Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 64: Al-Taghabun التّغَابُن

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[64:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[64:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[64:2] Whatever is in the heavens and whatever is in the earth glorifies Allah; His is the kingdom and His the praise, and He has power over all things.
[64:2] اللہ ہی کی تسبیح کر رہا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اُسی کی بادشاہت ہے اور اُسی کی سب حمد ہے اور وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[64:3] It is He Who has created you, but some of you are disbelievers and some of you are believers; and Allah sees what you do.
[64:3] وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا۔ پس تم میں سے کافر بھی ہیں اور مومن بھی۔ اور اللہ، جو تم کرتے ہو، اُس پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔

[64:4] He created the heavens and the earth with truth, and He shaped you and made your shapes beautiful, and to Him is the ultimate return.
[64:4] اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا اور تمہاری تصویر کشی کی اور تمہاری صورتیں بہت اچھی بنائیں اور اُسی کی طرف لَوٹ کر جانا ہے۔

[64:5] He knows whatever is in the heavens and the earth, and He knows what you conceal and what you disclose; and Allah knows full well all that is in the breasts.
[64:5] وہ جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو۔ اور اللہ سینوں کی باتوں کو ہمیشہ جانتا ہے۔

[64:6] Has not the news reached you of those who disbelieved before? So they tasted the evil consequences of their conduct, and they had a painful punishment.
[64:6] کیا تم تک ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے پہلے کفر کیا تھا۔ پس انہوں نے اپنے فیصلے کا وبال چکھ لیا اور ان کےلئے بہت دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[64:7] That was because their Messengers came to them with manifest Signs, but they said, 'Shall mortals guide us?' So they disbelieved and turned away, but Allah had never any need of them; and Allah is Self- Sufficient, Worthy of all praise.
[64:7] یہ اس لئے ہے کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلے کھلے نشانوں کے ساتھ آیا کرتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ کیا ہمیں بشر ہدایت دیں گے؟ پس انہوں نے انکار کیا اور منہ پھیر لیا اور اللہ بھی بے نیاز ہوگیا اور اللہ غنی (اور) صاحبِ حمد ہے۔

[64:8] Those who disbelieve assert that they will not be raised up. Say, 'Yea, by my Lord, you shall surely be raised up; then shall you surely be informed of what you did. And that is easy for Allah.'
[64:8] وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا گمان کر بیٹھے کہ وہ ہرگز اُٹھائے نہیں جائیں گے۔ تو کہہ دے کیوں نہیں۔ میرے ربّ کی قسم! تم ضرور اُٹھائے جاؤ گے پھر ضرور تم خبر دیئے جاؤ گے اس کی جو تم کرتے تھے اور اللہ پر یہ بہت آسان ہے۔

[64:9] Believe, therefore, in Allah and His Messenger, and in the Light which We have sent down. And Allah is Well-Aware of all that you do.
[64:9] پس اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس نور پر جو ہم نے اُتارا ہے۔ اور اللہ اُس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔

[64:10] The day when He shall gather you, on the Day of Gathering, that will be the day of mutual loss and gain. And whoso believes in Allah and does good deeds — He will remove from them the evil consequences of their deeds and He will make them enter Gardens through which streams flow, to abide therein for ever. That is the supreme triumph.
[64:10] جس دن وہ تمہیں جمع ہونے کے دن (حاضر کرنے) کے لئے اکٹھا کرے گا۔ یہ وہی ہار جیت کا دن ہے۔ اور جو اللہ پر ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے وہ اُس سے اس کی برائیاں دور کردے گا اور اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جِن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔ یہ بہت عظیم کامیابی ہے۔
[64:11] But as to those who disbelieve and reject Our Signs, these shall be the inmates of the Fire, wherein they shall abide; and an evil destination it is!
[64:11] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلادیا یہی آگ والے ہیں۔ وہ لمبے عرصہ تک اس میں رہیں گے اور (وہ) بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔

[64:12] There befalls not any affliction but by the leave of Allah. And whosoever believes in Allah — He guides his heart aright. And Allah knows all things full well.
[64:12] کوئی مصیبت نہیں پہنچتی مگر اللہ کے اِذن کے ساتھ۔ اور جو اللہ پر ایمان لائے وہ اُس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ دائماً ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔

[64:13] And obey Allah and obey the Messenger. But if you turn away, then Our Messenger is responsible only for the clear conveying of the Message.
[64:13] اور اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو۔ پس اگر تم مُنہ موڑ لو تو (جان لو کہ) ہمارے رسول پر محض پیغام کا صاف صاف پہنچا دینا ہے۔

[64:14] Allah! there is no God but He; so in Allah let the believers put their trust.
[64:14] اللہ (وہ ہے کہ اس) کے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس چاہئے کہ مومن اللہ ہی پر توکل کریں۔

[64:15] O ye who believe! surely among your wives and your children are some that are really your enemies, so beware of them. And if you overlook and forgive and pardon, then surely, Allah is Most Forgiving, Merciful.
[64:15] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یقیناً تمہارے اَزواج میں سے اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں۔ پس ان سے بچ کر رہو۔ اور اگر تم عفو سے کام لو اور درگزر کرو اور معاف کردو تو یقیناً اللہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[64:16] Verily, your wealth and your children are a trial; but with Allah is an immense reward.
[64:16] تمہارے اموال اور تمہاری اولاد محض آزمائش ہیں۔ اور وہ اللہ ہی ہے جس کے پاس بہت بڑا اَجر ہے۔



[64:17] So fear Allah as best you can, and listen, and obey, and spend in His cause; it will be good for yourselves. And whoso is rid of the covetousness of his own soul — it is such who shall be successful.
[64:17] پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس حد تک تمہیں توفیق ہے اور سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو (یہ) تمہارے لئے بہتر ہوگا۔اور جو نفس کی کنجوسی سے بچائے جائیں تو یہی ہیں وہ لوگ جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[64:18] If you lend to Allah a good loan, He will multiply it for you, and will forgive you; and Allah is Most Appreciating, Forbearing,
[64:18] اگر تم اللہ کو قرضہِء حسنہ دو گے (تو) وہ اُسے تمہارے لئے بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بہت قدر شناس (اور) بردبار ہے۔

[64:19] The Knower of the unseen and the seen, the Mighty, the Wise.
[64:19] غیب اور حاضر کا دائمی علم رکھنے والا، کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔