Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 43: Al-Zukhruf الزّخرُف

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[43:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[43:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[43:2] Ha Mim.
[43:2] حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔

[43:3] By this perspicuous Book,
[43:3] کھول کر بیان کرنے والی کتاب کی قَسم ۔

[43:4] We have made it a Qur'an in clear, eloquent language that you may understand.
[43:4] یقینا ہم نے اسے فصیح وبلیغ قرآن بنایا تا کہ تم عقل کرو۔

[43:5] And surely, it is safe with Us in the Mother of the Book, exalted and full of wisdom.
[43:5] اور یقینا یہ (قرآن) اُمُّ الکتاب میں ہے (اور) ہمارے نزدیک ضرور بہت بلند شان (اور) حکمت والا ہے۔

[43:6] Shall We then take away the Reminder from you, neglecting you because you are an extravagant people?
[43:6] کیا ہم تمہیں نصیحت کرنے سے محض اس لئے باز آجائیں گے کہ تم ایک حد سے بڑھی ہوئی قوم ہو؟

[43:7] And how many a Prophet did We send among the earlier peoples!
[43:7] اور کتنے ہی نبی ہم نے پہلے لوگوں میں بھیجے تھے۔

[43:8] But there never came to them a Prophet but they mocked at him.
[43:8] اور کوئی نبی ان کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اس کے ساتھ تمسخر کیا کرتے تھے۔

[43:9] And We destroyed those who were stronger in power than these, and the example of the earlier peoples has gone before.
[43:9] پس ہم نے ان سے بھی زیادہ سخت پکڑ والوں کو ہلاک کردیا۔ اور پہلوں کی مثال گزر چکی ہے۔



[43:10] And if thou ask them, 'Who created the heavens and the earth?', they will surely say, 'The Mighty, the All-Knowing God created them.'
[43:10] اور تُو اگراُن سے پوچھے کہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ انہیں کامل غلبہ والے (اور) صاحبِ علم نے پیدا کیا ہے۔
[43:11] He, Who has made the earth for you a cradle, and has made pathways, for you therein, that you may follow the right way;
[43:11] جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا اور تمہاری خاطر اس میں رستے بنائے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔

[43:12] And Who sends down water from the sky in proper measure, and We thereby quicken a dead land; — even so will you be raised; —
[43:12] اور وہ جس نے اندازہ کے مطابق آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے ہم نے ایک مُردہ سرزمین کو زندہ کر دیا۔اُسی طرح تم نکالے جاؤ گے۔

[43:13] And Who has created all the pairs, and has made for you ships and cattle whereon you ride,
[43:13] اور وہ جس نے ہر قسم کے جوڑے بنائے اور تمہارے لئے قسم قسم کی کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو۔

[43:14] That you may sit firmly upon their backs, and then, when you are firmly seated thereon, you may remember the favour of your Lord, and say, 'Holy is He Who has subjected this to us, and we had not the strength to subdue it ourselves.
[43:14] تا کہ تم ان کی پیٹھوں پر جَم کر بیٹھ سکو۔ پھر جب تم ان پر اچھی طرح قرار پکڑ لو تو اپنے ربّ کی نعمت کا تذکرہ کرو اور کہو پاک ہے وہ جس نے اسے ہمارے لئے مسخر کیا اور ہم اسے زیر نگیں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔

[43:15] 'And to our Lord surely shall we return.'
[43:15] اور یقینا ہم اپنے ربّ کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

[43:16] And a portion of His servants they assert to be His children. Indeed man is clearly ungrateful.
[43:16] اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جزو قرار دے دیا۔ یقینا انسان کھلا کھلا ناشکرا ہے۔

[43:17] Has He taken daughters from what He has created, and honoured you with sons?
[43:17] کیا جو وہ پیدا کرتا ہے اس میں سے اس نے بس بیٹیاں ہی اختیار کی ہیں اور تمہیں بیٹوں کے لئے چُن لیا؟

[43:18] Yet when tidings are given to one of them of that the like of which he ascribes to the Gracious God, his face becomes darkened and he is choked with grief.
[43:18] اور جب ان میں سے کسی کو اس کی خوشخبری دی جاتی ہے جسے وہ رحمان کے تعلق میں ایک اعلیٰ مثال کے طور پر پیش کرتا ہے تو اس کا منہ کالا ہو جاتا ہے جبکہ وہ سخت غم کو ضبط کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔

[43:19] Do you ascribe to God one who is reared among ornaments, and who is not clear in disputation?
[43:19] اور کیا وہ جو زیورو ں میں پالی جاتی ہو اور وہ جھگڑے کے دوران واضح بات (تک) نہ کرسکے (تم اُسے خدا کے حصّہ میں ڈالتے ہو)۔

[43:20] And they describe the angels, who are the servants of the Gracious God, as females. Did they witness their creation? Then their testimony will be recorded, and they shall be questioned.
[43:20] اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمان کے بندے ہیں عورتیں (یعنی مورتیاں) بنا رکھا ہے۔ کیا وہ ان کی تخلیق پر گواہ ہیں؟ یقینا ان کی گواہی لکھی جائے گی اور وہ پوچھے جائیں گے۔
[43:21] And they say, 'If the Gracious God had so willed, we should not have worshipped them.' They have no knowledge whatsoever of that. They do nothing but conjecture.
[43:21] اور وہ کہتے ہیں اگر رحمان چاہتا تو ہم ان کی پوجا نہ کرتے۔ انہیں اس بات کا کچھ بھی علم نہیں وہ تو محض اٹکل پچو سے کام لیتے ہیں۔

[43:22] Have We given them a Scripture before this, so that they are holding fast to it?
[43:22] کیا ہم نے اِس سے پہلے انہیں کوئی کتاب دی تھی جس سے وہ مضبوطی سے چمٹے ہوئے ہیں؟

[43:23] Nay, they say, 'We found our fathers following a certain course, and we are guided by their footsteps.'
[43:23] بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے آباءواجداد کو ایک مسلک پر پایا اور ہم یقیناً انہی کے نقوشِ قدم پر ہدایت پانے والے ہیں۔

[43:24] And thus has it always been that We never sent any Warner before thee to any township but the evil leaders thereof said: 'We found our fathers following a certain course, and we are following in their footsteps.'
[43:24] اور اسی طرح ہم نے کبھی تجھ سے پہلے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر اسکے خوشحال لوگوں نے کہا کہ یقیناً ہم نے اپنے آباءو اجداد کو ایک خاص مسلک پر پایا اور یقیناً ہم انہی کے نقوشِ قدم پر چلنے والے ہیں۔

[43:25] Their Warner said: 'What! even though I bring you a better guidance than that which you found your fathers following?' They said: 'Certainly we disbelieve in that which you are sent with.'
[43:25] اس نے کہا کیا اس صورت میں بھی کہ میں اس سے بہتر چیز لے آؤں جس پر تم نے اپنے آباءکو پایا؟ انہوں نے کہا یقیناً ہم ان باتوں کا انکار کرتے ہیں جن کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو۔

[43:26] So We punished them. Behold then what was the end of those who rejected the Prophets!
[43:26] تب ہم نے ان سے انتقام لیا ۔ پس دیکھ کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔

[43:27] And remember when Abraham said to his father and his people: 'I positively disown what you worship,
[43:27] اور (یاد کرو) جب ابراہیم نے اپنے باپ سے اوراپنی قوم سے کہا کہ یقیناً میں اُس سے سخت بیزار ہوں جس کی تم عبادت کرتے ہو۔

[43:28] 'Except Him Who created me, and He will surely guide me.'
[43:28] مگر وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی ہے جو مجھے ضرور ہدایت دے گا۔

[43:29] And He made it a byword to last among his posterity, that they might turn to God.
[43:29] اور اس نے اس (بات) کو اُس کے بعد آنے والی نسلوں میں ایک باقی رہنے والا عظیم نشان بنادیا تاکہ وہ رجوع کریں۔

[43:30] Nay, but I allowed them and their fathers temporary enjoyment until there came to them the truth and a Messenger who makes his Message clear.
[43:30] حقیقت یہ ہے کہ میں نے ان کو اور ان کے آباءو اجداد کو عارضی سہولتیں دیں یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول آ گیا۔
[43:31] But when the truth came to them they said, 'This is magic, and we do reject it.'
[43:31] اور جب آخر ان کے پاس حق آگیا تو انہوں نے کہا یہ جادو ہے اور یقیناً ہم اس کا انکار کرنے والے ہیں۔

[43:32] And they say, 'Why has not this Qur'an been sent to some great man of the two towns?'
[43:32] اور انہوں نے کہا کیوں نہ یہ قرآن دو معروف بستیوں کے کسی بڑے شخص پر اتارا گیا؟



[43:33] Is it they who would distribute the mercy of thy Lord? It is We Who distribute among them their livelihood in the present life, and We exalt some of them above others in degrees of rank, so that some of them may make others subservient to themselves. And the mercy of thy Lord is better than that which they amass.
[43:33] کیا وہ ہیں جو تیرے ربّ کی رحمت تقسیم کریں گے؟ ہم ہی ہیں جنہوں نے ان کی معیشت کے سامان ان کے درمیان اس ورلی زندگی میں تقسیم کئے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں کو کچھ دوسروں پر ہم نے مراتب کے لحاظ سے فوقیت بخشی ہے تاکہ ان میں سے بعض، بعض کو زیرنگیں کرلیں ۔ اور تیرے ربّ کی رحمت اُس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔

[43:34] And were it not that mankind would have all become one type of people, We would have given to those who disbelieve in the Gracious God, roofs of silver for their houses, and silver stairways by which they could go up;
[43:34] اور اگر یہ احتمال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی طرح کی اُمّت بن جائیں گے تو ہم ضرور اُن کی خاطر، جو رحمان کا انکار کرتے ہیں، ان کے گھروں کی چھتوں کو چاندی کا بنا دیتے اور (اسی طرح) سیڑھیوں کو بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں۔

[43:35] And doors of silver to their houses, and couches of silver, on which they could recline,
[43:35] اور ان کے گھروں کے دروازوں کو بھی اور ان مَسندوں کو بھی جن پر وہ ٹیک لگاتے ہیں۔

[43:36] And other articles of embellishment. But all that is nothing but a temporary provision of the present life. And the Hereafter with thy Lord is for the righteous.
[43:36] اور ٹھاٹھ باٹھ عطا کرتے۔ مگر یہ سب کچھ تو یقیناً محض دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور آخرت تیرے ربّ کے حضور متقیوں کے لئے ہوگی۔

[43:37] And he who turns away from the remembrance of the Gracious God, We appoint for him a satan, who becomes his companion.
[43:37] اور جو رحمان کے ذکر سے اعراض کرے ہم اسکے لئے ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں۔ پس وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے ۔

[43:38] And surely they hinder them from the way of God, but they think that they are rightly guided;
[43:38] اور یقیناً وہ انہیں راستہ سے گمراہ کردیتے ہیں جبکہ وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔

[43:39] Till, when such a one comes to Us, he says to his companion, 'Would that between me and thee were the distance of the East and the West!' What an evil companion is he!
[43:39] یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو (اپنے ساتھی کو مخاطب کرتے ہوئے) کہے گا اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا ۔ پس وہ کیا ہی برا ساتھی ثابت ہوگا۔

[43:40] 'And the fact that you are partners in punishment will not profit you this day for you have acted wrongfully.'
[43:40] اور آج تمہیں، جبکہ تم ظلم کر چکے ہو، یہ بات کچھ فائدہ نہیں دے گی کہ تم سب عذاب میں شریک ہو۔
[43:41] Canst thou, then, make the deaf hear, or guide the blind and him who is in manifest error?
[43:41] پس کیا تو بہروں کو سنا سکتاہے یا اندھوں کو راہ دکھا سکتا ہے اور اسے بھی جو کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہو؟

[43:42] And if We take thee away, We shall surely exact retribution from them,
[43:42] پس اگر ہم تجھے لے بھی جائیں تو ان سے ہم بہرحال انتقام لینے والے ہیں۔

[43:43] Or We shall show thee that which We have promised them; for surely We have complete power over them.
[43:43] یا تجھے ضرور وہ دکھا دیں گے جس کا ہم ان سے وعدہ کر چکے ہیں۔ پس یقیناً ہم ان پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔

[43:44] So hold thou fast to that which has been revealed to thee; for thou art on the right path.
[43:44] پس جو کچھ تیری طرف وحی کیا جاتا ہے اسے مضبوطی سے پکڑ لے۔ یقیناً تُو سیدھے راستہ پر ہے۔

[43:45] And, truly, it is a source of eminence for thee and for thy people; and you will be inquired about.
[43:45] اور یقیناً یہ تیرے لئے ایک عظیم ذکر ہے اور تیری قوم کے لئے بھی اور تم ضرور پوچھے جاؤگے۔

[43:46] And ask those of Our Messengers whom We sent before thee, 'Did We appoint any deities beside the Gracious God, to be worshipped?'
[43:46] اور ان سے پوچھ جنہیں ہم نے تجھ سے پہلے اپنے رسولوں میں سے بھیجا کہ کیا ہم نے رحمان کے علاوہ کوئی معبود بنائے تھے جن کی عبادت کی جاتی تھی؟

[43:47] And We did send Moses with Our Signs to Pharaoh and his chiefs, and he said, 'I am truly a Messenger of the Lord of the worlds.'
[43:47] اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف اپنے نشانات کے ساتھ بھیجا۔ پس اس نے کہا میں یقیناً تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔

[43:48] But when he came to them with Our Signs, lo! they laughed at them.
[43:48] پس جب وہ ان کے پاس ہمارے نشانات لے کر آیا تو وہ جَھٹ پٹ ان کا مذاق اڑانے لگے۔

[43:49] And We showed them no Sign but it was greater than its preceding sister, and We seized them with punishment, that they might turn to Us.
[43:49] اور ہم انہیں کوئی (روشن) آیت نہیں دکھاتے تھے مگر وہ اپنے جیسی پہلی آیت سے بڑھ کر ہوتی تھی ۔ اور ہم نے انہیں عذاب کے ذریعہ پکڑا تاکہ وہ رجوع کریں۔

[43:50] And they said, 'O thou magician, pray for us to thy Lord, according to the covenant He has made with thee: for, then we will surely accept guidance.'
[43:50] اور انہوں نے کہا اے جادوگر! ہمارے لئے اپنے ربّ سے وہ مانگ جس کا اس نے تجھ سے عہدکر رکھا ہے۔ یقیناً ہم ہدایت پانے والے ہو جائیں گے۔
[43:51] But when We removed the punishment from them, behold! they broke their word.
[43:51] پس جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کردیا تو معاً وہ بدعہدی کرنے لگے۔

[43:52] And Pharaoh proclaimed among his people, saying, 'O my people! does not the kingdom of Egypt belong to me and these streams flowing under me? Do you not then see?
[43:52] اور فرعون نے اپنی قوم میں اعلان کیا (اور) کہا اے میری قوم! کیا ملکِ مصر میرا نہیں اور یہ سب نہریں بھی جو میرے زیر تصرف بہتی ہیں؟ پس کیا تم بصیرت حاصل نہیں کرتے؟

[43:53] 'Nay, I am better than this fellow who is despicable and can scarcely express himself clearly.
[43:53] حقیقت یہ ہے کہ میں اس شخص سے بہتر ہوں جو بالکل بے حیثیت ہے اور اظہارِبیان کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔

[43:54] 'And why have not bracelets of gold been bestowed on him, or angels accompanied him in serried ranks?'
[43:54] پس کیوں نہ اس پر سونے کے کنگن اُتارے گئے یا فرشتے اس کے ساتھ گروہ در گروہ آئے۔

[43:55] Thus did he make light of his people, and they obeyed him. Indeed they were a wicked people.
[43:55] پس اس نے اپنی قوم کو کوئی وقعت نہ دی اور وہ اس کی اطاعت کرنے لگے۔ بلاشبہ وہ بدکردار لوگ تھے۔

[43:56] So, when they excited Our anger, We exacted retribution from them, and drowned them all.
[43:56] پس جب انہوں نے ہمیں غصہ دلایا ہم نے ان سے انتقام لیا اوران سب کو (لاؤلشکر سمیت) غرق کر دیا۔

[43:57] And We made them a precedent, and an example for the coming generations.
[43:57] پس ہم نے انہیں ماضی کا قصہ اور بعد میں آنے والوں کے لئے عبرت کا سامان بنا دیا۔

[43:58] And when the son of Mary is mentioned as an instance, lo! thy people raise a clamour thereat;
[43:58] اور جب ابن مریم کو بطور مثال پیش کیا جاتا ہے تو اچانک تیری قوم اس پرشور مچانے لگتی ہے۔

[43:59] And they say, 'Are our gods better, or he?' They mention not this to thee but for the sake of disputation. Nay, but they are a contentious people.
[43:59] اور وہ کہتے ہیں کیا ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ؟ وہ تجھ سے یہ بات محض جھگڑے کی خاطر کرتے ہیں بلکہ وہ سخت جھگڑالو قوم ہے۔

[43:60] He was only Our servant on whom We bestowed Our favour, and We made him an example for the children of Israel.
[43:60] وہ تو محض ایک بندہ تھا جس پر ہم نے انعام کیااور اسے بنی اسرائیل کے لیے ایک (قابل تقلید) مثال بنا دیا۔
[43:61] And if We so willed, We could make from among you angels in the earth to be successors therein.
[43:61] اور اگر ہم چاہتے تو تمہی میں سے فرشتے بناتے جو زمین میں قائم مقامی کرتے۔

[43:62] But verily, he was a sign of the Hour. So have no doubt about it, but follow me. This is the right path.
[43:62] اور وہ تو یقیناً انقلاب کی گھڑی کی پہچان ہوگا۔ پس تم اس (ساعت) پر ہرگز کوئی شک نہ کرو اور میری پیروی کرو۔ یہ سیدھا راستہ ہے۔

[43:63] And let not Satan hinder you. Surely, he is to you an open enemy.
[43:63] اور شیطان تمہیں ہر گز روک نہ سکے ۔ یقیناً وہ تمہارا کھلاکھلا دشمن ہے۔

[43:64] And when Jesus came with clear proofs, he said, 'Truly I am come to you with wisdom, and to make clear to you some of that about which you differ. So fear Allah and obey me.
[43:64] اور جب عیسیٰ کھلے کھلے نشانات کے ساتھ آگیا تو اس نے کہا یقیناً میں تمہارے پاس حکمت لایاہوں اور اس لئے آیا ہو ں کہ تمہارے سامنے بعض وہ باتیں جن میں تم اختلاف کرتے ہو کھول کر بیان کروں۔ پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

[43:65] 'Verily Allah — He is my Lord and your Lord. So worship Him. This is the right path.'
[43:65] یقیناً اللہ ہی ہے جو میرا بھی ربّ ہے اور تمہارا بھی ربّ ہے۔ پس اس کی عبادت کرو۔ یہ سیدھا راستہ ہے۔

[43:66] But the parties differed among themselves. So woe to the wrongdoers because of the punishment of a grievous day.
[43:66] پس ان کے اندر ہی سے گروہوں نے اختلاف کیا۔ پس اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے ظلم کیا ہلاکت ہو دردناک دن کے عذاب کی صورت میں۔

[43:67] They wait not but for the Hour to come suddenly upon them, while they perceive it not.
[43:67] کیا وہ اِس کے سوا کچھ اور انتظار کر رہے ہیں کہ (قیامت کی) گھڑی ان کے پاس اچانک اس طرح آجائے کہ انہیں پتہ بھی نہ چلے۔

[43:68] Friends on that day will be foes to each other, except the righteous.
[43:68] اس دن بعض گہرے دوست ایک دوسرے کے دشمن ہو جائیں گے سوائے متقیوں کے۔

[43:69] 'O My servants, there is no fear for you this day, nor shall you grieve;
[43:69] اے میرے بندو ! آج تم پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ تم غمگین ہو گے۔

[43:70] 'You who believed in Our Signs and submitted,
[43:70] وہ لوگ جو ہماری آیات پر ایمان لائے اور فرمانبردار بنے رہے۔
[43:71] 'Enter ye the Garden, you and your wives, honoured and happy.'
[43:71] تم اور تمہارے ساتھی جنت میں داخل ہو جاؤ اس حال میں کہ تمہیں بہت خوش کیا جائے گا۔

[43:72] To them will be passed round dishes of gold and cups, and therein will be all that the souls desire and in which the eyes delight. 'And therein will you abide.
[43:72] ان پر سونے کے تھالوں اور آبگینوں کے دور چلائے جائیں گے اور اس میں ان کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جس کی ان کے دل خواہش کریں گے اور جس سے آنکھیں لذت پائیں گی اور تم اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو۔

[43:73] 'And this is the Garden to which you have been made heirs because of what you have been doing.
[43:73] اور یہ وہ جنت ہے جس کے تم، ان اعمال کی وجہ سے جو تم کرتے رہے ہو، وارث بنائے گئے ہو۔

[43:74] 'Therein for you is fruit in abundance, which you will eat.'
[43:74] تمہارے لئے اس میں بکثرت پھل ہوں گے جن میں سے تم کھاؤ گے ۔

[43:75] The guilty will certainly abide in the punishment of Hell.
[43:75] یقیناً جرم کرنے والے جہنم کے عذاب میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[43:76] It will not be mitigated to them, and they will be seized therein with despair.
[43:76] وہ (عذاب) ان سے کم نہیں کیا جائے گا اور وہ اس میں مایوس پڑے ہوں گے۔

[43:77] And We wronged them not, but it was they themselves who were the wrongdoers.
[43:77] اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی ظلم کرنے والے تھے۔

[43:78] And they will cry: 'O master! let thy Lord finish with us.' He will say, 'You must remain.'
[43:78] اور وہ پکاریں گے کہ اے مالک! تیرا ربّ ہمیں موت ہی دے دے۔ وہ کہے گا تم یقیناً (یہیں) ٹھہرے رہنے والے ہو۔

[43:79] God will say: 'We certainly brought you the truth; but most of you were averse to the truth.'
[43:79] یقیناً ہم تمہارے پاس حق کے ساتھ آئے تھے لیکن تم میں سے اکثر حق کو ناپسند کرنے والے تھے۔

[43:80] Have they determined upon a course? Then We too are determined.
[43:80] کیا انہوں نے کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے؟ تو یقیناً ہم نے بھی کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
[43:81] Do they think that We hear not their secrets and their private counsels? Yea! And Our messengers remain with them recording everything.
[43:81] کیا وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان کے راز اور مخفی مشورہ کو نہیں سنتے؟ کیوں نہیں! ہمارے ایلچی ان کے پاس ہی لکھ بھی رہے ہوتے ہیں۔

[43:82] Say, 'If there had been a son to the Gracious God, I would have been the first of worshippers.'
[43:82] تو کہہ دے کہ اگر رحمان کا کوئی بیٹا ہوتا تو میں عبادت کرنے والوں میں سب سے پہلا ہوتا۔

[43:83] Holy is Allah, the Lord of the heavens and the earth, the Lord of the Throne, and He is free from all that which they attribute to Him.
[43:83] پاک ہے آسمانوں اور زمین کا ربّ، ربُّ العرش، اُس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔

[43:84] So leave them alone to indulge in vain discourse and amuse themselves until they meet that Day of theirs which they have been promised.
[43:84] پس انہیں چھوڑ دے کہ وہ لغو باتیں کرتے اور کھیلتے رہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

[43:85] And He it is Who is God in heaven, and God on earth; and He is the Wise, the All-Knowing.
[43:85] اور وہی ہے جو آسمان میں معبود ہے اور زمین میں بھی معبود ہے اور وہی بہت حکمت والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

[43:86] And blessed is He to Whom belongs the kingdom of the heavens and the earth and all that is between them, and with Him is the knowledge of the Hour, and to Him shall you be brought back.
[43:86] اور ایک وہی برکت والا ثابت ہوا جس کے لئے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بادشاہت ہے۔ اور اس کے پاس اس خاص گھڑی کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔

[43:87] And those on whom they call beside Him possess no power of intercession but he who bears witness to the truth, and they know him.
[43:87] اور وہ لوگ، جنہیں وہ اس کے سوا پکارتے ہیں، شفاعت کا کوئی اختیار نہیں رکھتے سوائے اُن لوگوں کے کہ جو حق بات کی گواہی دیتے ہیں اور وہ علم رکھتے ہیں۔

[43:88] And if thou ask them, 'Who created them?', they will surely say, 'Allah'. How then are they being turned away?
[43:88] اور اگر تو ان سے پوچھے کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ ضرور کہیں گے اللہ نے۔ پھر وہ کس طرف بہکائے جاتے ہیں؟

[43:89] I swear by his repeated cry 'O my Lord!' that these are a people who will not believe.
[43:89] اور اس کے یہ کہنے کے وقت کو یاد کرو کہ اے میرے ربّ! یہ لوگ ہرگز ایمان نہیں لائیں گے۔

[43:90] Therefore, turn aside from them, and say, 'Peace'; and soon shall they know.
[43:90] پس تو ان سے درگزر کر اور کہہ: "سلام"۔ پس عنقریب وہ جان لیں گے ۔