Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 59: Al-Hashr الحَشر

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]

Get flash to see this player.

[59:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[59:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[59:2] All that is in the heavens and all that is in the earth glorifies Allah; and He is the Mighty, the Wise.
[59:2] اللہ کی تسبیح کرتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔

[59:3] He it is Who turned out the disbelievers among the People of the Book from their homes at the time of the first banishment. You did not think that they would go forth, and they thought that their fortresses would defend them against Allah. But Allah came upon them whence they did not expect, and cast terror into their hearts, so that they destroyed their houses with their own hands and the hands of the believers. So take a lesson, O ye who have eyes!
[59:3] وہی ہے جس نے اہلِ کتاب میں سے ان کو جنہوں نے کفر کیا پہلے حشر کے وقت ان کے گھروں سے نکالا۔ تم گمان نہیں کرتے تھے کہ وہ نکل جائیں گے جبکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ ان کے قلعے اللہ سے ان کی حفاظت کریں گے۔ پس اللہ ان تک آ پہنچا جہاں سے وہ خیال تک نہ کرسکے۔ اور اُس نے اُنکے دلوں میں رعب ڈال دیا۔ وہ خود اپنے ہی ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کرنے لگے۔ پس اے صاحبِ بصیرت لوگو! عبرت حاصل کرو۔

[59:4] And had it not been that Allah had decreed exile for them, He would have surely punished them otherwise in this world. And in the Hereafter they will certainly have the punishment of the Fire.
[59:4] اور اگر اللہ نے اُن کےلئے جلاوطنی مقدّر نہ کر رکھی ہوتی تو انہیں اسی دنیا میں عذاب دیتا جبکہ آخرت میں اُن کےلئے (بہرحال) آگ کا عذاب (مقدر) ہے۔

[59:5] That is because they opposed Allah and His Messenger; and whoso opposes Allah — then surely Allah is Severe in retribution.
[59:5] یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی شدید مخالفت کی۔ اور جو اللہ کی مخالفت کرتا ہے تو یقینا اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[59:6] Whatever palm-trees you cut down or left standing on their roots, it was by Allah's leave, and that He might disgrace the transgressors.
[59:6] جو بھی کھجور کا درخت تم نے کاٹا یا اُسے اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا تو اللہ کے حکم کے ساتھ ایسا کیا اور یہ اس غرض سے تھا کہ وہ فاسقوں کو رُسوا کردے۔

[59:7] And whatever Allah has given to His Messenger as spoils from them, you urged neither horse nor camel for that; but Allah grants power to His Messenger over whomsoever He pleases; and Allah has power over all things.
[59:7] اور اللہ نے اُن (کے اموال میں) سے اپنے رسول کو جو بطور غنیمت عطا کیا تو اُس پر تم نے نہ گھوڑے دوڑائے اور نہ اونٹ۔ لیکن اللہ اپنے رسولوں کو جن پر چاہتا ہے مسلّط کر دیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[59:8] Whatever Allah has given to His Messenger as spoils from the people of the towns is for Allah and for the Messenger and for the near of kin and the orphans and the needy and the wayfarer, that it may not circulate only among those of you who are rich. And whatsoever the Messenger gives you, take it; and whatsoever he forbids you, abstain from that. And fear Allah; surely, Allah is Severe in retribution.
[59:8] اللہ نے بعض بستیوں کے باشندوں (کے اموال میں) سے اپنے رسول کو جو بطور غنیمت عطا کیا ہے تو وہ اللہ کے لئے اور رسول کے لئے ہے اور اقرباء، یتامیٰ اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے۔ تا ایسا نہ ہو کہ یہ (مالِ غنیمت) تمہارے امراءہی کے دائرے میں چکر لگاتا رہے۔ اور رسول جو تمہیں عطا کرے تو اسے لے لو اور جس سے تمہیں روکے اُس سے رُک جاؤ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔

[59:9] These spoils are for the poor Refugees who have been driven out from their homes and their possessions while seeking grace from Allah and His pleasure, and helping Allah and His Messenger. These it is who are true in their faith.
[59:9] اُن درویش مہاجرین کے لئے بھی ہے جو اپنے گھروں سے نکالے گئے اور اپنے اموال سے (الگ کئے گئے)۔ وہ اللہ ہی سے فضل اور اس کی رضا چاہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔ یہی ہیں وہ جو سچے ہیں۔

[59:10] And those who had established their home in this city before them and had accepted faith, love those who came to them for refuge, and find not in their breasts any desire for that which is given them (Refugees), but prefer the Refugees to themselves, even though poverty be their own lot. And whoso is rid of the covetousness of his own soul — it is these who will be successful.
[59:10] اور وہ لوگ جنہوں نے ان سے پہلے ہی گھر تیار کر رکھے تھے اور ایمان کو (دلوں میں) جگہ دی تھی وہ ان سے محبت کرتے تھے جو ہجرت کرکے ان کی طرف آئے اور اپنے سینوں میں اس کی کچھ حاجت نہیں پاتے تھے جو اُن (مہاجروں) کو دیا گیا اور خود اپنی جانوں پر دوسروں کو ترجیح دیتے تھے باوجود اس کے کہ انہیں خود تنگی درپیش تھی۔ پس جو کوئی بھی نفس کی خساست سے بچایا جائے تو یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔
[59:11] And the spoils are also for those who came after them. They say, 'Our Lord, forgive us and our brothers who preceded us in the faith, and leave not in our hearts any rancour against those who believe. Our Lord! Thou art indeed Compassionate, Merciful.'
[59:11] اور جو لوگ اُن کے بعد آئے وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ! ہمیں بخش دے اور ہمارے اُن بھائیوں کو بھی جو ایمان میں ہم پر سبقت لے گئے اور ہمارے دلوں میں اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے کوئی کینہ نہ رہنے دے۔ اے ہمارے ربّ! یقینا تو بہت شفیق (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[59:12] Hast thou not seen those who are hypocrites? They say to their brethren who disbelieve among the People of the Book, 'If you are turned out, we will surely go out with you, and we will never obey anyone against you: and if you are fought against, we will certainly help you.' But Allah bears witness that surely they are liars.
[59:12] کیا تُو نے ان کی طرف نظر نہیں دوڑائی جنہوں نے نفاق کیا۔ وہ اہل کتاب میں سے اپنے ان بھائیوں سے جنہوں نے کفر کیا کہتے ہیں کہ اگر تم نکال دیئے گئے تو تمہارے ساتھ ہم بھی ضرور نکلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کی اطاعت نہیں کریں گے اور اگر تمہارے خلاف لڑائی کی گئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں گے۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقینا وہ جھوٹے ہیں۔

[59:13] If they are turned out, they will never go out with them; and if they are fought against they will never help them. And even if they help them, they will assuredly turn their backs; and then they shall not be helped.
[59:13] اگر وہ نکال دیئے گئے تو ان کے ساتھ یہ نہیں نکلیں گے اور اگر ان سے لڑائی کی گئی تو یہ کبھی ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر یہ ان کی مدد کریں گے بھی تو ضرور پیٹھ دکھا جائیں گے پھر اُن کی کوئی مدد نہ کی جائے گی۔

[59:14] Of a truth, they have greater fear of you in their hearts than of Allah. That is because they are a people who are devoid of all reason.
[59:14] تم یقیناً اُنکے سینوں میں خوف طاری کرنے کے اعتبار سے اللہ سے زیادہ سخت (دکھائی دیتے) ہو۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ ایک ایسی قوم ہیں جو سمجھتے نہیں۔

[59:15] They will not fight you in a body except in fortified towns or from behind walls. Their fighting among themselves is severe. Thou thinkest them to be united, but their hearts are divided. That is because they are a people who have no sense.
[59:15] وہ تم سے اکٹھے لڑائی نہیں کریں گے مگر قلعہ بند بستیوں میں یا پھر فصیلوں کے پرلی طرف سے۔ اُن کی لڑائی آپس میں بہت سخت ہے۔ تو انہیں اکٹھا سمجھتا ہے جبکہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں۔ یہ اس لئے ہے کہ وہ ایک ایسی قوم ہیں جو عقل نہیں کرتے۔

[59:16] Their case is like the case of those who have, a short time before them, tasted the evil consequences of their doings. And for them is a painful punishment.
[59:16] (یہ) ان لوگوں کی طرح (ہیں) جو اُن سے تھوڑا عرصہ پہلے اپنے اعمال کا وبال چکھ چکے ہیں اور ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[59:17] It is like that of Satan, when he says to man, 'Disbelieve;' but when he disbelieves, he says, 'I have nothing to do with thee; I fear Allah, the Lord of the worlds.'
[59:17] شیطان کی مثال کی طرح جب اس نے انسان سے کہا انکار کردے۔ پس جب اس نے انکار کردیا تو کہنے لگا کہ یقیناً میں تجھ سے بری الذمہ ہوں۔ یقیناً میں تو تمام جہانوں کے ربّ، اللہ سے ڈرتا ہوں۔

[59:18] And the end of both will be that they will both be in the Fire, abiding therein. Such is the reward of the wrongdoers.
[59:18] پس اُن دونوں کا انجام یہ ٹھہرا کہ وہ دونوں ہی آگ میں پڑیں گے۔ دونوں اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہوں گے۔ ظالموں کی یہی جزا ہوا کرتی ہے۔

[59:19] O ye who believe! fear Allah; and let every soul look to what it sends forth for the morrow. And fear Allah; verily Allah is Well-Aware of what you do.
[59:19] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر جان یہ نظر رکھے کہ وہ کل کے لئے کیا آگے بھیج رہی ہے۔ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ یقیناً اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔

[59:20] And be not like those who forgot Allah, and whom He has consequently caused to forget their own souls. It is they that are the rebellious.
[59:20] اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں خود اپنے آپ سے غافل کردیا۔ یہی بدکردار لوگ ہیں۔
[59:21] The inmates of the Fire and the inmates of the Garden are not equal. It is the inmates of the Garden that will triumph.
[59:21] آگ والے اور جنت والے کبھی برابر نہیں ہوسکتے۔ جنّتی ہی ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں۔

[59:22] If We had sent down this Qur'an on a mountain, thou wouldst certainly have seen it humbled and rent asunder for fear of Allah. And these are similitudes that We set forth for mankind that they may reflect.
[59:22] اگر ہم نے اِس قرآن کو کسی پہاڑ پر اتارا ہوتا تو تُو ضرور دیکھتا کہ وہ اللہ کے خوف سے عجز اختیار کرتے ہوئے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتا۔ اور یہ تمثیلات ہیں جو ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ تفکّر کریں۔

[59:23] He is Allah, and there is no God beside Him, the Knower of the unseen and the seen. He is the Gracious, the Merciful.
[59:23] وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ غیب کا جاننے والا ہے اور حاضر کا بھی۔ وہی ہے جو بِن مانگے دینے والا، بے انتہا رحم کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[59:24] He is Allah, and there is no God beside Him, the Sovereign, the Holy One, the Source of Peace, the Bestower of Security, the Protector, the Mighty, the Subduer, the Exalted. Holy is Allah far above that which they associate with Him.
[59:24] وہی اللہ ہے جس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے، پاک ہے، سلام ہے، امن دینے والا ہے، نگہبان ہے، کامل غلبہ والا ہے، ٹوٹے کام بنانے والا ہے (اور) کبر یائی والا ہے۔ پاک ہے اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[59:25] He is Allah, the Creator, the Maker, the Fashioner. His are the most beautiful names. All that is in the heavens and the earth glorifies Him, and He is the Mighty, the Wise.
[59:25] وہی اللہ ہے جو پیدا کرنے والا۔ پیدائش کا آغاز کرنے والا اور مصوّر ہے۔ تمام خوبصورت نام اسی کے ہیں۔ اُسی کی تسبیح کر رہا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔