Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 6: Al-An`am الاٴنعَام النِّسَاء

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[6:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[6:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[6:2] All praise belongs to Allah Who created the heavens and the earth and brought into being every kind of darkness and light; yet those who disbelieve set up equals to their Lord.
[6:2] تمام حمد اللہ ہی کی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرے اور نور بنائے۔ پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اپنے ربّ کا شریک ٹھہراتے ہیں۔

[6:3] He it is Who created you from clay, and then He decreed a term. And there is another term fixed with Him. Yet you doubt!
[6:3] وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔ پھر ایک مدت مقرر کی اورمعین مدت (کا علم) اُسی کے پاس ہے پھر بھی تم شک میں مبتلا ہوتے ہو۔

[6:4] And He is Allah, the God, both in the heavens and in the earth. He knows your inside and your outside. And He knows what you earn.
[6:4] اور وہی اللہ ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی۔ وہ تمہارے چھپے ہوئے کو جانتا ہے اور تمہارے ظاہر کو بھی اور جانتا ہے جو تم کسب کرتے ہو۔

[6:5] And there comes not to them any Sign of the Signs of their Lord, but they turn away from it.
[6:5] اور ان کے پاس ان کے ربّ کی آیات میں سے کوئی آیت نہیں آتی مگر وہ اس سے منہ پھیرنے لگتے ہیں۔

[6:6] So they rejected the truth when it came to them; but soon shall come to them the tidings of that at which they mocked.
[6:6] پس انہوں نے حق کو جھٹلا دیا جب وہ ان کے پاس آیا۔ سو ضرور اُنہیں ان (باتوں کے پورا ہونے) کی خبریں ملیں گی جن کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔

[6:7] See they not how many a generation We have destroyed before them? We had established them in the earth as We have established you not, and We sent the clouds over them, pouring down abundant rain; and We caused streams to flow beneath them; then did We destroy them because of their sins and raised up after them another generation.
[6:7] کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کر دیں جن کو ہم نے زمین میں ایسی تمکنت بخشی تھی جو تمکنت تمہیں نہیں بخشی اور ہم نے ان پر موسلادھار بارش برساتے ہوئے بادل بھیجے اور ہم نے ایسے دریا بنائے جو ان کے زیرتصرف بہتے تھے۔ پھر ہم نے ان کو ان کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کر دیا اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوموں کو پروان چڑھایا۔

[6:8] And if We had sent down to thee a writing upon parchment and they had felt it with their hands, even then the disbelievers would have surely said, 'This is nothing but manifest sorcery.'
[6:8] اور اگر ہم تجھ پر کسی قرطاس میں کوئی تحریر اُتارتے پھر وہ اسے اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تو کافر پھر بھی ضرور کہتے کہ یہ تو ایک کھلے کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔

[6:9] And they say, 'Why has not an angel been sent down to him?' But if We had sent down an angel, the matter would have been settled, and then they would not have been granted a respite.
[6:9] اور وہ کہتے ہیں کہ اس پر کوئی فرشتہ کیوں نہیں اُتارا گیا؟ اور اگر ہم کوئی فرشتہ اُتارتے تو ضرور معاملہ نپٹا دیا جاتا۔ پھر وہ کوئی مہلت نہ دیئے جاتے۔

[6:10] And if We had appointed as Messenger an angel, We would have made him appear as a man; and thus We would have made confused to them what they are themselves confusing.
[6:10] اور اگر ہم اُس (رسول) کو فرشتہ بناتے تو ہم اسے پھر بھی انسان (کی صورت میں) بناتے اور ہم ان پر وہ (معاملہ) مشتبہ رکھتے جسے وہ (اب) مشتبہ سمجھ رہے ہیں۔
[6:11] And surely have the Messengers been mocked at before thee, but that which they mocked at encompassed those of them who scoffed.
[6:11] اور یقیناً رسولوں سے تجھ سے پہلے بھی تمسخر کیا گیا۔ پس ان کو جنہوں نے ان(رسولوں) سے تمسخر کیا انہی باتوں نے گھیر لیا جن سے وہ تمسخر کیا کرتے تھے۔

[6:12] Say, 'Go about in the earth, and see what was the end of those who treated the Prophets as liars.'
[6:12] تُو کہہ دے زمین میں خوب سیر کرو پھر غور کرو کہ جھٹلانے والوں کا کیسا (بد) انجام ہوا تھا۔

[6:13] Say, 'To whom belongs what is in the heavens and the earth?' Say, 'To Allah.' He has taken upon Himself to show mercy. He will certainly continue to assemble you till the Day of Resurrection. There is no doubt in it. Those who ruin their souls will not believe.
[6:13] پوچھ کہ کس کا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے؟ کہہ دے کہ اللہ ہی کا ہے۔ اس نے اپنے اوپر رحمت فرض کر رکھی ہے۔ وہ ضرور تمہیں قیامت کے دن تک اکٹھا کرتا چلا جائے گا جس میں کوئی شک نہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا پس وہ تو ایمان نہیں لائیں گے۔

[6:14] To Him belongs whatever dwells in the night and the day. And He is the All-Hearing, the All-Knowing.
[6:14] اور اسی کا ہے جو رات میں اور دن میں ٹھہر جاتا ہے۔ اور وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[6:15] Say, 'Shall I take any protector other than Allah, the Maker of the heavens and the earth, Who feeds and is not fed?' Say, 'I have been commanded to be the first of those who submit.' And be thou not of those who associate partners with God.
[6:15] تو کہہ دے کہ کیا اللہ کے سوا مَیں کوئی دوست پکڑلوں جو آسمانوں اور زمین کی پیدائش کا آغاز کرنے والا ہے اور وہ (سب کو) کھلاتا ہے جبکہ اسے کھلایا نہیں جاتا۔ تُو کہہ دے کہ یقیناً مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ہر ایک سے جس نے فرمانبرداری کی، اوّل رہوں اور تُو ہرگز مشرکین میں سے نہ بن۔

[6:16] Say, 'Of a truth, I fear, if I disobey my Lord, the punishment of an awful day.'
[6:16] تُو کہہ دے کہ اگر میں نے اپنے ربّ کی نافرمانی کی تو یقیناً میں ایک عظیم دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

[6:17] He from whom it is averted on that day, God indeed has had mercy on him. And that indeed is a manifest triumph.
[6:17] جس سے اُس دن وہ (عذاب) ٹال دیا جائے گا تو اُس پر اُس نے رحم کیا اور یہ بہت کھلی کھلی کامیابی ہے۔

[6:18] And if Allah touch thee with affliction, there is none that can remove it but He; and if He touch thee with happiness, then He has power to do all that He wills.
[6:18] پس اگر تجھے اللہ کوئی ضرر پہنچائے تو اسے کوئی دور کرنے والا نہیں مگر وہی۔ اور اگر وہ تجھے کوئی بھلائی پہنچائے تو وہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[6:19] And He is Supreme over His servants; and He is the Wise, the All-Aware.
[6:19] اور وہ اپنے بندوں پر جلالی شان کے ساتھ غالب ہے اور وہ صاحبِ حکمت (اور) ہمیشہ باخبر ہے۔

[6:20] Say, 'What thing is most weighty as a witness?' Say, 'Allah is a Witness between me and you. And this Qur'an has been revealed to me so that with it I may warn you and whomsoever it reaches. What! do you really bear witness that there are other gods beside Allah?' Say, 'I bear not witness thereto.' Say, 'He is the One God, and certainly I am far removed from that which you associate with Him.'
[6:20] تو پوچھ کہ کونسی بات بطور شہادت سب سے بڑی ہوسکتی ہے۔ کہہ دے کہ اللہ ہی تمہارے اور میرے درمیان گواہ ہے اور میری طرف یہ قرآن وحی کیا گیا ہے تا کہ میں اس کے ذریعہ سے تمہیں ڈراؤں اور ہر اُس شخص کو بھی جس تک یہ پہنچے۔ کیا تم قطعی طور پر گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے علاوہ بھی کوئی دوسرے معبود ہیں؟ تُو کہہ دے کہ میں (یہ) گواہی نہیں دیتا۔ کہہ دے کہ یقیناً وہی ایک ہی معبود ہے اور میں یقیناً اُس سے بَری ہوں جو تم شرک کرتے ہو۔
[6:21] Those to whom We gave the Book recognize him as they recognize their sons. But those who ruin their souls will not believe.
[6:21] وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی وہ اس (کتاب اور اس رسول) کو اسی طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈالا وہ تو ایمان نہیں لائیں گے۔

[6:22] And who is more unjust than he who forges a lie against Allah or gives the lie to His Signs? Surely, the unjust shall not prosper.
[6:22] اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جس نے اللہ پر کوئی جھوٹ گھڑا یا اس کی آیات کی تکذیب کی۔ یقیناً ظالم لوگ کامیاب نہیں ہوتے۔

[6:23] And think of the day when We shall gather them all together; then shall We say to those who associated partners with God, 'Where are the partners you spoke of, those whom you used to assert?'
[6:23] اور (یاد کرو) جس دن ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر ہم اُنہیں، جنہوں نے شرک کیا، پوچھیں گے کہ تمہارے وہ شریک کہاں ہیں جنہیں تم ( شریک) گمان کیا کرتے تھے۔



[6:24] Then the end of their mischief will be naught save that they shall say, 'By Allah, our Lord, we were not idolaters.'
[6:24] پھر ان کا (گھڑا ہوا) فتنہ کچھ باقی نہیں رہے گا مگر اتنا کہ وہ کہیں گے اللہ ہمارے ربّ کی قسم! کہ ہم ہرگز مشرک نہیں تھے۔

[6:25] See how they lie against themselves. And that which they fabricated has failed them.
[6:25] دیکھ کیسے وہ اپنے ہی خلاف جھوٹ بولتے ہیں۔ اور اُن سے گُم ہو جائے گا جو وہ جھوٹ گھڑا کرتے تھے۔

[6:26] And among them are some who give ear to thee; but We have put veils on their hearts, that they should not understand, and deafness in their ears. And even if they see every Sign, they would not believe therein, so much so, that when they come to thee, disputing with thee, those who disbelieve say, 'This is nothing but fables of the ancients.'
[6:26] اور ان میں سے ایسے بھی ہیں جو بظاہر تیری باتوں پر کان دھرتے ہیں جبکہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں (جن کی وجہ سے ممکن نہیں) کہ وہ اس کو سمجھ جائیں اور ان کے کانوں میں ایک بوجھ سا رکھ دیا ہے۔ اور اگر وہ تمام نشان بھی دیکھ لیں تو اُن پر ایمان نہیں لائیں گے۔ اس حد تک (وہ بےباک ہیں) کہ جب تیرے پاس آتے ہیں تو تجھ سے جھگڑتے ہیں۔ جو لوگ کافر ہوئے کہتے ہیں یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیوں کے سوا اور کچھ نہیں۔

[6:27] And they forbid others to believe it and themselves too they keep away from it. And they ruin none but their own selves; only they perceive not.
[6:27] اور وہ اس سے روکتے بھی ہیں اور خود بھی اس سے دُور رہتے ہیں اور وہ اپنے سوا اور کسی کو ہلاک نہیں کرتے اور وہ شعور نہیں رکھتے۔

[6:28] And if thou couldst only see when they are made to stand before the Fire! They will say, 'Oh, would that we might be sent back! And then we would not treat the Signs of our Lord as lies, and we would be of the believers.'
[6:28] اور کاش تو دیکھ سکتا کہ جب وہ آگ کے پاس (ذرا) ٹھہرائے جائیں گے تو کہیں گے اے کاش! ایسا ہوتا کہ ہم واپس لَوٹادیئے جاتے، پھر ہم اپنے ربّ کی آیات کی تکذیب نہ کرتے اور ہم مومنین میں سے ہو جاتے۔

[6:29] Nay, that which they used to conceal before has now become clear to them. And if they were sent back, they would surely return to that which they were forbidden. And they are certainly liars.
[6:29] حق یہ ہے کہ ان پر ظاہر ہوچکا ہے جو اس سے پہلے وہ چھپایا کرتے تھے۔ اور اگر وہ لَوٹا بھی دیئے جائیں تو ضرور دوبارہ وہی کریں جس سے ان کو روکا گیا تھا اور وہ یقیناً جھوٹے ہیں۔

[6:30] And they say, 'There is nothing except this our present life, and we shall not be raised again.'
[6:30] اور وہ کہتے تھے کہ یہ (زندگی) ہماری دنیا کی زندگی کے سوا کچھ نہیں اور ہم کبھی اُٹھائے نہیں جائیں گے۔
[6:31] And if thou couldst only see when they are made to stand before their Lord! He will say, 'Is not this second life the truth?' They will say, 'Yea, by our Lord.' He will say, 'Then taste the punishment because you disbelieved.'
[6:31] اور کاش !تو دیکھ سکتا جب وہ اپنے ربّ کے حضور ٹھہرائے جائیں گے۔ وہ (ان سے) پوچھے گا کیا یہ حق نہیں ہے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں! ہمارے ربّ کی قسم (یہ حق ہے)۔ وہ کہے گا تب تم عذاب کو چکھو بوجہ اس انکار کے جو تم کیا کرتے تھے۔

[6:32] Those indeed are the losers who deny the meeting with Allah, so much so, that when the Hour shall come on them unawares, they will say, 'O our grief for our neglecting this Hour!' And they shall bear their burdens on their backs. Surely, evil is that which they bear.
[6:32] یقیناً گھاٹا کھایا ان لوگوں نے جنہوں نے اللہ کی لقاءکا انکار کیا۔ یہاں تک کہ جب اچانک ان کے پاس (وہ) گھڑی آگئی تو کہنے لگے وائے حسرت اس کوتاہی پر جو ہم اس بارہ میں کیا کرتے تھے! اور وہ اپنے بوجھ اپنی پیٹھوں پر اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔ خبردار! کیا ہی بُرا ہے جو وہ اُٹھائے ہوئے ہیں۔

[6:33] And worldly life is nothing but a sport and a pastime. And surely the abode of the Hereafter is better for those who are righteous. Will you not then understand?
[6:33] اور دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلیٰ مقصد سے غافل کردے۔ اور یقیناً آخرت کا گھر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے۔؟

[6:34] We know full well that what they say verily grieves thee; for surely it is not thee that they charge with falsehood but it is the Signs of Allah that the evil-doers reject.
[6:34] یقیناً ہم جانتے ہیں کہ تجھے ضرور غم میں مبتلا کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔ پس یقیناً وہ تجھے ہی نہیں جھٹلاتے بلکہ ظالم اللہ کی آیات کا ہی انکار کرتے ہیں۔



[6:35] And Messengers indeed have been rejected before thee; but notwithstanding their rejection and persecution they remained patient until Our help came to them. There is none that can change the words of Allah. And there have already come to thee tidings of past Messengers.
[6:35] اور یقیناً تجھ سے پہلے بھی رسول جھٹلائے گئے تھے اور انہوں نے اس پر کہ وہ جھٹلائے گئے اور بہت ستائے گئے صبر کیا یہاں تک کہ ان تک ہماری مدد آپہنچی۔ اور اللہ کے کلمات کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں اور یقیناً تیرے پاس مرسَلین کی خبریں آچکی ہیں۔

[6:36] And if their aversion is grievous to thee, then, if thou art able to seek a passage into the earth or a ladder unto heaven, and bring them a Sign, thou canst do so. And had Allah enforced His will, He could surely have brought them together into the guidance. So be thou not of those who lack knowledge.
[6:36] اور اگر تجھ پر ان کا منہ پھیرنا گراں گزرتا ہے تو اگر تجھ میں طاقت ہے کہ زمین میں کوئی سُرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی تلاش کرلے پھر (اس کے ذریعہ) ان کے پاس کوئی نشان لاسکے (تو ایسا کرکے دیکھ لے)۔ اور اگر اللہ چاہتا تو انہیں ضرور ہدایت پر اکٹھاکر دیتا۔ پس تُو ہرگز جاہلوں میں سے نہ ہو۔

[6:37] Only those can accept who listen. And as for the dead, Allah will raise them to life, then to Him shall they be brought back.
[6:37] وہی لبیک کہتے ہیں جو سنتے ہیں۔ اور مرُدوں کو اللہ اٹھائے گا پھر اُسی کی طرف وہ لوٹائے جائیں گے۔

[6:38] And they say, 'Why has not a Sign been sent down to him from his Lord?' Say, 'Surely, Allah has power to send down a Sign, but most of them do not know.'
[6:38] وہ کہتے ہیں کہ کیوں نہ اُس کے ربّ کی طرف سے اس پر کوئی عظیم نشان اتارا گیا؟ تُو کہہ دے کہ یقیناً اللہ اس بات پر قادر ہے کہ وہ کوئی عظیم نشان اتارے۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

[6:39] There is not an animal that crawls in the earth, nor a bird that flies on its two wings, but they are communities like you. We have left out nothing in the Book. Then to their Lord shall they be gathered together.
[6:39] اور زمین میں کوئی چلنے پھرنے والا جاندار نہیں اور نہ کوئی پرندہ جو اپنے دوپروں پر اڑتا ہے مگر یہ تمہاری ہی طرح کی امّتیں ہیں۔ہم نے کتاب میں کوئی چیز بھی نظر انداز نہیں کی۔ آخر وہ اپنے ربّ کی طرف اکٹھے کئے جائیں گے۔

[6:40] Those who have rejected Our Signs are deaf and dumb, in utter darkness. Whom Allah wills He allows to perish and whom He wills He places on the right path.
[6:40] اور وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا وہ اندھیروں میں (بھٹکتے ہوئے) بہرے اور گونگے ہیں۔ جسے اللہ چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہے اسے صراطِ مستقیم پر (گامزن) کر دیتا ہے۔
[6:41] Say, 'What think ye? If the punishment of Allah come upon you or there come upon you the Hour, will you call upon any other than Allah, if you are truthful?'
[6:41] تو کہہ دے کہ کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر تم پر اللہ کا عذاب آ جائے یا تم پر سخت گھڑی آ جائے تو کیا اللہ کے سوا بھی تم کسی کو پکارو گے؟ اگر تم سچے ہو۔

[6:42] Nay, but on Him alone will you call; then will He remove that which you call on Him to remove, if He please, and you will forget what you associate with Him.
[6:42] (نہیں ) بلکہ اسی کو تم پکارو گے۔ پس وہ دور کر دے گا اگر وہ چاہے اس (مصیبت) کو جس کی طرف تم (مدد کے لئے) اُسے بلاتے ہو اور تم بھول جاؤ گے ان چیزوں کو جن کو تم شریک ٹھہراتے رہے ہو۔

[6:43] And indeed We sent Messengers to peoples before thee; then We afflicted them with poverty and adversity that they might humble themselves.
[6:43] اور یقیناً ہم نے تجھ سے پہلے کئی امتوں کی طرف (رسول) بھیجے۔ پھر ہم نے ان کو (کبھی) سختی اور (کبھی) تنگی میں مبتلا کیا تاکہ وہ عاجزی اختیار کریں۔

[6:44] Why, then, when Our punishment came upon them, did they not grow humble? But their hearts were hardened and Satan made all that they did seem fair to them.
[6:44] پس جب ہماری طرف سے ان پر سختی (کی مصیبت) آئی کیوں نہ انہوں نے گِریہ و زاری کی۔ لیکن ان کے دل سخت ہو چکے تھے اور شیطان نے ان کو وہ اعمال خوبصورت کرکے دکھائے جو وہ کیا کرتے تھے۔

[6:45] Then, when they forgot that with which they had been admonished, We opened unto them the gates of all things, until, when they became exultant at what they were given, We seized them suddenly, and lo! they were plunged into despair.
[6:45] پس جب وہ اسے بھول گئے جو انہیں بشدت یاد دلایا گیا تھا تو ہم نے ان پر ہرچیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب وہ اُس پر اِترانے لگے جو اُن کو دیا گیا تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا تو وہ یکدم سخت مایوس ہوگئے۔

[6:46] So the last remnant of the people who did wrong was cut off; and all praise belongs to Allah, the Lord of all the worlds.
[6:46] پس کاٹ دی گئی اس قوم کی جڑ جنہوں نے ظلم کیا تھا۔ اور سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[6:47] Say, 'What think ye? If Allah should take away your hearing and your sight, and seal up your hearts, who is the God other than Allah who could bring it back to you?' See how We vary the Signs, yet they turn away.
[6:47] تو پوچھ کہ کیا کبھی تم نے غور کیا ہے کہ اگر اللہ تمہاری سماعت اور تمہاری بینائی لے جائے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو اللہ کے سوا کونسا معبود ہے جو ان (کھوئی ہوئی صلاحیتوں) کو تمہارے پاس (واپس) لے آئے۔ دیکھ کہ ہم کس طرح آیات کو پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں پھر بھی وہ منہ پھیر لیتے ہیں۔

[6:48] Say, 'What think ye? If the punishment of Allah come upon you suddenly or openly, will any be destroyed save the wrongdoing people?'
[6:48] تو کہہ دے کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر تمہارے پاس اللہ کا عذاب اچانک یا ظاہروباہر (دکھائی دیتا ہوا) آ جائے تو کیا ظالم قوم کے سوا بھی کوئی ہلاک کیا جائے گا؟

[6:49] And We send not the Messengers but as bearers of glad tidings and as warners. So those who believe and reform themselves, on them shall come no fear nor shall they grieve.
[6:49] اور ہم پیغمبر نہیں بھیجتے مگر اس حیثیت میں کہ وہ بشارت دینے والے اور انذار کرنے والے ہوتے ہیں۔ پس جو ایمان لے آئے اور اصلاح کرے تو ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ کوئی غم کریں گے۔

[6:50] And those who reject Our Signs, punishment will touch them, because they disobeyed.
[6:50] اور وہ لوگ جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا ان کو ضرور عذاب آ پکڑے گا بسبب اُس کے جو وہ بدکاریاں کرتے تھے۔
[6:51] Say: "I do not say to you: 'I possess the treasures of Allah,' nor do I know the unseen; nor do I say to you: 'I am an angel.' I follow only that which is revealed to me." Say: 'Can a blind man and one who sees be alike?' Will you not then reflect?
[6:51] تو کہہ دے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور نہ ہی مَیں غیب کا علم رکھتا ہوں اور نہ میں تم سے کہتا ہوں کہ مَیں فرشتہ ہوں۔ مَیں اس کے سوا جو میری طرف وحی کی جاتی ہے کسی چیز کی پیروی نہیں کرتا۔ کہہ دے کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہوتے ہیں؟ پس کیا تم سوچتے نہیں۔

[6:52] And warn thereby those who fear that they shall be gathered to their Lord, that they shall have no friend nor intercessor beside Him, so that they may become righteous.
[6:52] اور اس (قرآن) کے ذریعہ تو انہیں ڈرا جو خوف رکھتے ہیں کہ وہ اپنے ربّ کی طرف اکٹھے کئے جائیں گے۔ اس (قرآن) کے سوا اُن کا کوئی ولی اور کوئی شفاعت کرنے والا نہیں ہو گا۔ تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔

[6:53] And drive not away those who call upon their Lord morning and evening, seeking His countenance. Thou art not at all accountable for them nor are they at all accountable for thee, that thou shouldst drive them away and be of the unjust.
[6:53] اور تُو ان لوگوں کو نہ دھتکار جو اپنے ربّ کو اس کی رضا چاہتے ہوئے صبح بھی پکارتے ہیں اور شام کو بھی۔ تیرے ذمّہ ان کا کچھ بھی حساب نہیں اور نہ ہی تیرا کچھ حساب اُن کے ذمّہ ہے۔ پس اگر پھر بھی تو انہیں دھتکاردے گا تو تُو ظالموں میں سے ہو جائے گا۔

[6:54] And in like manner have We tried some of them by others, that they may say, 'Is it these whom Allah has favoured from among us?' Does not Allah know best those who are grateful?
[6:54] اور اسی طرح ہم ان میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈالتے ہیں یہاں تک کہ وہ کہنے لگتے ہیں کہ کیا ہمارے درمیان (بس) یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے احسان کیا ہے۔ کیا اللہ شکر گزاروں کو سب سے زیادہ نہیں جانتا۔

[6:55] And when those who believe in Our Signs come to thee, say: 'Peace be unto you! Your Lord has taken it upon Himself to show mercy, so that whoso among you does evil ignorantly, and repents thereafter and amends, then He is Most Forgiving, Merciful.'
[6:55] اور جب تیرے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو (ان سے) کہا کر تم پر سلام ہو۔ (تمہارے لئے) تمہارے ربّ نے اپنے اوپر رحمت فرض کردی ہے۔ (یعنی) یہ کہ تم میں سے جو کوئی جہالت سے بدی کا ارتکاب کرے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو (یاد رکھے کہ) وہ (یعنی اللہ) یقیناً بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[6:56] And thus do We expound the Signs that you may seek forgiveness and that the way of the sinners may become manifest.
[6:56] اور اسی طرح ہم آیات کھول کھول کر بیان کرتے ہیں اور (یہ) اس لئے ہے کہ مجرموں کی راہ خوب کھل کر ظاہر ہو جائے۔

[6:57] Say: 'I am forbidden to worship those on whom you call beside Allah.' Say: 'I will not follow your evil inclinations. In that case, I shall become lost and I shall not be of the guided.'
[6:57] تو کہہ دے کہ یقیناً مجھے منع کر دیا گیا ہے کہ میں ان کی عبادت کروں جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو۔ تو کہہ دے مَیں تو تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا (ورنہ) میں اُسی وقت گمراہ ہو جاؤں گا اور میں ہدایت پانے والوں میں سے نہ بن سکوں گا۔

[6:58] Say: 'I take my stand on a clear evidence from my Lord and you reject it. That which you desire to be hastened is not in my power. The decision rests with none but Allah. He explains the truth, and He is Best of judges.'
[6:58] تو کہہ دے کہ میں یقیناً اپنے ربّ کی طرف سے ایک روشن دلیل پر ہوں اور تم اس کو جھٹلا بیٹھے ہو۔ میرے قبضے میں وہ نہیں ہے جس کی تم جلدی کرتے ہو۔فیصلے کا اختیار اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔ وہ حق ہی بیان کرتا ہے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

[6:59] Say: 'If that which you desire to be hastened were in my power, surely the matter would be decided between me and you. And Allah knows best the unjust.'
[6:59] تو کہہ دے کہ اگر وہ بات جس کی تم جلدی کرتے ہو میرے ہاتھ میں ہوتی تو (اب تک) ضرور میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ ہو چکا ہوتا اور اللہ ظالموں کو سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔

[6:60] And with Him are the keys of the unseen; none knows them but He. And He knows whatsoever is in the land and in the sea. And there falls not a leaf but He knows it; nor is there a grain in the deep darkness of the earth, nor anything green or dry, but is recorded in a clear Book.
[6:60] اور اس کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔ اور وہ جانتا ہے جو بروبحر میں ہے۔ کوئی پتہ نہیں گرتا مگر وہ اس کا علم رکھتا ہے اور کوئی دانہ نہیں زمین کے اندھیروں میں (چھپاہوا) اور کوئی تر یا خشک چیز نہیں مگر (اس کا ذکر) ایک روشن کتاب میں ہے۔


[6:61] And He it is Who takes your souls by night and knows that which you do by day; then He raises you up again therein, that the appointed term may be completed. Then to Him is your return. Then will He inform you of what you used to do.
[6:61] اور وہی ہے جو تمہیں رات کو (بصورت نیند) وفات دیتا ہے جبکہ وہ جانتا ہے جو تم دن کے وقت کر چکے ہو اور پھر وہ تمہیں اُس میں (یعنی دن کے وقت) اُٹھا دیتا ہے تا کہ (تمہاری) اجلِ مسمّٰی پوری کی جائے۔ پھر اسی کی طرف تمہارا لَوٹ کر جانا ہے۔ پھر جو بھی تم کیا کرتے تھے وہ اس سے تمہیں آگاہ کرے گا۔

[6:62] And He is Supreme over His servants, and He sends guardians to watch over you, until, when death comes to anyone of you, Our messengers take his soul, and they fail not.
[6:62] اور وہ اپنے بندوں پر جلالی شان کے ساتھ غالب ہے اور وہ تم پر حفاظت کرنے والے (نگران) بھیجتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آجائے تو اُسے ہمارے رسول (فرشتے) وفات دے دیتے ہیں اور وہ کسی پہلو کو نظر انداز نہیں کرتے۔

[6:63] Then are they returned to Allah, their true Lord. Surely, His is the judgment. And He is the Quickest of reckoners.
[6:63] پھر وہ لَوٹائے جاتے ہیں اللہ کی طرف جو ان کا حقیقی مولا ہے۔ خبردار! فرمانروائی اُسی کی ہے اور وہ حساب لینے والوں میں سب سے تیز ہے۔

[6:64] Say, "Who delivers you from the calamities of the land and the sea, when you call upon Him in humility and in secret, saying, 'If He deliver us from this, we will surely be of those who are grateful?' "
[6:64] پوچھ کہ کون ہے جو تمہیں برّ و بحر کے اندھیروں سے نجات دیتا ہے جب تم اسے گریہ و زاری سے پکار رہے ہوتے ہو اور مخفی طور پر بھی کہ اگر اس نے ہمیں اس (آفت) سے نجات دے دی تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہو جائیں گے۔

[6:65] Say, 'Allah delivers you from them and from every distress, yet you associate partners with Him.'
[6:65] کہہ دے اللہ ہی ہے جو تمہیں اس سے بھی نجات بخشتا ہے اور ہر بے چینی سے بھی۔ پھر بھی تم شرک کرنے لگتے ہو۔

[6:66] Say, 'He has power to send punishment upon you from above you or from beneath your feet, or to confound you by splitting you into sects and make you taste the violence of one another.' See how We expound the Signs in various ways that they may understand!
[6:66] کہہ دے کہ وہ قادر ہے کہ تم پر تمہارے اوپر سے عذاب بھیجے یا تمہارے قدموں کے نیچے سے یا تمہیں شکوک میں مبتلا کر کے گروہوں میں بانٹ دے اور تم میں سے بعض کو بعض دوسروں کی طرف سے عذاب کا مزہ چکھائے۔ دیکھ کس طرح ہم نشانات کو پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تا کہ وہ کسی طرح سمجھ جائیں۔

[6:67] And thy people have rejected it, though it is the truth. Say, 'I am not a guardian over you.'
[6:67] اور تیری قوم نے اس کو جھٹلا دیا ہے حالانکہ وہی حق ہے۔ تو کہہ دے کہ میں تم پر ہرگز نگران نہیں ہوں۔

[6:68] For every prophecy there is a fixed time; and soon will you come to know.
[6:68] ہر پیش خبری کا ایک وقت اور جگہ مقرر ہے اور عنقریب تم جان لو گے۔

[6:69] And when thou seest those who engage in vain discourse concerning Our Signs, then turn thou away from them until they engage in a discourse other than that. And if Satan cause thee to forget, then sit not, after recollection, with the unjust people.
[6:69] اور جب تُو دیکھے اُن لوگوں کو جو ہماری آیات سے تمسخر کرتے ہیں تو پھر ان سے الگ ہو جا یہاں تک کہ وہ کسی دوسری بات میں مشغول ہو جائیں۔ اور اگر کبھی شیطان تجھ سے اس معاملہ میں بھول چوک کروا دے تو یہ یاد آجانے پر ظالم قوم کے ساتھ نہ بیٹھ۔

[6:70] And those who are righteous are not at all accountable for them, but their duty is to admonish them, that they may fear God.
[6:70] اور جو لوگ تقویٰ اختیار کرتے ہیں ان پر ان لوگوں کے حساب کی کچھ بھی ذمہ داری نہیں لیکن یہ محض ایک بڑی نصیحت ہے تا کہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔


[6:71] And let alone those who take their religion for a sport and a pastime, and whom worldly life has beguiled. And admonish people thereby lest a soul be consigned to perdition for what it has wrought. It shall have no helper nor intercessor beside Allah; and even if it offer every ransom, it shall not be accepted from it. These are they who have been delivered over to destruction for their own acts. They will have a drink of boiling water and a grievous punishment, because they disbelieved.
[6:71] اور تُو ان لوگوں کو چھوڑ دے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں مبتلا کر دیا ہے اور تو اس (قرآن) کے ذریعہ نصیحت کر تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی جان جو کچھ اس نے کمایا ہے اس کی وجہ سے ہلاک ہو جائے جبکہ اس کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی شفاعت قبول کرنے والا۔ اور اگر وہ برابر کا بدلہ پیش بھی کر دے تب بھی اُس سے کچھ نہیں لیا جائے گا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو بسبب اس کے جو انہوں نے کمایا ہلاک کئے گئے۔ ان کے لئے کھولتا ہوا پانی بطور مشروب اور دردناک عذاب ہو گا بسبب اس کے جو وہ انکار کیا کرتے تھے۔

[6:72] Say: "Shall we call, beside Allah, upon that which can neither profit us nor harm us, and shall we be turned back on our heels after Allah has guided us, like one whom the evil ones entice away leaving him bewildered in the land, and who has companions who call him to guidance, saying, 'Come to us?' " Say: "Surely, the guidance of Allah is the only guidance and we have been commanded to submit to the Lord of all the worlds.
[6:72] تو پوچھ کیا ہم اللہ کے سوا اُس کو پکاریں جو نہ ہمیں فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان؟ اور کیا بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں ہدایت دے دی ہے ہم ایک ایسے شخص کی طرح اپنی ایڑیوں کے بل پھرا دیئے جائیں جسے شیطانوں نے حواس باختہ کر کے زمین میں حیران و سرگردان چھوڑ دیا ہو؟ اس کے ایسے دوست ہوں جو اسے ہدایت کی طرف بلاتے ہوئے پکاریں کہ ہمارے پاس آ۔ تُو کہہ دے کہ یقیناً اللہ کی (عطاکردہ) ہدایت ہی اصل ہدایت ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم ربّ العالمین کے فرماں بردار ہو جائیں۔

[6:73] "And we have been given the command: 'Observe Prayer and fear Him;' and He it is to Whom you shall be gathered."
[6:73] اور یہ (کہہ دے) کہ نماز قائم کرو اور اس کا تقویٰ اختیار کرو اور وہی ہے جس کی طرف تم اکٹھے کئے جاؤ گے۔

[6:74] And He it is Who created the heavens and the earth in accordance with the requirements of wisdom; and the day He says, 'Be!', it will be. His word is the truth, and His will be the kingdom on the day when the trumpet will be blown. He is the Knower of the unseen and the seen. And He is the Wise, the All-Aware.
[6:74] اور وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا۔ اور جس دن وہ کہتا ہے "ہوجا" تو وہ ہونے لگتا ہے اور ہو کر رہتا ہے۔ اس کا قول سچا ہے اور اسی کی بادشاہی ہوگی جس دن صُورمیں پھونکا جائے گا۔ غیب کا اور حاضر کا جاننے والا ہے اور وہ صاحبِ حکمت (اور) ہمیشہ باخبر رہنے والاہے۔

[6:75] And remember the time when Abraham said to his father, Azar: 'Dost thou take idols for gods? Surely, I see thee and thy people in manifest error.'
[6:75] اور (یاد کر) جب ابراہیم نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا تو بتوں کو بطور معبود پکڑ بیٹھا ہے؟ یقیناً میں تجھے اور تیری قوم کو کھلی کھلی گمراہی میں پاتا ہوں۔

[6:76] And thus did We show Abraham the kingdom of the heavens and the earth that he might be rightly guided and that he might be of those who have certainty of faith.
[6:76] اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت (کی حقیقت) دکھاتے رہے تا کہ وہ (مزید) یقین کرنے والوں میں سے ہوجائے۔

[6:77] And when the night darkened upon him, he saw a star. He said: 'This is my Lord!' But when it set, he said: 'I like not those that set.'
[6:77] پس جب رات اس پر چھا گئی اس نے ایک ستارے کو دیکھا تو کہا (گویا) یہ میرا ربّ ہے۔ پس جب وہ ڈوب گیا توکہنے لگا میں ڈوبنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔

[6:78] And when he saw the moon rise with spreading light, he said: 'This is my Lord.' But when it set, he said, 'If my Lord guide me not, I shall surely be of the people who go astray.'
[6:78] پھر جب اس نے چاند کو چمکتے ہوئے دیکھا تو کہا (گویا) یہ میرا ربّ ہے۔ پس جب وہ (بھی) ڈوب گیا تو اس نے کہا اگر میرے ربّ نے مجھے ہدایت نہ دی ہوتی تو میں ضرور گمراہ لوگوں میں سے ہو جاتا۔

[6:79] And when he saw the sun rise with spreading light, he said: 'This is my Lord, this is the greatest.' But when it set, he said, 'O my people, surely I am clear of that which you associate with God.
[6:79] پھر جب اس نے سورج کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا (گویا) یہ میرا ربّ ہے۔یہ (ان) سب سے بڑا ہے۔ پس جب وہ بھی ڈوب گیا تو اُس نے کہا اے میری قوم! یقیناً میں اُس شرک سے جو تم کرتے ہو سخت بیزار ہوں۔

[6:80] 'I have turned my face toward Him Who created the heavens and the earth, being ever inclined to God, and I am not of those who associate gods with God.'
[6:80] میں تو یقیناً اپنی توجّہ کو اس کی طرف ہمیشہ مائل رہتے ہوئے پھیر چکا ہوں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔
[6:81] And his people argued with him. He said: 'Do you argue with me concerning Allah when He has guided me aright? And I fear not that which you associate with Him, unless my Lord will something. My Lord comprehends all things in His knowledge. Will you not then be admonished?
[6:81] اور اس کی قوم اس سے جھگڑتی رہی۔ اس نے کہا کیا تم اللہ کے بارہ میں مجھ سے جھگڑتے ہو جبکہ وہ مجھے ہدایت دے چکا ہے اور میں ان چیزوں (کے گزند) سے بالکل نہیں ڈرتا جنہیں تم اس کا شریک بنا رہے ہو۔ (میں کچھ نہیں چاہتا) سوائے اس کے کہ میرا ربّ کچھ چاہے۔ میرا ربّ ہر چیز پر علم کے لحاظ سے حاوی ہے۔ پس کیا تم نصیحت نہیں پکڑو گے ؟

[6:82] 'And why should I fear that which you associate with God, when you fear not to associate with Allah that for which He has sent down to you no authority?' Which, then, of the two parties has greater right to security, if indeed you know?
[6:82] اور میں اس سے کیسے ڈروں جسے تم شریک بنا رہے ہو جبکہ تم نہیں ڈرتے کہ تم ان کو اللہ کے شریک ٹھہرا رہے ہو جن کے حق میں اس نے تم پر کوئی حجت نہیں اتاری۔ پس دونوں میں سے کونسا گروہ سلامتی کا زیادہ حقدار ہے اگر تم کچھ علم رکھتے ہو۔

[6:83] Those who believe and mix not up their belief with injustice — it is they who shall have peace, and who are rightly guided.
[6:83] وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو کسی ظلم کے ذریعے مشکوک نہیں بنایا یہی وہ لوگ ہیں جنہیں امن نصیب ہوگا اور وہ ہدایت یافتہ ہیں۔

[6:84] And that is Our argument which We gave to Abraham against his people. We exalt in degrees of rank whomso We please. Thy Lord is indeed Wise, All-Knowing.
[6:84] یہ ہماری حجت تھی جو ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے خلاف عطا کی۔ ہم جس کو چاہتے ہیں درجات میں بلند کر دیتے ہیں۔ یقیناً تیرا ربّ بہت حکمت والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔



[6:85] And We gave him Isaac and Jacob; each did We guide aright, and Noah did We guide aright aforetime, and of his progeny, David and Solomon and Job and Joseph and Moses and Aaron. Thus do We reward those who do good.
[6:85] اور اس کو ہم نے اسحق اور یعقوب عطا کئے۔ سب کو ہم نے ہدایت دی۔ اور نوح کو ہم نے اس سے پہلے ہدایت دی تھی اور اُس کی ذرّیت میں سے داوؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور موسیٰ کو اور ہارون کو بھی۔ اور اسی طرح ہم احسان کرنے والوں کو جزا عطا کیا کرتے ہیں۔

[6:86] And We guided Zachariah and John and Jesus and Elias; each one of them was of the virtuous.
[6:86] اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس(کو بھی)۔ یہ سب کے سب صالحین میں سے تھے۔

[6:87] And We also guided Ishmael and Elisha and Jonah and Lot; and each one did We exalt above the people.
[6:87] اور اسماعیل کو اوراَلیَسَع کو اور یونس کو اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو ہم نے تمام جہانوں پر فضیلت بخشی۔

[6:88] And We exalted some of their fathers and their children and their brethren, and We chose them and We guided them in the straight path.
[6:88] اور ان کے آباءو اجداد میں سے اور ان کی نسلوں میں سے اور ان کے بھائیوں میں سے (بھی بعض کو فضیلت بخشی) اور اُنہیں ہم نے چُن لیا اور صراطِ مستقیم کی طرف اُنہیں ہدایت دی۔

[6:89] That is the guidance of Allah. He guides thereby those of His servants whom He pleases. And if they had worshipped aught beside Him, surely all they did would have been of no avail to them.
[6:89] یہ ہے اللہ کی ہدایت جس کے ذریعہ وہ اپنے بندوں میں سے جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے۔ اور اگر وہ شرک کر بیٹھتے تو ان کے وہ اعمال ضائع ہو جاتے جو وہ کرتے رہے۔

[6:90] It is these to whom We gave the Book and dominion and prophethood. But if these people are ungrateful for them, it matters not, for We have now entrusted them to a people who are not ungrateful for them.
[6:90] یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکمت اور نبوت عطا کی۔ پس اگر یہ لوگ اس کا انکار کردیں تو ہم یہ (معاملہ) ایک ایسی قوم کے سپرد کر دیں گے جو ہرگز اس کے منکر نہیں ہوں گے۔


[6:91] These it is whom Allah guided aright, so follow thou their guidance. Say: 'I ask not of you any reward for it. This is naught but an admonition for all mankind.'
[6:91] یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی۔ پس ان کی (اُس) ہدایت کی پیروی کر (جو اللہ ہی نے عطا کی تھی)۔ تو کہہ دے کہ میں تم سے اس کا کوئی اجر نہیں مانگتا۔ یہ تو تمام جہانوں کے لئے محض ایک نصیحت ہے۔

[6:92] And they do not make a just estimate of Allah, when they say: 'Allah has not revealed anything to any man.' Say: 'Who revealed the Book which Moses brought, a light and guidance for the people — though you treat it as scraps of paper which you show while you conceal much; and you have been taught that which neither you nor your fathers knew?' — Say: 'Allah'. Then leave them to amuse themselves with their vain discourse.
[6:92] اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا کہ اس کی قدر کا حق تھا جب انہوں نے کہا کہ اللہ نے کسی بشر پر کچھ بھی نہیں اُتارا۔ تو پوچھ وہ کتاب کس نے اتاری تھی جو موسیٰ روشنی اور ہدایت کے طور پرلوگوں کے لئے لایا تھا۔ تم اُسے ورق ورق بنا بیٹھے۔ کچھ اس میں سے ظاہر کرتے تھے اور بہت کچھ چھپا جاتے تھے حالانکہ تمہیں وہ کچھ سکھایا گیا تھا جو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے باپ دادا۔ کہہ دے اللہ (ہی میرا سب کچھ ہے) پھر اُنہیں اپنی لچر باتوں میں کھیلتے ہوئے چھوڑ دے۔

[6:93] And this is a Book which We have revealed, full of blessings, to fulfil that which preceded it, and to enable thee to warn the Mother of towns and those around her. And those who believe in the Hereafter believe therein and they keep a watch over their Prayer.
[6:93] اور یہ ایک مبارک کتاب ہے جسے ہم نے اتارا۔ اس کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس کے سامنے ہے تاکہ تُو بستیوں کی ماں اور اس کے اردگرد بسنے والوں کو ڈرائے۔ اور وہ لوگ جو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس (کتاب) پر ایمان لاتے ہیں اور وہ اپنی نماز پر ہمیشہ محافظ رہتے ہیں۔



[6:94] And who is more unjust than he who forges a lie against Allah, or says, 'It has been revealed to me,' while nothing has been revealed to him; and who says, 'I will send down the like of that which Allah has sent down?' And if thou couldst only see, when the wrongdoers are in the agonies of death, and the angels stretch forth their hands, saying, 'Yield up your souls. This day shall you be awarded the punishment of disgrace, because of that which you spoke against Allah falsely and because you turned away from His Signs with disdain.'
[6:94] اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا یا کہا کہ میری طرف وحی کی گئی ہے جبکہ اس کی طرف کچھ بھی وحی نہیں کیا گیا اور جو یہ کہے کہ میں ویسا ہی کلام اتاروں گا جیسا اللہ نے اتارا ہے۔ اور کاش تو دیکھ سکتا جب ظالم موت کی یورشوں کے نرغے میں ہوں گے اور فرشتے ان کی طرف اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں گے (کہ) اپنی جانوں کو باہر نکالو۔ آج کے دن تم سخت ذلّت کا عذاب دیئے جاؤ گے ان باتوں کے سبب جو تم اللہ پر ناحق کہا کرتے تھے اور اس کے نشانات سے تکبر سے پیش آتے تھے۔

[6:95] And now you come to Us one by one even as We created you at first, and you have left behind you that which We bestowed upon you, and We see not with you your intercessors of whom you asserted that they were partners with God in your affairs. Now you have been cut off from one another and that which you presumed has failed you.
[6:95] اور یقیناً تم ہمارے پاس اکیلے اکیلے آپہنچے ہو جیسا کہ ہم نے تمہیں پہلی بار (اکیلے اکیلے ہی) پیدا کیا تھا اور تم اپنی پیٹھوں کے پیچھے چھوڑ آئے ہو ان نعمتوں کو جو ہم نے تمہیں عطاکی تھیں اور (کیا وجہ ہے کہ) ہم تمہارے ساتھ تمہارے ان شفاعت کرنے والوں کو نہیں دیکھ رہے جن کے متعلق تم گمان کرتے تھے کہ وہ تمہارے مفاد کی حفاظت میں(اللہ کے) شریک ہیں۔ تم آپس میں جدا جدا ہو چکے ہو اور تم سے وہ کھویا گیا ہے جسے تم (شریک) گمان کیا کرتے تھے۔

[6:96] Verily, it is Allah Who causes the grain and the date-stones to sprout. He brings forth the living from the dead, and He is the Bringer forth of the dead from the living. That is Allah; wherefore, then, are you turned back?
[6:96] یقیناً اللہ بیجوں اور گٹھلیوں کا پھاڑنے والا ہے۔ وہ زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اور مُردے کو زندہ سے نکالنے والا ہے۔ یہ ہے تمہارا ربّ پس تم کہاں بہکائے جا رہے ہو۔

[6:97] He causes the break of day; and He made the night for rest and the sun and the moon for reckoning time. That is the decree of the Mighty, the Wise.
[6:97] وہ صبحوں کا پھاڑنے والا ہے۔ اور اس نے رات کو ساکن بنایا ہے جبکہ سورج اور چاند ایک حساب کے تابع گردش میں ہیں۔ یہ کامل غلبہ والے (اور) صاحبِ علم کی (جاری کردہ) تقدیر ہے۔

[6:98] And He it is Who has made the stars for you that you may follow the right direction with their help amid the deep darkness of the land and the sea. We have explained the Signs in detail for a people who possess knowledge.
[6:98] اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ تم ان کے ذریعہ خشکی اور تری کے اندھیروں میں ہدایت پا جاؤ۔ یقیناً ہم نے نشانات کو ان لوگوں کے لئے جو علم رکھتے ہیں خوب کھول کھول کر بیان کردیا ہے۔

[6:99] And He it is Who has produced you from a single person and there is for you a home and a lodging. We have explained the Signs in detail for a people who understand.
[6:99] اور وہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا۔ پس عارضی قرار کی جگہ اور مستقل حفاظت کی جگہ (بنائی)۔ یقیناً ہم نے نشانات کو خوب کھول کھول کر بیان کردیا ہے ان لوگوں کے لئے جو معاملہ فہمی سے کام لیتے ہیں۔

[6:100] And it is He Who sends down water from the cloud; and We bring forth therewith every kind of growth; then We bring forth with that green foliage wherefrom We produce clustered grain. And from the date-palm, out of its sheaths, come forth bunches hanging low. And We produce therewith gardens of grapes, and the olive and the pomegranate — similar and dissimilar. Look at the fruit thereof when it bears fruit, and the ripening thereof. Surely, in this are Signs for a people who believe.
[6:100] اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی اتارا۔ پھر ہم نے اس سے ہر قسم کی روئیدگی پیدا کی۔ پھر ہم نے اس میں سے ایک سبزہ نکالا جس میں سے ہم تہ بہ تہ بیج نکالتے ہیں۔ اور کھجور کے درختوں میں سے بھی ان کے خوشوں سے بھرپور جھکے ہوئے تہ بہ تہ پھل اور اسی طرح انگوروں کے باغ اور زیتون اور انار، ایک دوسرے سے ملتے جلتے بھی اور نہ ملتے جلتے بھی۔ ان کے پھلوں کی طرف غور سے دیکھو جب وہ پھل دیں اور ان کے پکنے کی طرف۔ یقیناً ان سب میں ایک ایمان لانے والی قوم کے لئے بڑے نشانات ہیں۔
[6:101] And they hold the Jinn to be partners with Allah, although He created them; and they falsely ascribe to Him sons and daughters without any knowledge. Holy is He and exalted far above what they attribute to Him!
[6:101] اور انہوں نے جنوں کو اللہ کے شریک بنالیا ہے جبکہ اُسی نے انہیں پیدا کیا ہے۔ اور انہوں نے بغیر کسی علم کے اس کے لئے بیٹے اور بیٹیاں گھڑ لئے ہیں۔ پاک ہے وہ اور اس سے بہت بلند ہے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

[6:102] The Originator of the heavens and the earth! How can He have a son when He has no consort, and when He has created everything and has knowledge of all things?
[6:102] وہ آسمانوں اور زمین کا عدم سے پیدا کرنے والا ہے۔ اس کی کوئی اولاد کہاں سے ہوگئی جبکہ اس کی کوئی بیوی ہی نہیں۔ اور اس نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے اور وہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔

[6:103] Such is Allah, your Lord. There is no God but He, the Creator of all things, so worship Him. And He is Guardian over everything.
[6:103] یہ ہے اللّٰہ تمہارا ربّ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ہر چیز کا خالق ہے۔ پس اُسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز پر نگران ہے۔

[6:104] Eyes cannot reach Him but He reaches the eyes. And He is the Incomprehensible, the All-Aware.
[6:104] آنکھیں اس کو نہیں پا سکتیں ہاں وہ خود آنکھوں تک پہنچتا ہے اور وہ بہت باریک بین اور ہمیشہ باخبر رہنے والا ہے۔

[6:105] Proofs have indeed come to you from your Lord; so whoever sees, it is for his own good; and whoever becomes blind, it is to his own harm. And I am not a guardian over you.
[6:105] یقیناً تم تک تمہارے ربّ کی طرف سے بہت سی بصیرت کی باتیں پہنچ چکی ہیں۔ پس جو بصیرت حاصل کرے تو خود اپنے ہی نفس کے لئے کرے گا اور جو اندھا رہے تو اُسی (نفس) کے (مفاد کے) خلاف اندھا رہے گا اور میں تم پر محافظ نہیں ہوں۔

[6:106] And thus do We vary the Signs that the truth may become established, but the result is that they say, 'Thou hast learnt well;' and We vary the Signs that We may explain it to a people who have knowledge.
[6:106] اور اسی طرح ہم نشانات کو پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں تا کہ وہ کہہ اٹھیں کہ تُو نے خوب سیکھا اور خوب سکھایا اور تاکہ ہم صاحبِ علم لوگوں پر اس (مضمون) کو خوب روشن کر دیں۔

[6:107] Follow that which has been revealed to thee from thy Lord; there is no God but He; and turn aside from the idolaters.
[6:107] تو اس کی پیروی کر جو تیرے ربّ کی طرف سے تیری طرف وحی کیا گیا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور شرک کرنے والوں سے منہ پھیر لے۔

[6:108] And if Allah had enforced His will, they would not have set up gods with Him. And We have not made thee a keeper over them nor art thou over them a guardian.
[6:108] اور اگر اللہ چاہتا تو وہ شرک نہ کرتے اور ہم نے تجھے ان پر محافظ نہیں بنایا اور نہ ہی تُو ان پر نگران ہے۔

[6:109] And revile not those whom they call upon beside Allah, lest they, out of spite, revile Allah in their ignorance. Thus unto every people have We caused their doing to seem fair. Then unto their Lord is their return; and He will inform them of what they used to do.
[6:109] اور تم ان کو گالیاں نہ دو جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ورنہ وہ دشمنی کرتے ہوئے بغیر علم کے اللہ کو گالیاں دیں گے۔ اسی طرح ہم نے ہر قوم کو ان کے کام خوبصورت بنا کر دکھائے ہیں۔ پھر ان کے ربّ کی طرف ان کو لوٹ کر جانا ہے۔ تب وہ انہیں اس سے آگاہ کرے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔

[6:110] And they swear their strongest oaths by Allah that if there came to them a Sign, they would surely believe therein. Say, 'Surely, Signs are with Allah. But what should make you understand that when the Signs come, they will not believe?'
[6:110] اور وہ اللہ کی پختہ قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اگر اُن کے پاس ایک بھی نشان آجائے تو وہ اس پر ضرور ایمان لے آئیں گے۔ تو کہہ دے کہ ہر قسم کے نشانات اللہ کے پاس ہیں لیکن تمہیں کیا سمجھائے کہ جب وہ (نشانات) آتے ہیں وہ ایمان نہیں لاتے۔
[6:111] And We shall confound their hearts and their eyes, as they believed not therein at the first time, and We shall leave them in their transgression to wander in distraction.
[6:111] اور ہم ان کے دلوں کو اور ان کی نظروں کو اُلٹ پلٹ کر دیتے ہیں جیسے وہ پہلی مرتبہ اس (رسول) پر ایمان نہیں لائے تھے اور ہم انہیں ان کی سرکشیوں میں سرگرداں چھوڑ دیتے ہیں۔

[6:112] And even if We send down unto them angels, and the dead speak to them, and We gather to them all things face to face, they would not believe, unless Allah enforced His will. But most of them behave ignorantly.
[6:112] اور اگر ہم نے ان کی طرف فرشتوں کو اُتارا ہوتا اور اُن سے مُردے کلام کرتے اور ہم ان کے سامنے تمام چیزیں اکٹھی کر دیتے تب بھی وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لے آتے سوائے اس کے کہ اللہ چاہتا۔ لیکن اُن میں سے اکثر جہالت سے کام لیتے ہیں۔

[6:113] And in like manner have We made for every Prophet an enemy, evil ones from among men and Jinn. They suggest one to another gilded speech in order to deceive — and if thy Lord had enforced His will, they would not have done it; so leave them alone with that which they fabricate —
[6:113] اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے جن و اِنس کے شیطانوں کو دشمن بنا دیا۔ ان میں سے بعض بعض کی طرف ملمّع کی ہوئی باتیں دھوکہ دیتے ہوئے وحی کرتے ہیں۔ اور اگر تیرا ربّ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔ پس تُو ان کو چھوڑ دے اور اُسے بھی جو وہ اِفترا کرتے ہیں۔

[6:114] And in order that the hearts of those who believe not in the Hereafter may incline thereto and that they may be pleased therewith and that they may continue to earn what they are earning.
[6:114] تاکہ ان کے دل جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اس (دھوکہ کی) طرف مائل ہو جائیں اور تاکہ وہ اُسے پسند کرنے لگیں اور تاکہ وہ (بُرے اعمال) کرتے رہیں جو وہ کرتے ہی رہتے ہیں۔

[6:115] Shall I seek for judge other than Allah, when He it is Who has sent down to you the Book, clearly explained? And those to whom We gave the Book know that it has been sent down from thy Lord with truth; so be thou not of those who doubt.
[6:115] کیا میں غیرُاللہ کو حَکَم بنانا پسند کر لوں حالانکہ وہ (اللہ) ہی ہے جس نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب اُتاری ہے جس میں تمام تفاصیل بیان کر دی گئی ہیں۔ اور وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی، جانتے ہیں کہ یہ تیرے ربّ کی طرف سے حق کے ساتھ اُتاری گئی ہے۔ پس تُو ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔

[6:116] And the word of thy Lord has been fulfilled in truth and justice. None can change His words; and He is the All-Hearing, the All-Knowing.
[6:116] اور تیرے ربّ کی بات سچائی اور انصاف کے لحاظ سے اِتمام کو پہنچی۔ کوئی اس کے کلمات کو تبدیل کرنے والا نہیں اور وہ بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔



[6:117] And if thou obey the majority of those on earth, they will lead thee astray from Allah's way. They follow nothing but mere conjecture, and they do nothing but lie.
[6:117] اور اگر تو اہلِ زمین میں سے اکثر کی اطاعت کرے تو وہ تجھے اللہ کے راستے سے بھٹکا دیں گے۔ وہ تو ظن کے سوا کسی بات کی پیروی نہیں کرتے اور وہ تو محض اٹکل پچو سے کام لیتے ہیں۔

[6:118] Surely, thy Lord knows best those who go astray from His way; and He knows best those who are rightly guided.
[6:118] یقیناً تیرا ربّ سب سے زیادہ اُسے جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی سب سے زیادہ جانتا ہے۔

[6:119] Eat, then, of that over which the name of Allah has been pronounced, if you are believers in His Signs.
[6:119] پس اُسی میں سے کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اگر تم اس کی آیات پر ایمان لانے والے ہو۔

[6:120] And what reason have you that you should not eat of that over which the name of Allah has been pronounced, when He has already explained to you that which He has forbidden unto you — save that which you are forced to? And surely many mislead others by their evil desires through lack of knowledge. Assuredly, thy Lord knows best the transgressors.
[6:120] اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اس میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو جبکہ وہ تمہارے لئے تفصیل سے بیان کر چکا ہے جو اس نے تم پر حرام کیا ہے۔ سوائے اس کے کہ تم (ناقابلِ برداشت بھوک سے) اس کی طرف (رجوع کرنے پر) مجبور کر دیئے گئے ہو۔ اور یقیناً بہت سے ایسے ہیں جو بغیر کسی علم کے محض اپنے ہوائے نفس سے (لوگوں کو) گمراہ کرتے ہیں۔ یقیناً تیرا ربّ حد سے تجاوز کرنے والوں کو سب سے زیادہ جانتا ہے۔
[6:121] And eschew open sins as well as secret ones. Surely, those who earn sin will be rewarded for that which they have earned.
[6:121] اور تم گناہ کے ظاہر اور اس کے باطن (دونوں) کو ترک کردو۔ یقیناً وہ لوگ جو گناہ کماتے ہیں وہ ضرور اس کی جزا دیئے جائیں گے جو (بُرے کام) وہ کرتے تھے۔

[6:122] And eat not of that on which the name of Allah has not been pronounced, for surely that is disobedience. And certainly the evil ones inspire their friends that they may dispute with you. And if you obey them, you will indeed be setting up gods with God.
[6:122] اور اس میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔ یقیناً وہ ناپاک ہے۔ اور لازماً شیاطین اپنے دوستوں کی طرف وحی کرتے ہیں تا کہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو تم یقیناً مشرک ہو جاؤ گے۔

[6:123] Can he, who was dead and We gave him life and made for him a light whereby he walks among men, be like him whose condition is that he is in utter darkness whence he cannot come forth? Thus have the doings of the disbelievers been made to seem fair to them.
[6:123] اور کیا وہ جو مُردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کیا اور ہم نے اس کے لئے وہ نور بنایا جس کے ذریعہ وہ لوگوں کے درمیان پھرتا ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جس کی مثال یہ ہے کہ وہ اندھیروں میں پڑا ہوا ہو (اور) ان سے کبھی نکلنے والا نہ ہو۔ اسی طرح کافروں کے لئے خوبصورت کر کے دکھایا جاتا ہے جو وہ عمل کیا کرتے تھے۔

[6:124] And thus have We made in every town the great ones from among its sinners such as are in utter darkness with the result that they plot therein; and they plot not except against their own souls; but they perceive not.
[6:124] اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں اس کے مجرموں کے سرغنے بنائے کہ وہ اس میں مکروفریب سے کام لیتے رہیں۔ اور وہ اپنی جانوں کے سوا کسی سے مکر نہیں کرتے اور وہ شعور نہیں رکھتے۔

[6:125] And when there comes to them a Sign, they say, 'We will not believe until we are given the like of that which Allah's Messengers have been given.' Allah knows best where to place His Message. Surely, humiliation before Allah and a severe punishment shall smite the offenders because of their plotting.
[6:125] اور جب ان کے پاس کوئی نشان آتا ہے وہ کہتے ہیں ہم ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ ہمیں ویسا ہی (نشان) دیا جائے جیسا (پہلے) اللہ کے رسولوں کو دیا گیا تھا۔ اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے کہ اپنی رسالت کا انتخاب کہاں سے کرے۔ جو لوگ جرم کرتے ہیں انہیں یقیناً اللہ کے حضور ذلّت پہنچے گی اور ایک سخت عذاب بھی بسبب اس کے جو وہ مکر کرتے رہے۔

[6:126] So, whomsoever Allah wishes to guide, He expands his bosom for the acceptance of Islam; and as to him whom He wishes to let go astray, He makes his bosom narrow and close, as though he were mounting up into the skies. Thus does Allah inflict punishment on those who do not believe.
[6:126] پس جسے اللہ چاہے کہ اُسے ہدایت دے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور جسے چاہے کہ اسے گمراہ ٹھہرائے اس کا سینہ تنگ گھٹا ہوا کر دیتا ہے گویا وہ زور لگاتے ہوئے آسمان (کی بلندی) میں چڑھ رہا ہو۔ اسی طرح اللہ ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے پلیدی ڈال دیتا ہے۔



[6:127] And this is the path of thy Lord leading straight to Him. We have indeed explained the Signs in detail for a people who would be admonished.
[6:127] اور یہی تیرے ربّ کا سیدھا راستہ ہے۔ یقیناً ہم ان لوگوں کے لئے جو نصیحت پکڑتے ہیں آیات کو خوب کھول کھول کر بیان کر رہے ہیں۔

[6:128] For them is the abode of peace with their Lord, and He is their Friend because of what they did.
[6:128] ان کے لئے ان کے ربّ کے پاس امن کا گھر ہے اور وہ ان (نیک) کاموں کے سبب سے جو وہ کیا کرتے تھے ان کا ولی ہو گیا ہے۔

[6:129] And on the day when He will gather them all together, He will say, 'O company of Jinn! you sought to make subservient to yourselves a great many from among men!' And their friends from among men will say, 'Our Lord! we profited from one another but now we have reached our term which Thou didst appoint for us.' He will say, 'The Fire is your abode, wherein you shall abide, save what Allah may will.' Surely, thy Lord is Wise, All-Knowing.
[6:129] اور (یاد رکھ) وہ دن جب وہ ان سب کو اکٹھا کرے گا (اور کہے گا) اے جنوں کے گروہ ! تم نے عوام الناس کا استحصال کیا۔ اور عوام النّاس میں سے ان کے دوست کہیں گے۔ اے ہمارے ربّ! ہم میں سے بعض نے بعض دوسروں سے فائدہ اٹھایا اور ہم اپنی اس مقررہ گھڑی تک آپہنچے جو تُو نے ہمارے لئے مقرر کی تھی۔ وہ کہے گا تمہارا ٹھکانا آگ ہے (تم) اُس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہوگے سوائے اُس کے جو اللہ چاہے۔ یقیناً تیرا ربّ صاحبِ حکمت (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[6:130] And in like manner do We set some of the wrongdoers over the others because of what they earned.
[6:130] اور اسی طرح ہم بعض ظالموں کو بعض پر مسلّط کر دیتے ہیں بسبب اس کَسَب کے جو وہ کرتے ہیں۔
[6:131] 'O company of Jinn and men! did not Messengers come to you from among yourselves who related to you My Signs and who warned you of the meeting of this your day?' They will say, 'We bear witness against ourselves.' And the worldly life deceived them. And they will bear witness against themselves that they were disbelievers.
[6:131] اے جنوں اور عوام الناس کے گروہو! کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے جو تمہارے سامنے میری آیات بیان کیا کرتے تھے اور تمہیں تمہاری اِس دن کی ملاقات سے ڈرایا کرتے تھے؟ تو وہ کہیں گے کہ (ہاں) ہم اپنے ہی نفوس کے خلاف گواہی دیتے ہیں۔ اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں مبتلا کر دیا تھا اور وہ خود اپنے خلاف گواہی دیں گے کہ وہ کفر کرنے والے تھے۔

[6:132] That is because thy Lord would not destroy the towns unjustly while their people were unwarned.
[6:132] یہ اس لئے (ہوگا) کہ اللہ کسی بستی کو ظلم سے ہلاک نہیں کرتا اس حال میں کہ اس کے رہنے والے غافل ہوں۔

[6:133] And for all are degrees of rank according to what they do, and thy Lord is not unmindful of what they do.
[6:133] اور سب کے لئے جو انہوں نے عمل کئے ان کے مطابق درجے ہیں اور تیرا ربّ اُس سے غافل نہیں جو وہ کیا کرتے ہیں۔

[6:134] And thy Lord is Self-Sufficient, full of mercy. If He please, He can do away with you and cause to succeed you what He pleases, even as He raised you from the offspring of other people.
[6:134] اور تیرا ربّ غنی اور صاحبِ رحمت ہے۔ اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور تمہارے بعد جسے چاہے جانشین بنا دے جس طرح اس نے تمہیں بھی ایک دوسری قوم کی ذرّیت سے اٹھایا تھا۔

[6:135] Surely, that which you are promised shall come to pass and you cannot frustrate it.
[6:135] یقیناً جس سے تمہیں ڈرایا جاتا ہے وہ آکر رہے گا اور تم ہرگز (ہمیں) عاجز کرنے والے نہیں۔

[6:136] Say, 'O my people, act as best you can. I, too, am acting. Soon will you know whose will be the ultimate reward of the abode.' Surely, the wrongdoers shall not prosper.
[6:136] تُو کہہ دے اے میری قوم! تم اپنی جگہ جو کرنا ہے کرتے پھرو، میں بھی کرتا رہوں گا۔ پس تم ضرور جان لو گے کہ گھر کا (بہترین) انجام کس کے لئے ہوتا ہے۔ یقیناً ظلم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔

[6:137] And they have assigned Allah a portion of the crops and cattle which He has produced, and they say, 'This is for Allah,' as they imagine, 'and this is for our idols.' But that which is for their idols reaches not Allah, while that which is for Allah reaches their idols. Evil is what they judge.
[6:137] اور انہوں نے اللہ کے لئے اُس میں سے جو اُسی نے کھیتیوں اور مویشیوں میں سے پیدا کیا بس ایک حصہ مقرر کر رکھا ہے اور وہ اپنے زُعم میں کہتے ہیں یہ اللہ کے لئے ہے اور یہ ہمارے شریکوں کے لئے ہے۔ پس جو اُن کے شریکوں کے لئے ہے وہ تو اللہ کو نہیں پہنچتا، ہاں جو اللہ کا ہے وہ ان کے شریکوں کو مل جاتا ہے۔ کیا ہی برُ ا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں۔



[6:138] And in like manner have their associate-gods made the killing of their children appear beautiful to many of the idolaters that they may ruin them and cause them confusion in their religion. And if Allah had enforced His will, they would not have done this; so leave them alone with that which they invent.
[6:138] اور اسی طرح مشرکوں میں سے ایک کثیر تعداد کو اُن کے (مزعومہ) شریکوں نے اُن کی اولاد کا قتل خوبصورت بناکر دکھایا تا کہ وہ انہیں برباد کریں اور اُن کا دین ان پر مشتبہ کردیں۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے۔ پس انہیں اپنے حال پر چھوڑ دے اور اسے بھی جو وہ افترا کرتے ہیں۔

[6:139] And they say, 'Such and such cattle and crops are forbidden. None shall eat thereof save whom we please' — so they allege — and there are cattle whose backs are forbidden, and there are cattle over which they pronounce not the name of Allah, forging a lie against Him. Soon will He requite them for that which they have fabricated.
[6:139] اور وہ اپنے زُعم کے مطابق کہتے ہیں یہ مویشی اور کھیتیاں ممنوع ہیں (یعنی) اُنہیں کوئی نہ کھائے مگر وہی جس کے متعلق ہم چاہیں، اور اسی طرح ایسے چوپائے ہیں جن کی پیٹھیں (سواری کے لئے) حرام کردی گئیں اور ایسے مویشی بھی جن پر وہ اللہ کا نام نہیں پڑھتے اُس پر افترا کرتے ہوئے۔ وہ انہیں ضرور سزا دے گا اس کی جو وہ افترا کرتے ہیں۔

[6:140] And they say, 'That which is in the wombs of such and such cattle is exclusively reserved for our males and is forbidden to our wives; but if it be born dead, then they are all partakers thereof. He will reward them for their assertion. Surely, He is Wise, All-Knowing.
[6:140] اور وہ کہتے ہیں جو کچھ ان مویشیوں کے پیٹوں میں ہے یہ محض ہمارے مَردوں کے لئے مخصوص ہے اور ہماری بیویوں پر حرام کیا گیا ہے۔ ہاں اگر وہ مُردہ ہو تو اس (سے استفادہ) میں وہ سب شریک ہیں۔ پس وہ انہیں ان کے (اس) بیان کی ضرور سزا دے گا۔ یقیناً وہ بہت ہی حکمت والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
[6:141] Losers indeed are they who kill their children foolishly for lack of knowledge, and make unlawful what Allah has provided for them, forging a lie against Allah. They have indeed gone astray and are not rightly guided.
[6:141] یقیناً بہت نقصان اٹھایا ان لوگوں نے جنہوں نے بیوقوفی سے بغیر کسی علم کے اپنی اولاد کو قتل کر دیا اور انہوں نے اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہوئے اس کو حرام قرار دے دیا جو اللہ نے ان کو رزق عطا کیا تھا۔ یقیناً یہ لوگ گمراہ ہوئے اور ہدایت پانے والے نہ ہوئے۔

[6:142] And He it is Who brings into being gardens, trellised and untrellised, and the date-palm and cornfields whose fruits are of diverse kinds, and the olive and the pomegranate, alike and unlike. Eat of the fruit of each when it bears fruit, but pay His due on the day of harvest and exceed not the bounds. Surely, Allah loves not those who exceed the bounds.
[6:142] اور وہی ہے جس نے ایسے باغات اُگائے جو سہاروں کے ذریعہ بلند کئے جاتے ہیں اور ایسے بھی جو سہاروں کے ذریعہ بلند نہیں کئے جاتے، اور کھجور اور فصلیں جن کے پھل الگ الگ ہیں، اور زیتون اور انار، آپس میں ملتے جلتے بھی ہیں اور نہ ملتے جلتے بھی۔ جب وہ پھل لائیں تو ان کے پھل میں سے کھایا کرو اور اس کی برداشت کے دن ا س کا حق ادا کیا کرو اور اِسراف سے کام نہ لو یقیناً وہ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

[6:143] And of the cattle He has created some for burden and some for slaughter. Eat of that which Allah has provided for you, and follow not the footsteps of Satan. Surely, he is to you an open foe.
[6:143] اور چوپایوں میں سے لادُو اور سواری والے (پیدا کئے)۔ اس میں سے کھاؤ جو اللہ نے تمہیں رزق عطا کیا ہے اور شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو یقیناً وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔

[6:144] And of the cattle He has created eight mates: of the sheep two, and of the goats two; — say, 'Is it the two males that He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Inform me with knowledge, if you are truthful.'
[6:144] (اللہ نے) آٹھ جوڑے بنائے ہیں۔ بھیڑوں میں سے دو اور بکریوں میں سے دو۔ تو پوچھ کیا (ان میں سے) دو نَر اس (خدا) نے حرام کئے ہیں یا دو مادینیں یا وہ جن پر ان دو مادینوں کے رحم مشتمل ہیں؟ مجھے کسی علم کی بِنا پر بتاؤ اگر تم سچے ہو۔



[6:145] And of the camels two, and of the oxen two. Say, 'Is it the two males that He has forbidden or the two females or that which the wombs of the two females contain? Were you present when Allah enjoined this on you?' Who is then more unjust than he who forges a lie against Allah that he may lead men astray without knowledge? Surely, Allah guides not the unjust people.
[6:145] اور اونٹوں میں سے بھی دو اور گائے بیل میں سے بھی دو ہیں۔ پوچھ کہ کیا دو نَر اس نے حرام کئے ہیں یا دو مادینیں یا وہ جن پر ان دو مادینوں کے رحم مشتمل ہیں؟ کیا تم اس وقت حاضر تھے جب اللہ نے تمہیں اس کی تاکید کی تھی؟ پس اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ گھڑے تا کہ بغیر کسی علم کے لوگوں کو گمراہ کر دے۔ یقیناً اللہ ظلم کرنے والے لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

[6:146] Say, 'I find not in what has been revealed to me aught forbidden to an eater who wishes to eat it, except it be that which dies of itself, or blood poured forth, or the flesh of swine — for all that is unclean — or what is profane, on which is invoked the name of other than Allah. But whoso is driven by necessity, being neither disobedient nor exceeding the limit, then surely thy Lord is Most Forgiving, Merciful.'
[6:146] تُو کہہ دے کہ میں اس وحی میں جو میری طرف کی گئی ہے کسی کھانے والے پر وہ کھانا حرام قرار دیا ہوا نہیں پاتا جو وہ کھاتا ہے سوائے اس کے کہ مُردار ہو یا بہایا ہوا خون یا سؤر کا گوشت، پس وہ تو بہرحال ناپاک ہے، یا ایسی خبیث چیز کہ اللہ کی بجائے اس کے غیر کے نام پر ذبح کی گئی ہو۔ مگر جو فاقہ سے بے بس کردیا گیا ہو جبکہ وہ خواہش نہ رکھتا ہو اور نہ ہی حد سے تجاوز کرنے والا ہو تو یقیناً تیرا ربّ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[6:147] And to those who are Jews We forbade all animals having claws; and of the oxen and the sheep and goats did We forbid them their fats, save that which their backs bear or the intestines, or that which is mixed with a bone. That is the reward We gave them for their rebellion. And most surely We are truthful.
[6:147] اُن لوگوں پر جو یہودی ہوئے ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کر دیا تھا اور گائیوں میں سے اور بھیڑ بکریوں میں سے ان کی چربیاں ان پر حرام کر دی تھیں سوائے اس کے جو اُن کی ریڑھ کی ہڈی پر چڑھی ہوئی ہو یا انتڑیوں کے ساتھ لگی ہو یا ہڈی کے ساتھ ملی جلی ہو۔ ہم نے انہیں ان کی بغاوت کی یہ جزا دی اور ہم یقیناً سچے ہیں۔

[6:148] But if they accuse thee of falsehood, say, 'Your Lord is possessed of all-embracing mercy, and His wrath shall not be turned back from the guilty people.'
[6:148] پس اگر وہ تجھے جھٹلا دیں تو کہہ دے کہ تمہارا ربّ بہت وسیع رحمت والا ہے جبکہ اُس کا عذاب مجرم قوم سے ٹالا نہیں جا سکتا۔



[6:149] Those who join gods with God will say, 'If Allah had pleased, we could not have joined gods with Him, nor could our fathers; nor could we have made anything unlawful.' In like manner did those who were before them accuse God's Messengers of falsehood, until they tasted of Our wrath. Say, 'Have you any knowledge? Then produce it for us. You follow nothing but mere conjecture. And you do nothing but lie.'
[6:149] اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا وہ ضرور کہیں گے اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے اور نہ ہمارے آباءو اجداد اور نہ ہی ہم کسی چیز کو حرام قرار دیتے۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو اُن سے پہلے تھے یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کو چکھ لیا۔ تُو پوچھ کہ کیا تمہارے پاس کوئی علم ہے تو اُسے ہمارے سامنے نکالو تو سہی۔ تم تو ظن کے سوا اور کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے اور تم تو محض اٹکل پچّو کرتے ہو۔

[6:150] Say, 'Allah's is the argument that reaches home. If He had enforced His will, He could have surely guided you all.'
[6:150] تو کہہ دے کہ کمال تک پہنچی ہوئی حجت تو اللہ ہی کی ہے۔ پس اگر وہ چاہتا توتم سب کو ضرور ہدایت دے دیتا۔
[6:151] Say, 'Bring forward your witnesses who testify that Allah has forbidden this.' If they bear witness, bear thou not witness with them, nor follow thou the evil inclinations of those who treat Our Signs as lies and those who believe not in the Hereafter and who set up equals to their Lord.
[6:151] تو کہہ دے تم اپنے ان گواہوں کو بلاؤ تو سہی جو یہ گواہی دیتے ہیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کر دیا ہے۔ پس اگر وہ گواہی دیں تو تُو ہرگز اُن کے ساتھ گواہی نہ دے اور اُن لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کر جنہوں نے ہمارے نشانات کو جھٹلایا اور جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور وہ اپنے ربّ کا شریک ٹھہراتے ہیں۔



[6:152] Say, 'Come, I will rehearse to you what your Lord has forbidden: that you associate not anything as partner with Him and that you do good to parents, and that you kill not your children for fear of poverty — it is We Who provide for you and for them — and that you approach not foul deeds, whether open or secret; and that you kill not the life which Allah has made sacred, save by right. That is what He has enjoined upon you, that you may understand.
[6:152] تو کہہ دے آؤ میں پڑھ کر سناؤں جو تمہارے ربّ نے تم پر حرام کردیا ہے (یعنی) یہ کہ کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور (لازم کردیا ہے کہ) والدین کے ساتھ احسان سے پیش آؤ اور رزق کی تنگی کے خوف سے اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔ ہم ہی تمہیں رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی۔ اور تم بے حیائیوں کے جو اُن میں ظاہر ہوں اور جو اندر چھپی ہوئی ہوں (دونوں کے) قریب نہ پھٹکو۔ اور کسی ایسی جان کو جسے اللہ نے حرمت بخشی ہو قتل نہ کرو مگر حق کے ساتھ۔ یہی ہے جس کی وہ تمہیں سخت تاکید کرتا ہے تا کہ تم عقل سے کام لو۔

[6:153] 'And approach not the property of the orphan, except in a way which is best, till he attains his maturity. And give full measure and weight with equity. We task not any soul except according to its capacity. And when you speak, observe justice, even if the concerned person be a relative, and fulfil the covenant of Allah. That is what He enjoins upon you, that you may remember.'
[6:153] اور سوائے ایسے طریق کے جو بہت اچھا ہو یتیم کے مال کے قریب نہ جاؤ یہاں تک کہ وہ اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ جائے اور ماپ اور تول انصاف کے ساتھ پورے کیا کرو۔ ہم کسی جان پر اس کی وسعت سے بڑھ کر ذمہ داری نہیں ڈالتے۔ اور جب بھی تُم کوئی بات کرو تو عدل سے کام لو خواہ کوئی قریبی ہی (کیوں نہ )ہو۔ اور اللہ کے (ساتھ کئے گئے) عہد کو پورا کرو۔ یہ وہ امر ہے جس کی وہ تمہیں سخت تاکید کرتا ہے تاکہ تم نصیحت پکڑو۔

[6:154] And say, 'This is My path leading straight. So follow it; and follow not other ways, lest they lead you away from His way. That is what He enjoins upon you, that you may become able to guard against evils.'
[6:154] اور یہ (بھی تاکید کرتا ہے) کہ یہی میرا سیدھا راستہ ہے پس اس کی پیروی کرو اور مختلف راہوں کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اس کے رستہ سے ہٹادیں گی۔ یہ ہے وہ جس کی وہ تمہیں تاکیدی نصیحت کرتا ہے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

[6:155] Again, We gave Moses the Book — completing the favour upon him who did good, and an explanation of all necessary things, and a guidance and a mercy — that they might believe in the meeting with their Lord.
[6:155] پھر موسیٰ کو بھی ہم نے کتاب دی جو ہر اس شخص کی ضرورت پر پوری اترتی تھی جو احسان سے کام لیتا، اور ہر چیز کی تفصیل پر مشتمل تھی اور ہدایت تھی اور رحمت تھی تا کہ وہ اپنے ربّ کی لِقاءپر ایمان لے آئیں۔

[6:156] And this is a Book which We have sent down; it is full of blessings. So follow it, and guard against sin that you may be shown mercy;
[6:156] اور یہ بہت مبارک کتاب ہے جسے ہم نے اتارا ہے۔ پس اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو تاکہ تم رحم کئے جاؤ۔

[6:157] Lest You should say, 'The Book was sent down only to two peoples before us, and we were indeed unaware of their reading;'
[6:157] تاکہ تم یہ نہ کہہ دو کہ ہم سے پہلے بس دو بڑے گروہوں پر کتاب اتاری گئی جبکہ ہم اُن کے پڑھنے سے بالکل بے خبر رہے۔

[6:158] Or lest you should say, 'Had the Book been sent down to us, we should surely have been better guided than they.' There has now come to you a clear evidence from your Lord, and a guidance and a mercy. Who, then, is more unjust than he who rejects the Signs of Allah and turns away from them? We will requite those who turn away from Our Signs with an evil punishment because of their turning away.
[6:158] یا یہ کہہ دو کہ اگر ہم پر کتاب اتاری جاتی تو ضرور ہم ان کی نسبت زیادہ ہدایت پر ہوتے۔ پس (اب تو) تمہارے پاس تمہارے ربّ کی طرف سے ایک کھلی کھلی دلیل آ چکی ہے اور ہدایت بھی اور رحمت بھی۔ پس اُس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی آیات کو جھٹلائے اور اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم ان لوگوں کو جو ہمارے نشانات سے رُوگردانی کرتے ہیں ضرور ایک سخت عذاب کی (صورت میں) جزا دیں گے بسبب اس کے جو وہ اِعراض کیا کرتے تھے۔

[6:159] Do they expect aught but that angels should come to them or that thy Lord should come or that some of the Signs of thy Lord should come? The day when some of the Signs of thy Lord shall come, to believe in them shall not profit a soul which believed not before, nor earned any good by its faith. Say, 'Wait ye, we too are waiting.'
[6:159] کیا وہ اس کے سوا بھی کوئی انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرا ربّ آجائے یا تیرے ربّ کے بعض نشانات آئیں۔ (مگر) اس دن جب تیرے ربّ کے بعض نشانات ظاہر ہوں گے کسی ایسی جان کو اس کا ایمان فائدہ نہیں دے گا جو اس سے پہلے ایمان نہ لائی ہو یا اپنے ایمان کی حالت میں کوئی نیکی نہ کما چکی ہو۔ تُو کہہ دے کہ انتظار کرو یقیناً ہم بھی انتظار کرنے والے ہیں۔

[6:160] As for those who split up their religion and became divided into sects, thou hast no concern at all with them. Surely their case will come before Allah, then will He inform them of what they used to do.
[6:160] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ در گروہ ہو گئے، تیرا ان سے کچھ بھی تعلق نہیں۔ ان کا معاملہ خدا ہی کے ہاتھ میں ہے۔ پھر وہ اُن کو اُس کی خبر دے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔
[6:161] Whoso does a good deed shall have ten times as much; but he who does an evil deed, shall have only a like reward; and they shall not be wronged.
[6:161] جو نیکی کرے تو اس کے لئے اس کا دس گنا اجر ہے اور جو بدی کرے تو اُسے اُس کے برابر ہی جزا دی جائے گی اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔

[6:162] Say, 'As for me, my Lord has guided me unto a straight path — a right religion, the religion of Abraham, the upright. And he was not of those who join gods with God.'
[6:162] تو کہہ دے کہ یقیناً میرے ربّ نے مجھے سیدھے رستے کی طرف ہدایت دی ہے (جسے) ایک قائم رہنے والا دین، ابراہیمِ حنیف کی ملت (بنایا ہے) اور وہ ہرگز مشرکین میں سے نہ تھا۔

[6:163] Say, 'My Prayer and my sacrifice and my life and my death are all for Allah, the Lord of the worlds.
[6:163] تو کہہ دے کہ میری عبادت اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مَرنا اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

[6:164] 'He has no partner. And so am I commanded, and I am the first of those who submit.'
[6:164] اس کا کوئی شریک نہیں اور اِسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمانوں میں سب سے اوّل ہوں۔

[6:165] Say, 'Shall I seek a lord other than Allah, while He is the Lord of all things?' And no soul acts but only against itself; nor does any bearer of burden bear the burden of another. Then to your Lord will be your return, and He will inform you of that wherein you used to differ.
[6:165] تو (ان سے) کہہ دے کہ کیا میں اللہ کے سوا کسی کو اپنا ربّ پسند کر لوں؟ جبکہ وہی ہے جو ہرچیز کا ربّ ہے۔ اور کوئی جان (بدی) نہیں کماتی مگر اپنے ہی خلاف۔ اور کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی۔ پھر تمہارے ربّ ہی کی طرف تمہارا لَوٹ کر جانا ہے۔ پس وہ تمہیں اس پر آگاہ کرے گا جس کے متعلق تم آپس میں اختلاف کیا کرتے تھے۔

[6:166] And He it is Who has made you successors of others on the earth and has exalted some of you over the others in degrees of rank, that He may try you by that which He has given you. Surely, thy Lord is quick in punishment; and surely He is Most Forgiving, Merciful.
[6:166] اور وہی ہے جس نے تمہیں زمین کا وارث بنادیا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجات میں رفعت بخشی تاکہ وہ تمہیں ان چیزوں سے جو اس نے تمہیں عطا کی ہیں آزمائے۔ یقیناً تیرا ربّ عقوبت میں بہت تیز ہے اور یقیناً وہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔