming of Our punishment upon them by night while they are asleep?
[7:98] تو کیا بستیوں کے رہنے والے اس بات سے امن میں ہیں کہ ہمارا عذاب ان کو رات کے وقت آلے جبکہ وہ سوئے ہوئے ہوں۔

[7:99] And are the people of these towns secure from the coming of Our punishment upon them in the early part of the forenoon while they are engaged in play?
[7:99] اور کیا بستیوں والے اس بات سے امن میں ہیں کہ ہمارا عذاب انہیں ایسے وقت آلے کہ سورج چڑھ آیا ہو اور وہ کھیل کود میں مصروف ہوں۔

[7:100] Are they then secure from the design of Allah? And none feels secure from the design of Allah save the people that perish.
[7:100] پس کیا وہ اللہ کے منصوبہ سے امن میں ہیں۔ پس اللہ کے منصوبہ سے کوئی امن کے خیال میں نہیں رہتا سوائے نقصان اٹھانے والی قوم کے۔
[7:101] Does it not afford guidance to those who have inherited the earth in succession to its former inhabitants, that if We please, We can smite them for their sins and seal up their hearts, so that they should not hear?
[7:101] اور کیا اُن لوگوں کو جنہوں نے زمین اس میں بسنے والوں کے بعد ورثہ میں پائی یہ بات ہدایت نہ دے سکی کہ اگر ہم چاہیں تو انہیں ان کے گناہوں کی پاداش میں سزا دیں اور ان کے دلوں پر مہر کر دیں۔ پھر وہ کچھ سُن (اور سمجھ) نہ سکیں۔

[7:102] Such were the towns some of whose news We have related to thee. And their Messengers did indeed come to them with clear Signs. But they would not believe what they had disbelieved before. In this manner does Allah seal up the hearts of the disbelievers.
[7:102] یہ وہ بستیاں ہیں جن کی خبروں میں سے بعض ہم تیرے سامنے بیان کرتے ہیں اور یقیناً ان کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے نشانات لے کر آئے تھے۔ مگر وہ اس قابل نہ ہوئے کہ ان پر ایمان لائیں اس لئے کہ وہ اس سے پہلے (بھی رسولوں کو) جھٹلا چکے تھے۔ اسی طرح اللہ کافروں کے دلوں پر مہر لگاتا ہے۔

[7:103] And We found not in most of them any observance of covenant and surely We found most of them to be evil-doers.
[7:103] اور ہم نے ان میں سے اکثر کو کسی عہد کا پاس کرتے نہیں دیکھا اور یقیناً ہم نے ان میں سے اکثر کو بدکردار پایا۔

[7:104] Then, after them, We sent Moses with Our Signs to Pharaoh and his chiefs, but they unjustly rejected them. Behold, then, what was the end of those who created disorder!
[7:104] پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ کو اپنی آیات کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف مبعوث کیا تو انہوں نے ان (نشانات) سے ناانصافی کی۔ پس دیکھ کہ مفسدوں کا انجام کیسا تھا۔

[7:105] And Moses said, 'O Pharaoh, truly, I am a Messenger from the Lord of the worlds.
[7:105] اور موسیٰ نے کہا اے فرعون! میں یقیناً تمام جہانوں کے ربّ کی طرف سے ایک رسول ہوں۔

[7:106] 'It is not meet that I should say anything of Allah except the truth. I have come to you with a clear Sign from your Lord; therefore, let the children of Israel go with me.'
[7:106] مجھ پر واجب ہے کہ اللہ پر حق کے سوا کچھ نہ کہوں۔ یقیناً میں تمہارے ربّ کی طرف سے تمہاری طرف ایک روشن نشان لے کر آیا ہوں۔ پس تو میرے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے۔

[7:107] Pharaoh replied, 'If thou hast indeed come with a Sign, then produce it, if thou art of the truthful.'
[7:107] اس نے کہا اگر تو ایک بھی نشان لایا ہے تو اسے پیش کر۔ اگر تُو سچوں میں سے ہے۔

[7:108] So he flung down his rod, and behold! it was a serpent plainly visible.
[7:108] تب اس نے اپنا عصا پھینکا تو اچانک وہ صاف دکھائی دینے والا اژدھا بن گیا۔

[7:109] And he drew forth his hand, and lo! it was white for the beholders.
[7:109] اور اس نے اپنا ہاتھ نکالا تو وہ اچانک دیکھنے والوں کو سفید دکھائی دینے لگا۔

[7:110] The chiefs of Pharaoh's people said, 'This is most surely a skilful magician.
[7:110] فرعون کی قوم میں سے سرداروں نے کہا یقیناً یہ ایک ماہرِ فن جادوگر ہے۔
[7:111] 'He desires to turn you out from your land. Now what do you advise?'
[7:111] وہ چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے ملک سے نکال دے (اس پر فرعون بولا) تو پھر تم کیا مشورہ دیتے ہو۔

[7:112] They said, 'Put him off and his brother awhile, and send into the cities summoners,
[7:112] انہوں نے کہا کہ اسے اور اس کے بھائی کو کچھ مہلت دے اور مختلف شہروں میں اکٹھا کرنے والے بھیج دے۔

[7:113] 'Who should bring to thee every skilful magician.'
[7:113] وہ تیرے پاس ہر قسم کے ماہر فن جادوگر لے آئیں۔

[7:114] And the magicians came to Pharaoh and said: 'We shall, of course, have a reward, if we prevail.'
[7:114] اور فرعون کے پاس جادوگر آئے اور انہوں نے کہا یقیناً ہمارے لئے کوئی بڑا اَجر ہوگا اگر ہم ہی غالب آ گئے۔

[7:115] He said, 'Yes, and you shall also be of those who are placed near me.'
[7:115] اس نے کہا ہاں! اور تم ضرور مقربین میں سے بھی ہو جاؤگے۔

[7:116] They said, 'O Moses, either throw thou first, or we shall be the first throwers.'
[7:116] انہوں نے کہا اے موسیٰ! یا تو تُو (پہلے) پھینک یا ہم (پہلے) پھینکنے والے بنیں۔

[7:117] He replied, 'Throw ye.' And when they threw, they enchanted the eyes of the people, and struck them with awe and brought forth a great magic.
[7:117] اس نے کہا تم پھینکو۔ پس جب انہوں نے پھینکا تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کر دیا اور انہیں سخت ڈرا دیا اور وہ ایک بہت بڑا شعبدہ لائے۔

[7:118] And We inspired Moses, saying, 'Throw thy rod,' and lo! it swallowed up whatever they feigned.
[7:118] اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ تُو اپنا سونٹا پھینک۔ پس اچانک وہ اس جھوٹ کو نگلنے لگا جو وہ گھڑ رہے تھے۔

[7:119] So was the Truth established, and their works proved vain.
[7:119] پس حق واقع ہوگیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے جھوٹا نکلا۔

[7:120] Thus were they vanquished there, and they returned humiliated.
[7:120] پس وہ اس جگہ مغلوب کر دیئے گئے اور رُسوا ہو کر لَوٹے۔
[7:121] And the magicians were impelled to fall down prostrate.
[7:121] اور جادوگر سجدے کی حالت میں گرا دیئے گئے۔

[7:122] And they said, 'We believe in the Lord of the worlds,
[7:122] انہوں نے کہا ہم تمام جہانوں کے ربّ پر ایمان لے آئے ہیں۔

[7:123] 'The Lord of Moses and Aaron.'
[7:123] جو موسیٰ کا ربّ ہے اور ہارون کا بھی۔

[7:124] Pharaoh said, 'You have believed in him before I gave you leave. Surely, this is a plot that you have plotted in the city, that you may turn out therefrom its inhabitants, but you shall soon know the consequences.
[7:124] فرعون نے کہا کیا تم اس پر ایمان لے آئے ہو پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں۔ یقیناً یہ ایک سازش ہے جو تم نے شہر میں تیار کی ہے تاکہ اس کے مکینوں کو اس میں سے نکال لے جاؤ۔ پس عنقریب تم جان لو گے۔

[7:125] 'Most surely will I cut off your hands and your feet on alternate sides. Then will I surely crucify you all together.
[7:125] میں ضرور تمہارے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ دوں گا پھر ضرور تم سب کو اکٹھا سولی چڑھا دوں گا۔

[7:126] They answered, 'To our Lord then shall we return.
[7:126] انہوں نے کہا یقیناً ہم اپنے ربّ ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

[7:127] 'And thou dost not wreak vengeance on us but because we have believed in the Signs of our Lord, when they came to us. Our Lord, pour forth upon us steadfastness and cause us to die resigned unto Thee.'
[7:127] اور تُو ہم پر کوئی طعن نہیں کرتا مگر یہ کہ ہم اپنے ربّ کے نشانات پر ایمان لے آئے جب وہ ہمارے پاس آئے۔ اے ہمارے ربّ! ہم پر صبر انڈیل اور ہمیں مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔

[7:128] And the chiefs of Pharaoh's people said, 'Wilt thou leave Moses and his people to create disorder in the land, and forsake thee and thy gods?' He answered, 'We will ruthlessly slay their sons and let their women live. And surely we are dominant over them.'
[7:128] اور فرعون کی قوم کے سرداروں نے کہا کیا تُو موسیٰ اور اس کی قوم کو کھلا چھوڑ دے گا کہ وہ زمین میں فساد کرتے پھریں اور وہ تجھے بھی ترک کر دیں اور تیرے معبودوں کو بھی۔ اس نے کہا ہم ضرور سختی سے ان کے بیٹوں کو قتل کریں گے اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھیں گے اور یقیناً ہم ان کے اوپر سخت جبّار ہیں۔



[7:129] Moses said to his people, 'Seek help from Allah and be steadfast. Verily, the earth is Allah's ; He gives it as a heritage to whomsoever He pleases of His servants, and the end is for the God-fearing.'
[7:129] موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ سے مدد چاہو اور صبر کرو۔ یقیناً مُلک اللہ ہی کا ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے گا اس کا وارث بنا دے گا اور عاقبت متقیوں کی ہی ہوا کرتی ہے۔

[7:130] They replied, 'We were persecuted before thou camest to us and even after thou camest to us.' He said, 'Your Lord is about to destroy your enemy and make you rulers in the land, that He may then see how you act.'
[7:130] انہوں نے کہا ہمیں دُکھ دیا گیا تیرے ہمارے پاس آنے سے پہلے بھی اور تیرے ہمارے پاس آ جانے کے بعد بھی۔ اس نے کہا قریب ہے کہ تمہارا ربّ تمہارے دشمنوں کو ہلاک کر دے اور تمہیں مُلک میں جانشین بنا دے پھر وہ دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔
[7:131] And We punished Pharaoh's people with drought and scarcity of fruits, that they might be admonished.
[7:131] اور یقیناً ہم نے آلِ فرعون کو قحطوں کے ساتھ اور پھلوں میں نقصان کے ذریعہ سے پکڑلیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

[7:132] But when there came to them good, they said, 'This is for us.' And if evil befell them, they ascribed the evil fortune to Moses and those with him. Now, surely, the cause of their evil fortune is with Allah. But most of them do not know.
[7:132] پس جب ان کے پاس کوئی بھلائی آتی تھی تو وہ کہتے تھے یہ ہمارے ہی لئے ہے اور جب انہیں کوئی برائی پہنچتی تو وہ اسے موسیٰ اور اس کے ساتھیوں کی نحوست قرار دیتے۔ خبردار! ان کی نحوست کا پروانہ اللہ ہی کے پاس ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

[7:133] And they said, 'Whatever Sign thou mayest bring us to bewitch us with, we will not believe in thee.'
[7:133] اور انہوں نے کہا تُو جو نشان بھی چاہے لے آ تاکہ تُو اُس سے ہمیں مسحور کر دے تب بھی ہم تجھ پر ہرگز ایمان لانے والے نہیں۔



[7:134] Then We sent upon them the storm and the locusts, and the lice, and the frogs, and the blood — clear Signs; but they behaved proudly and were a sinful people.
[7:134] پس ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈی دَل بھی اور جوئیں اور مینڈک اور خون بھی جو الگ الگ نشانات تھے۔ تب بھی انہوں نے استکبار کیا اور وہ مجرم قوم تھے۔

[7:135] And when there fell upon them the punishment, they said, 'O Moses, pray for us to thy Lord according to that which He has promised to thee. If thou remove from us the punishment, we will surely believe in thee and we will surely send with thee the children of Israel.'
[7:135] اور جب بھی ان پر عذاب نازل ہوتا وہ کہتے اے موسیٰ! ہمارے لئے اپنے ربّ سے اس وعدہ کے نام پر جو اس نے تیرے ساتھ کیا ہے دعا کر۔ پس اگر تُو نے ہم سے یہ عذاب ٹال دیا تو ہم ضرور تیری بات مان لیں گے اور ضرور بنی اسرائیل کو تیرے ساتھ بھیج دیں گے۔

[7:136] But when We removed from them the punishment for a term which they were to reach, lo! they broke their promise.
[7:136] پس جب ہم نے اُن سے عذاب کوایک معین مدت تک دور کر دیا جس تک انہیں بہرحال پہنچنا تھا تو اچانک وہ عہدشکنی کرنے لگے۔

[7:137] So We took vengeance upon them and drowned them in the sea, because they treated Our Signs as lies and were heedless of them.
[7:137] پس ہم نے اُن سے انتقام لیا اور اُنہیں سمندر میں غرق کردیا کیونکہ انہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلا دیا تھا اور وہ ان سے غافل تھے۔

[7:138] And We caused the people who were considered weak to inherit the eastern parts of the land and the western parts thereof, which We blessed. And the gracious word of thy Lord was fulfilled for the children of Israel because they were steadfast; and We destroyed all that Pharaoh and his people had built and all that they had erected.
[7:138] اور ہم نے ان لوگوں کو جو (زمین میں) کمزور سمجھے گئے تھے اس زمین کے مشارق و مغارب کا وارث بنادیا جسے ہم نے برکت دی تھی اور بنی اسرائیل کے حق میں تیرے ربّ کے حسین کلمات پورے ہوئے اس صبر کی وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے۔ اور ہم نے برباد کردیا اس کو جو فرعون اور اس کی قوم کیا کرتے تھے اور جو وہ بلند عمارتیں تعمیر کرتے تھے۔

[7:139] And We brought the children of Israel across the sea, and they came to a people who were devoted to their idols. They said, 'O Moses, make for us a god just as they have gods.' He said, 'Surely, you are an ignorant people.
[7:139] اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر پار لے آئے پھر ایک ایسی قوم پر اُن کا گزر ہوا جو اپنے بتوں کے حضور (اُن کی عبادت کرتے ہوئے) بیٹھی تھی۔ انہوں نے کہا اے موسیٰ! ہمارے لئے بھی ویسا ہی معبود بنا دے جیسے اُن کے معبود ہیں اس نے جواب دیا کہ یقیناً تم ایک بڑی جاہل قوم ہو۔

[7:140] 'As to these, surely destroyed shall be all that they are engaged in, and vain shall be all that they do.'
[7:140] یقیناً یہ لوگ جس حال میں ہیں وہ برباد ہو جانے والا ہے اور باطل ہے وہ عمل جو وہ کرتے ہیں۔
[7:141] He said, 'Shall I seek for you a god other than Allah, while He has exalted you above all peoples?'
[7:141] اس نے کہا کیا میں اللہ کے سوا تمہارے لئے کوئی معبود پسند کرسکتا ہوں جبکہ وہی ہے جس نے تمہیں تمام جہانوں پر فضیلت دی ہے۔

[7:142] And remember the time when We delivered you from Pharaoh's people who afflicted you with grievous torment, slaughtering your sons and sparing your women. And therein was a great trial for you from your Lord.
[7:142] اور (یاد کرو) جب ہم نے تمہیں فرعون کی قوم سے نجات بخشی جو تمہیں بہت سخت عذاب دیتے تھے۔ وہ تمہارے بیٹوں کو بے دردی سے قتل کرتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے ربّ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔

[7:143] And We made Moses a promise of thirty nights and supplemented them with ten. Thus the period appointed by his Lord was completed — forty nights. And Moses said to his brother, Aaron, 'Act for me among my people in my absence, and manage them well, and follow not the way of those who cause disorder.'
[7:143] اور ہم نے موسیٰ کے ساتھ تیس راتوں کا وعدہ کیا اور انہیں دس (مزید راتوں) کے ساتھ مکمل کیا۔ پس اُس کے ربّ کی مقررہ مدت چالیس راتوں میں تکمیل کو پہنچی۔ اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ میری قوم میں میری قائم مقامی کر اور اصلاح کر اور مفسدوں کی راہ کی پیروی نہ کر۔



[7:144] And when Moses came at Our appointed time and his Lord spoke to him, he said, 'My Lord, show Thyself to me that I may look at Thee.' He replied, 'Thou shalt not see Me, but look at the mountain; if it remains in its place, then shalt thou see Me.' And when his Lord manifested Himself on the mountain, He broke it into pieces and Moses fell down unconscious. And when he recovered, he said, 'Holy art Thou, I turn towards Thee, and I am the first to believe.'
[7:144] اور جب موسیٰ ہمارے مقررہ وقت پر حاضر ہوا اور اس کے ربّ نے اس سے کلام کیا تو اس نے کہا اے میرے ربّ! مجھے دکھلا دے کہ میں تیری طرف نظر بھر کر دیکھوں۔ اس نے کہا تُو ہرگز مجھے نہ دیکھ سکے گا۔ لیکن تو پہاڑ کی طرف دیکھ پس اگر یہ اپنی جگہ پر قائم رہا تو پھر تُو بھی مجھے دیکھ سکے گا۔ پس جب اس کے ربّ نے پہاڑ پر تجلی کی تو اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور موسیٰ بے ہوش ہو کر جا پڑا۔ پس جب اسے افاقہ ہوا تو اس نے کہا پاک ہے تُو۔ میں تیری طرف توبہ کرتے ہوئے آتا ہوں اور میں مومنوں میں اوّل نمبر پر ہوں۔

[7:145] God said, 'O Moses, I have chosen thee above the people of thy time by My messages and by My word. So take hold of that which I have given thee and be of the grateful.'
[7:145] اس نے کہا اے موسیٰ! یقیناً میں نے تجھے اپنے پیغامات اور کلام کے ذریعہ سب لوگوں پر فوقیت بخشی ہے۔ پس اُسے پکڑے رکھ جو میں نے تجھے دیا اور شکرگزاروں میں سے ہو جا۔

[7:146] And We wrote for him upon the tablets about everything — an admonition and an explanation of all things. 'So hold them fast and bid thy people follow the best thereof. Soon shall I show you the abode of the transgressors.'
[7:146] اور ہم نے اس کے لئے تختیوں میں ہر چیز لکھ رکھی تھی (جو) بطور نصیحت تھی اور ہر چیز کی تفصیل بیان کرنے والی تھی۔ پس مضبوطی سے اسے پکڑ لے اور اپنی قوم کو حکم دے کہ اس تعلیم کے بہترین پہلوؤں کو تھامے رکھیں۔ میں عنقریب تمہیں فاسقوں کا گھر بھی دکھا دوں گا۔



[7:147] I shall soon turn away from My Signs those who behave proudly in the land in an unjust manner; and even if they see all the Signs, they will not believe therein; and if they see the way of righteousness, they will not adopt it as their way; but if they see the way of error, they will adopt it as their way. That is because they treated Our Signs as lies and were heedless of them.
[7:147] میں ان لوگوں (کی توجہ) کو اپنی آیات سے پھیر دوں گا جو ناحق زمین میں تکبر کرتے ہیں۔ اور اگر وہ ہر ایک نشان بھی دیکھ لیں تو اُس پر ایمان نہیں لاتے۔ اور اگر وہ ہدایت کی راہ دیکھیں تو اُسے بطور راستہ اختیار نہیں کرتے۔ حالانکہ اگر وہ گمراہی کی راہ دیکھ لیں تو اسے بطور راستہ اپنا لیتے ہیں۔ یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلا دیا اور وہ ان سے بے پرواہ رہنے والے تھے۔

[7:148] And those who disbelieve in Our Signs and the meeting of the Hereafter — their works are vain. Can they expect to be rewarded for anything except for what they do?
[7:148] اور وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلا دیا ان کے اعمال ضائع ہو گئے۔ انہیں کوئی جزا نہیں دی جائے گی مگر وہی جو وہ کیا کرتے تھے۔

[7:149] And the people of Moses made, in his absence, out of their ornaments a calf — a lifeless body producing a lowing sound. Did they not see that it spoke not to them, nor guided them to any way? They took it for worship and they were transgressors.
[7:149] اور موسیٰ کی قوم نے اس کے بعد اپنے زیورات سے ایک ایسے بَچھڑے کو (معبود) پکڑ لیا جو ایک (بے جان) جسم تھا جس سے بچھڑے کی سی آواز نکلتی تھی۔ کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ وہ نہ ان سے بات کرتا ہے اور نہ انہیں (سیدھی) راہ کی ہدایت دیتا ہے۔ وہ اُسے پکڑ بیٹھے اور وہ ظلم کرنے والے تھے۔

[7:150] And when they were smitten with remorse and saw that they had indeed gone astray, they said, 'If our Lord do not have mercy on us and forgive us, we shall surely be among the losers.'
[7:150] اور جب وہ نادم ہو گئے اور انہوں نے جان لیا کہ وہ گمراہ ہو چکے ہیں تو انہوں نے کہا اگر ہمارے ربّ نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں بخش نہ دیا تو ہم ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔


[7:151] And when Moses returned to his people, indignant and grieved, he said, 'Evil is that which you did in my place in my absence. Did you hasten to devise a way for yourselves without waiting for the command of your Lord?' And he put down the tablets, and caught hold of his brother's head, dragging him towards himself. He (Aaron) said, 'Son of my mother, the people indeed deemed me weak, and were about to kill me. Therefore make not the enemies rejoice over me, and place me not with the unjust people.'
[7:151] اور جب موسیٰ اپنی قوم کی طرف سخت طیش کی حالت میں افسوس کرتا ہوا لوٹا تو اس نے کہا میرے بعد تم لوگوں نے میری بہت بری جانشینی کی ہے۔ کیا تم نے اپنے ربّ کے حکم کے بارہ میں جلد بازی سے کام لیا؟ اور اُس نے تختیاں (نیچے) ڈال دیں اور اس نے اپنے بھائی کے سر کو پکڑا اسے اپنی طرف کھینچتے ہوئے۔ اس نے کہا اے میری ماں کے بیٹے! یقیناً قوم نے مجھے بے بس کردیا۔ اور قریب تھا کہ وہ مجھے قتل کر دیتے۔ پس مجھے دشمنوں کی ہنسی کا نشانہ نہ بنا اور مجھے ظالم لوگوں کے زُمرہ میں شمار نہ کر۔

[7:152] He (Moses) said, 'My Lord, forgive me and my brother, and admit us to Thy mercy, and Thou art the Most Merciful of those who show mercy.'
[7:152] اس نے کہا اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور میرے بھائی کو بھی اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر اور تُو رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

[7:153] As to those who took the calf for worship, wrath from their Lord shall overtake them and abasement in the present life. And thus do We reward those who invent lies.
[7:153] یقیناً وہ لوگ جو بچھڑے کو پکڑ بیٹھے انہیں ضرور ان کے ربّ کی طرف سے غضب پہنچے گا اور دنیا کی زندگی میں ذلّت۔ اور اسی طرح ہم افترا کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

[7:154] But those who did evil deeds and repented after that and believed, surely thy Lord is thereafter Most Forgiving, Merciful.
[7:154] اور وہ لوگ جنہوں نے بدیاں کیں پھر اس کے بعد توبہ کر لی اور ایمان لائے، یقیناً تیرا ربّ اس کے بعد بھی بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[7:155] And when the anger of Moses was appeased, he took the tablets, and in their writing there was guidance and mercy for those who fear their Lord.
[7:155] اور جب موسیٰ کا غصہ جاتا رہا تو اُس نے تختیاں پکڑ لیں اور انکے مندرجات میں ہدایت اور رحمت تھی ان لوگوں کےلئے جو اپنے ربّ کا خوف رکھتے ہیں۔



[7:156] And Moses chose of his people seventy men for Our appointment. But when the earthquake overtook them, he said, 'My Lord, if Thou hadst pleased, Thou couldst have destroyed them before this, and me also. Wilt Thou destroy us for that which the foolish among us have done? This is nothing but a trial from Thee. Thou causest to perish thereby whom Thou pleasest and Thou guidest whom Thou pleasest. Thou art our Protector; forgive us then and have mercy on us, for Thou art the Best of those who forgive.
[7:156] اور موسیٰ نے ہمارے مقررہ وقت کے لئے اپنی قوم کے ستر آدمیوں کا انتخاب کیا۔ پس جب ان کو زلزلہ نے پکڑا تو اس نے کہا اے میرے ربّ! اگر تُو چاہتا تو اس سے پہلے ہی ان سب کو ہلاک کر دیتا اور مجھے بھی۔ کیا تو ہمیں اس فعل کی بنا پر جو ہمارے بیوقوفوں سے سرزد ہوا ہلاک کر دے گا۔ یقیناً یہ تیری طرف سے ایک آزمائش ہے تُو اس (آزمائش) سے جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہراتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت عطا کرتا ہے۔ تُو ہی ہمارا ولی ہے پس ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بخشنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

[7:157] 'And ordain for us good in this world, as well as in the next; we have turned to Thee with repentance.' God replied, 'I will inflict My punishment on whom I will; but My mercy encompasses all things; so I will ordain it for those who act righteously, and pay the Zakat and those who believe in Our Signs —
[7:157] اور ہمارے لئے اس دنیا میں بھی حَسَنَہ لکھ دے اور آخرت میں بھی۔ یقیناً ہم تیری طرف (توبہ کرتے ہوئے) آگئے ہیں۔ اس نے کہا میرا عذاب وہ ہے کہ جس پر میں چاہوں اس کو وارد کر دیتا ہوں اور میری رحمت وہ ہے کہ ہر چیز پرحاوی ہے۔ پس میں اُس (رحمت) کو ان لوگوں کے لئے واجب کر دوں گا جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں۔

[7:158] 'Those who follow the Messenger, the Prophet, the Immaculate one, whom they find mentioned in the Torah and the Gospel which are with them. He enjoins on them good and forbids them evil, and makes lawful for them the good things and forbids them the bad, and removes from them their burden and the shackles that were upon them. So those who shall believe in him, and honour and support him, and help him, and follow the light that has been sent down with him — these shall prosper.'
[7:158] جواس رسول نبی اُمّی پر ایمان لاتے ہیں جسے وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ ان کو نیک باتوں کا حکم دیتا ہے اور انہیں بُری باتوں سے روکتا ہے اور اُن کے لئے پاکیزہ چیزیں حلال قرار دیتا ہے اور اُن پر ناپاک چیزیں حرام قرار دیتا ہے اور اُن سے اُن کے بوجھ اور طوق اتار دیتا ہے جو اُن پر پڑے ہوئے تھے۔ پس وہ لوگ جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور اسے عزت دیتے ہیں اور اس کی مدد کرتے ہیں اور اس نور کی پیروی کرتے ہیں جو اس کے ساتھ اتارا گیا ہے یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[7:159] Say, 'O mankind! truly I am a Messenger to you all from Allah to Whom belongs the kingdom of the heavens and the earth. There is no God but He. He gives life, and He causes death. So believe in Allah and His Messenger, the Prophet, the Immaculate one, who believes in Allah and His words; and follow him that you may be rightly guided.'
[7:159] تُو کہہ دے کہ اے انسانو! یقیناً میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں جس کے قبضے میں آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔ پس ایمان لے آؤ اللہ پر اور اس کے رسول نبی اُمّی پر جو اللہ پر اور اس کے کلمات پر ایمان رکھتا ہے اور اُسی کی پیروی کرو تاکہ تم ہدایت پا جاؤ۔

[7:160] And of the people of Moses there is a party that exhorts people to truth and does justice therewith.
[7:160] اور موسیٰ کی قوم میں بھی کچھ ایسے لوگ تھے جو حق کے ساتھ (لوگوں کو) ہدایت دیتے تھے اور اُسی کے ذریعہ سے انصاف کرتے تھے۔
[7:161] And We divided them into twelve tribes, distinct peoples. And We revealed to Moses, when his people asked drink of him, saying, 'Strike the rock with thy rod;' and from it there gushed forth twelve springs; every tribe knew their drinking place. And We caused the clouds to overshadow them, and We sent down for them Manna and Salwa: 'Eat of the good things We have provided for you.' And they wronged Us not, but it was themselves that they wronged.
[7:161] اور ہم نے ان کو بارہ قبیلوں یعنی قوموں میں تقسیم کردیا اور ہم نے موسیٰ کی طرف جب اس سے اس کی قوم نے پانی مانگا وحی کی کہ چٹان پر اپنے عصاسے ضرب لگا تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے اور سب لوگوں نے اپنے اپنے پینے کی جگہ معلوم کر لی اور ہم نے ان پر بادلوں کا سایہ کیا اور اُن پر مَن اور سَلوٰی اتارے۔ (اور کہا کہ) جو کچھ ہم نے تمہیں رزق عطا کیا ہے اس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ۔ اور انہوں نے ظلم ہم پر نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے۔



[7:162] And when it was said to them, "Dwell in this town and eat therefrom wherever you will, and say, 'God! lighten our burden,' and enter the gate in humility, We shall forgive you your sins, and surely We shall give increase to those who do good."
[7:162] اور (یاد کرو) جب ان سے کہا گیا کہ اس بستی میں سکونت اختیار کرو اور اس میں سے جہاں سے چاہو کھاؤ اور حِطّۃ (یعنی ہمیں بخش دے) کہو اور اطاعت کرتے ہوئے صدر دروازے میں داخل ہو جاؤ ہم تمہاری خطائیں معاف کر دیں گے۔ ہم احسان کرنے والوں کو ضرور بڑھائیں گے۔

[7:163] But the transgressors among them changed it for a word other than that which was said to them. So We sent upon them a punishment from heaven, because of their wrongdoing.
[7:163] تو ان میں سے جن لوگوں نے ظلم کیا (اُسے) ایک ایسے قول سے بدل دیاجو انہیں نہیں کہا گیا تھا۔ اس پر ہم نے ان پر آسمان سے عذاب نازل کیا اس ظلم کے سبب سے جو وہ کیا کرتے تھے۔

[7:164] And ask them concerning the town which stood by the sea. When they profaned the Sabbath; when their fish came to them on their Sabbath day appearing on the surface of the water, but on the day when they did not keep the Sabbath, they came not to them. Thus did We try them because they were rebellious.
[7:164] اور تو ان سے اس بستی (والوں) کے متعلق پوچھ جو سمندر کے کنارے واقع تھی جب وہ (بستی والے) سبت کے معاملے میں تجاوز کیا کرتے تھے۔ جب ان کے پاس ان کے سبت کے دن ان کی مچھلیاں جُھنڈ در جُھنڈ آتی تھیں اور جس دن وہ سبت نہیں کرتے تھے وہ ان کے پاس نہیں آتی تھیں۔ اسی طرح ہم انہیں آزماتے رہے بسبب اس کے جو وہ فسق کیا کرتے تھے۔

[7:165] And when a party among them said, 'Wherefore do you preach to a people whom Allah is going to destroy or punish with a severe punishment?' They said, 'As an excuse before your Lord, and that they may become righteous.'
[7:165] اور (یاد کرو) جب ان میں سے ایک گروہ نے کہا تم کیوں ایسی قوم کو نصیحت کرتے ہو جسے اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا شدید عذاب دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا تمہارے ربّ کے حضور اعتذار کے طور پر (ہم ایسا کرتے ہیں) اور اس غرض سے کہ شاید وہ تقویٰ اختیار کریں۔

[7:166] And when they forgot all that with which they had been admonished, We saved those who forbade evil, and We seized the transgressors with a severe punishment because they were rebellious.
[7:166] پس جب انہوں نے وہ بھلا دیا جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے ان کو جو برائی سے روکا کرتے تھے بچا لیا اور ان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا اُن کی بدکاریوں کے سبب ایک سخت عذاب میں جکڑ لیا۔

[7:167] And when they insolently rebelled against that which they had been forbidden, We said to them, 'Be ye apes, despised!'
[7:167] جب پھر بھی انہوں نے اس امر میں نافرمانی کی جس سے ان کو روکا گیا تھا تو ہم نے اُنہیں کہا تم ذلیل بندر بن جاؤ۔

[7:168] And remember the time when thy Lord proclaimed that He would truly raise against them, till the Day of Resurrection, those who would afflict them with grievous torment. Surely, thy Lord is quick in retribution, and surely He is also Most Forgiving, Merciful.
[7:168] اور (یاد کرو) جب تیرے ربّ نے یہ اعلانِ عام کیا کہ وہ ضرور ان پر قیامت تک ایسے لوگ مسلّط کرتا رہے گا جو انہیں سخت عذاب دیتے رہیں گے۔ یقیناً تیرا ربّ سزا دینے میں بہت تیز ہے حالانکہ وہ یقیناً بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[7:169] And We broke them up into separate peoples in the earth. Among them are those that are righteous and among them are those that are otherwise. And We tried them with good things and bad things that they might return.
[7:169] اور ہم نے انہیں زمین میں قوم در قوم بانٹ دیا۔ ان میں نیک لوگ بھی تھے اور اُنہی میں اس کے علاوہ بھی تھے۔ اور ہم نے ان کو اچھی اور بری حالتوں سے آزمایا تاکہ وہ (ہدایت کی طرف) لَوٹ آئیں۔

[7:170] Then there has come an evil generation after them who inherited the Book. They take the paltry goods of this low world and say, 'It will be forgiven us.' But if there came to them similar goods again, they would take them. Was not the covenant of the Book taken from them, that they would not say of Allah anything but the truth? And they have studied what is therein. And the abode of the Hereafter is better for those who are righteous. Will you not then understand?
[7:170] پس ان کے بعد ایسے جانشینوں نے اُن کی جانشینی کی جنہوں نے کتاب ورثہ میں پائی وہ اس دنیا کے عارضی فائدہ کو پکڑ بیٹھے اور کہتے تھے ہمیں بخش دیا جائے گا۔ اگر اسی طرح کا مال اُن کے پاس آتا وہ اسے لے لیتے تھے۔ کیا اُن سے کتاب کا میثاق جو اُن پر فرض تھا نہیں لیا گیا تھا کہ وہ اللہ پر حق کے سوا کوئی بات نہیں کہیں گے اور وہ پڑھ چکے تھے جو اس میں تھا۔ اور آخری گھر ان لوگوں کے لئے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں بہتر ہے۔ پس کیا تم عقل نہیں کروگے؟
[7:171] And as to those who hold fast by the Book, and observe Prayer, surely We suffer not the reward of such righteous people to perish.
[7:171] اور وہ لوگ جو کتاب کو مضبوطی سے پکڑ لیتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں' ہم یقیناً اصلاح کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کیا کرتے۔

[7:172] And when We shook the mountain over them as though it were a covering, and they thought it was going to fall on them, We said, 'Hold fast that which We have given you, and remember what is therein that you may be saved.'
[7:172] اور (یاد کرو) جب ہم نے پہاڑ کو اُن پر بلند کیا گویا وہ ایک سائبان تھا اور انہوں نے گمان کیا کہ وہ ان پر گرنے ہی والا ہے۔ (اے بنی اسرائیل!) جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور جو اس میں ہے (اُسے) یاد رکھو تاکہ تم تقویٰ شعار ہوجاؤ۔

[7:173] And when thy Lord brings forth from Adam's children — out of their loins — their offspring and makes them witnesses against their own selves by saying: 'Am I not your Lord?' They say, 'Yea, we do bear witness.' This He does lest you should say on the Day of Resurrection, 'We were surely unaware of this.'
[7:173] اور (یاد کرو) جب تیرے ربّ نے بنی آدم کی صُلب سے ان کی نسلوں (کے مادّہء تخلیق) کو پکڑا اور خود انہیں اپنے نُفوس پر گواہ بنادیا (اور پوچھا) کہ کیا میں تمہارا ربّ نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں! ہم گواہی دیتے ہیں۔ مبادا تم قیامت کے دن یہ کہو کہ ہم تو اس سے یقیناً بے خبر تھے۔

[7:174] Or lest you should say, 'It was only our fathers who attributed copartners to God in the past and we were merely a generation after them. Wilt Thou then destroy us for what was done by those who lied?'
[7:174] یا تم کہہ دو کہ شرک تو پہلے ہمارے آباءو اجداد ہی نے کیا تھا اور ہم تو ان کے بعد آنے والی نسل ہیں۔ تو کیا جھوٹے لوگوں نے جو کیا اُس کے سبب سے تُو ہمیں ہلاک کر دے گا؟

[7:175] And thus do We make clear the Signs, that they may be admonished and that they may return to Us.
[7:175] اور اسی طرح ہم آیات کو خوب کھول کھول کر بیان کرتے ہیں تاکہ شاید وہ (حق کی طرف) لوٹ آئیں۔

[7:176] And relate to them the story of him to whom We gave Our Signs, but he stepped away from them; so Satan followed him up, and he became one of those who go astray.
[7:176] اور تُو اُن پر اس شخص کا ماجرا پڑھ جسے ہم نے اپنی آیات عطا کی تھیں پس وہ ان سے باہر نکل گیا۔ پس شیطان نے اس کا تعاقب کیا اور وہ گمراہوں میں سے ہوگیا۔

[7:177] And if We had pleased, We could have exalted him thereby; but he inclined to the earth and followed his evil inclination. His case therefore is like the case of a thirsty dog; if thou drive him away, he hangs out his tongue; and if thou leave him, he hangs out his tongue. Such is the case of the people who disbelieve in Our Signs. So give them the description that they may ponder.
[7:177] اور اگر ہم چاہتے تو اُن (آیات) کے ذریعہ ضرور اس کا رفع کرتے لیکن وہ زمین کی طرف جھک گیا اور اپنی ہوس کی پیروی کی۔ پس اس کی مثال کُتّے کی سی ہے کہ اگر تو اس پر ہاتھ اٹھائے تو ہانپتے ہوئے زبان نکال دے گا اور اگر اسے چھوڑ دے تب بھی ہانپتے ہوئے زبان نکال دے گا۔ یہ اس قوم کی مثال ہے جس نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا۔ پس تُو (اِن کے سامنے) یہ (تاریخی) واقعات پڑھ کر سنا تاکہ وہ غور و فکر کریں۔

[7:178] Evil is the case of the people who treat Our Signs as lies. And it was their own selves that they wronged.
[7:178] بہت بُری مثال ہے اس قوم کی جس نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا اور وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کیا کرتے تھے۔

[7:179] He whom Allah guides is on the right path. And they whom He adjudges astray, these it is who shall be the losers.
[7:179] جسے اللہ ہدایت دے تو وہی ہے جو ہدایت یافتہ ہوتا ہے اور جسے وہ گمراہ ٹھہرا دے تو یہی ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں۔

[7:180] Verily, We have created many of the Jinn and men whose end shall be Hell! They have hearts but they understand not therewith, and they have eyes but they see not therewith, and they have ears but they hear not therewith. They are like cattle; nay, they are even more astray. They are indeed quite heedless.
[7:180] اور یقیناً ہم نے جہنم کے لئے جن و اِنس میں سے ایک بڑی تعداد کو پیدا کیا۔ ان کے دل ایسے ہیں جن سے وہ سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ایسی ہیں کہ جن سے وہ دیکھتے نہیں اور ان کے کان ایسے ہیں کہ جن سے وہ سنتے نہیں۔ یہ لوگ تو چوپاؤں کی طرح ہیں بلکہ یہ (ان سے بھی) زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں۔ یہی ہیں جو غافل لوگ ہیں۔
[7:181] And to Allah alone belong all perfect attributes. So call on Him by these. And leave alone those who deviate from the right way with respect to His attributes. They shall be repaid for what they do.
[7:181] اور اللہ ہی کے سب خوبصورت نام ہیں۔ پس اُسے ان (ناموں) سے پکارا کرو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارہ میں کج روی سے کام لیتے ہیں۔ جو کچھ وہ کرتے رہے اس کی انہیں ضرور جزا دی جائے گی۔

[7:182] And of those We have created there are a people that guide men with truth and do justice therewith.
[7:182] اور اُن میں سے جنہیں ہم نے پیدا کیا ایسے لوگ بھی تھے جو حق کے ساتھ (لوگوں کو) ہدایت دیتے تھے اور اُسی کے ذریعہ سے انصاف کرتے تھے۔

[7:183] And those who reject Our Signs, We will draw them to destruction step by step in a manner which they do not know.
[7:183] اور وہ لوگ جنہوں نے ہمارے نشانات کا انکار کیا ہم ضرور انہیں تدریجاً اُس جہت سے پکڑیں گے جس کا اُنہیں کوئی علم نہیں ہوگا۔

[7:184] And I give them the rein; surely, My plan is mighty.
[7:184] اور میں انہیں مہلت دیتا ہوں یقیناً میری تدبیر بہت مضبوط ہے۔

[7:185] Have they not considered that there is no insanity about their companion? He is only a plain Warner.
[7:185] کیا انہوں نے کبھی غور نہیں کیا کہ ان کے ساتھی کو کوئی جنون نہیں۔ وہ تو محض ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہے۔



[7:186] And have they not looked into the kingdom of the heavens and the earth, and all things that Allah has created? And do they not see that, maybe their own term has already drawn nigh? Then in what thing will they believe thereafter?
[7:186] کیا انہوں نے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت میں اور ہر چیز میں جو اللہ نے پیدا کی ہے کبھی تدبّر نہیں کیا (اور اس بات پر بھی) کہ ممکن ہے کہ اُن کی مقررہ مدت قریب آچکی ہو۔ تو اس کے بعد پھر وہ اور کس بات پر ایمان لائیں گے۔

[7:187] Whomsoever Allah adjudges astray, there can be no guide for him. And He leaves such in their transgression, wandering in distraction.
[7:187] جسے اللہ گمراہ ٹھہرائے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ انہیں اپنی سرکشیوں میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتا ہے۔

[7:188] They ask thee respecting the Hour: 'When will it come to pass?' Say, 'The knowledge thereof is only with my Lord. None can manifest it at its time but He. It lies heavy on the heavens and the earth. It shall not come upon you but of a sudden.' They ask thee as if thou wert well acquainted therewith. Say, 'The knowledge thereof is only with Allah; but most men do not know.'
[7:188] وہ تجھ سے قیامت سے متعلق سوال کرتے ہیں کہ کب اُسے بپا ہونا ہے۔ تُو کہہ دے کہ اس کا علم صرف میرے ربّ کے پاس ہے۔ اسے اپنے وقت پر کوئی ظاہر نہیں کرے گا مگر وہی۔ وہ آسمانوں اور زمین پر بھاری ہے۔ وہ تم پر نہیں آئے گی مگر دفعۃً۔ وہ (اس کے بارہ میں) تجھ سے اس طرح سوال کرتے ہیں گویا کہ تُو اس کے متعلق سب کچھ جانتا ہے۔ تُو کہہ دے کہ اس کا علم صرف اللہ ہی کے پاس ہے۔ لیکن اکثر لوگ (یہ بات) نہیں جانتے۔

[7:189] Say, 'I have no power to do good or harm to myself, save as Allah please. And if I had knowledge of the unseen, I should have secured abundance of good' and evil would not have touched me. I am only a warner and a bearer of good tidings to a people who believe.'
[7:189] تُو کہہ دے کہ میں اللہ کی مرضی کے سوا اپنے نفس کے لئے (ایک ذرّہ بھر بھی) نفع یا نقصان کا اختیار نہیں رکھتا اور اگر میں غیب جاننے والا ہوتا تو یقیناً میں بہت دولت اکٹھی کر سکتا تھا اور مجھے کبھی کوئی تکلیف نہ پہنچتی۔ لیکن میں تو محض ایک ڈرانے والا اور ایک خوشخبری دینے والا ہوں اُس قوم کے لئے جو ایمان لاتی ہے۔



[7:190] He it is Who has created you from a single soul, and made therefrom its mate, that he might find comfort in her. And when he knows her, she bears a light burden, and goes about with it. And when she grows heavy, they both pray to Allah, their Lord, saying: 'If Thou give us a good child, we will surely be of the thankful.'
[7:190] وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیااور اسی سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ وہ اس کی طرف تسکین کی خاطر مائل ہو۔ پھر جب اس نے اسے ڈھانپ لیا تو اس نے ایک ہلکا سا بوجھ اٹھا لیا پھر وہ اسے اٹھائے ہوئے چلنے لگی۔ پس جب وہ بوجھل ہو گئی تو ان دونوں نے اپنے ربّ کو پکارا کہ اگر تُو ہمیں ایک صحت مند (بیٹا) عطا کرے تو یقیناً ہم شکر ادا کرنے والوں میں سے ہوں گے۔
[7:191] But when He gives them a good child, they attribute to Him partners in respect of that which He has given them. But exalted is Allah above what they associate with Him.
[7:191] پس جب ان دونوں کو اس (یعنی اللہ) نے ایک صحت مند (بیٹا) عطا کیا تو جو اس نے انہیں عطا کیا اُس (عطا) میں وہ اُس کے شریک ٹھہرانے لگے۔ پس اللہ اس سے بہت بلند ہے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[7:192] Do they associate with Him as partners those who create nothing, and are themselves created?
[7:192] کیا وہ اُسے شریک بناتے ہیں جو کچھ پیدا نہیں کر سکتا بلکہ وہ خود پیدا کئے گئے ہیں۔

[7:193] And they can give them no help, nor can they help themselves.
[7:193] اور وہ ان کی کسی قسم کی مدد کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اور وہ تو خود اپنی مدد بھی نہیں کر سکتے۔

[7:194] And if you call them to guidance, they will not follow you. It is the same to you whether you call them or you remain silent.
[7:194] اور اگر تم انہیں ہدایت کی طرف بلاؤ تو وہ کبھی تمہاری پیروی نہیں کریں گے۔ برابر ہے تمہارے لئے خواہ تم انہیں بلاؤ یا خاموش رہو۔

[7:195] Surely, those whom you call on beside Allah are mere servants like you. Then call on them and let them answer you, if you are truthful.
[7:195] یقیناً وہ لوگ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو تمہاری ہی طرح کے انسان ہیں۔ پس تم انہیں پکارتے رہو۔ پس چاہئے کہ وہ تمہیں جواب تو دیں اگر تم سچے ہو۔



[7:196] Have they feet wherewith they walk, or have they hands wherewith they hold, or have they eyes wherewith they see, or have they ears wherewith they hear? Say, 'Call upon the partners you associate with God, then contrive ye all against me, and give me no time.
[7:196] کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہیں یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں۔ تو کہہ دے کہ تم اپنے شرکاءکو بلاؤ اور پھر میرے خلاف ہر چال چل دیکھو اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔

[7:197] 'Truly, my protector is Allah Who revealed the Book. And He protects the righteous.
[7:197] یقیناً میرا کفیل وہ اللہ ہے جس نے کتاب اتاری اور وہ نیک لوگوں ہی کا کفیل بنتا ہے۔

[7:198] 'And they whom you call on beside Him have no power to help you, nor can they help themselves.'
[7:198] اور وہ لوگ جنہیں تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری مدد کی کوئی طاقت نہیں رکھتے اور نہ وہ خود اپنی مدد کر سکتے ہیں۔

[7:199] And if you invite them to guidance, they hear not. And thou seest them looking towards thee, but they see not.
[7:199] اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلاؤ تو سنیں گے نہیں اور تُو انہیں دیکھے گا کہ وہ تیری طرف گویا دیکھ رہے ہیں جبکہ وہ دیکھ نہیں رہے۔

[7:200] Take to forgiveness, and enjoin kindness, and turn away from the ignorant.
[7:200] عفو اختیار کر اورمعروف کا حکم دے اور جاہلوں سے کنارہ کشی اختیار کر۔
[7:201] And if an evil suggestion from Satan incite thee, then seek refuge in Allah; surely, He is All-Hearing, All-Knowing.
[7:201] اور اگر تجھے شیطان کی طرف سے کوئی وَسوَسہ پہنچے تو اللہ کی پناہ مانگ۔ یقیناً وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[7:202] As to those who are righteous, when a suggestion from Satan assails them, they remember God: and behold! they begin to see things rightly.
[7:202] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا جب شیطان کی طرف سے انہیں کوئی تکلیف دِہ خیال پہنچے تو وہ بکثرت ذکر کرتے ہیں پھر اچانک وہ صاحبِ بصیرت ہو جاتے ہیں۔

[7:203] And their brethren make them continue in error, and then they relax not.
[7:203] اور ان (کافروں) کے (شیطانی) بھائی انہیں گمراہی میں کھینچے لئے جاتے ہیں پھر وہ کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھتے۔

[7:204] And when thou bringest not to them a Sign, they say, 'Wherefore dost thou not forge it?' Say, 'I follow only that which is revealed to me from my Lord. These are evidences from your Lord, and guidance and mercy for a people that believe.'
[7:204] اور جب کبھی تُو ان کے پاس کوئی نشان نہیں لاتا تو کہتے ہیں تُو کیوں نہ اسے چن لایا۔ تُو کہہ دے کہ میں بس اُسی کی پیروی کرتا ہوں جو میرے ربّ کی طرف سے میری طرف وحی کیا جاتا ہے۔ یہ بصیرت افروز باتیں ہیں تمہارے ربّ کی طرف سے اور ان لوگوں کے لئے جو ایمان لے آتے ہیں ہدایت اور رحمت ہیں۔

[7:205] And when the Qur'an is recited, give ear to it and keep silence, that you may be shown mercy.
[7:205] اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔

[7:206] And remember thy Lord in thy mind with humility and fear, and without loudness of speech, in the mornings and evenings; and be not of the neglectful.
[7:206] اور تُو اپنے ربّ کو اپنے دل میں کبھی گڑگڑاتے ہوئے اور کبھی ڈرتے ڈرتے اور بغیر اونچی آواز کئے صبحوں اور شاموں کے وقت یاد کیا کر اور غافلوں میں سے نہ ہو۔

[7:207] Truly, those who are near to thy Lord, turn not away with pride from His worship, but they glorify Him and prostrate themselves before Him.
[7:207] یقیناً وہ لوگ جو تیرے ربّ کے حضور حاضر رہتے ہیں اس کی عبادت میں تکبر نہیں کرتے اور اس کی تسبیح کرتے ہیں اور اسی کے سامنے سجدہ ریز ہوتے ہیں۔