Holy quran - listen online



English


The Holy Quran : Chapter 39: Al-Zumar الزُّمَر

English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)      اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Get flash to see this player.

[39:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[39:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[39:2] The revelation of this Book is from Allah, the Mighty, the Wise.
[39:2] اس کامل کتاب کا نزول کامل غلبہ والے (اور) بہت حکمت والے اللہ کی طرف سے ہے۔

[39:3] Surely it is We Who have revealed the Book to thee with truth; so worship Allah, being sincere to Him in obedience.
[39:3] یقیناً ہم نے تیری طرف (اس) کتاب کو حق کے ساتھ اتارا ہے۔ پس اللہ کی عبادت کر اُسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے۔

[39:4] Hearken, it is to Allah alone that sincere obedience is due. And those who take for protectors others beside Him say, 'We serve them only that they may bring us near to Allah in station.' Surely, Allah will judge between them concerning that wherein they differ. Surely, Allah guides not him who is an ungrateful liar.
[39:4] خبردار! خالص دین ہی اللہ کے شایانِ شان ہے اور وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دوست اپنا لئے ہیں (کہتے ہیں کہ) ہم اس مقصد کے سوا اُن کی عبادت نہیں کرتے کہ وہ ہمیں اللہ کے قریب کرتے ہوئے قرب کے اونچے مقام تک پہنچادیں۔ یقیناً اللہ اُن کے درمیان اُس کا فیصلہ کرے گا جس میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے۔ اللہ ہرگز اُسے ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا (اور) سخت ناشکرا ہو۔

[39:5] If Allah had desired to take to Himself a son, He could have chosen whom He pleased out of what He creates. Holy is He! He is Allah, the One, the Most Supreme.
[39:5] اگر اللہ چاہتا کہ وہ کوئی بیٹا اپنائے تو اُسی میں سے جو اس نے پیدا کیا ہے جسے چاہتا اپنا لیتا۔ وہ بہت پاک ہے۔ وہی اللہ واحد (اور) صاحبِ جبروت ہے۔



[39:6] He created the heavens and the earth in accordance with the requirements of wisdom. He makes the night to cover the day, and He makes the day to cover the night; and He has pressed the sun and the moon into service; each pursues its course until an appointed time. Hearken, it is He alone Who is the Mighty, the Great Forgiver.
[39:6] اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا۔ وہ دن پر رات کا خول چڑھا دیتا ہے اور رات پر دن کا خول چڑھا دیتا ہے۔اور اُسی نے سورج اور چاند کو مسخر کیا۔ ہر ایک اپنی مقررہ میعاد کی طرف متحرک ہے۔ خبردار وہی کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

[39:7] He created you from a single being; then from that He made its mate; and He has sent down for you eight head of cattle in pairs. He creates you in the wombs of your mothers, creation after creation, in threefold darkness. This is Allah, your Lord. His is the kingdom. There is no God but He. Whither then are you being turned away?
[39:7] اس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا پھر اُسی میں سے اُس نے اس کا جوڑا بنایا۔ اور اس نے تمہارے لئے چوپایوں میں سے آٹھ جوڑے نازل کئے۔ وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں تین اندھیروں میں ایک خَلق کے بعد دوسری خَلق عطا کرتے ہوئے پیدا کرتا ہے۔ یہ ہے اللہ تمہارا ربّ۔ اسی کی بادشاہی ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ پس تم کہاں اُلٹے پھرائے جاتے ہو؟

[39:8] If you are ungrateful, surely Allah is Self-Sufficient being independent of you. And He is not pleased with ingratitude in His servants. But if you show gratefulness, He likes it in you. And no bearer of burden shall bear the burden of another. Then to your Lord is your return; And He will inform you of what you have been doing. Surely, He knows full well all that is hidden in the breasts.
[39:8] اگر تم انکار کرو تو یقیناً اللہ تم سے مستغنی ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر پسند نہیں کرتا اور اگر تم شکر کرو تو وہ اسے تمہارے لئے پسند کرتا ہے۔ اور کوئی بوجھ اٹھانے والی کسی دوسری کا بوجھ نہیں اٹھائے گی۔ پھر تم سب کو اپنے ربّ کی طرف لوٹنا ہے۔ پس وہ تمہیں ان اعمال سے باخبر کرے گا جو تم کیا کرتے تھے۔ یقیناً وہ سینوں کے رازوں کو خوب جانتا ہے۔

[39:9] And when an affliction befalls a man, he calls upon his Lord, turning penitently to Him. Then, when He confers upon him a favour from Himself, he forgets what he used to pray for before, and begins to assign rivals to Allah, that he may lead men astray from His way. Say, 'Benefit thyself with thy disbelief a little while; thou art surely of the inmates of the Fire.'
[39:9] اور جب انسان کو کوئی تکلیف چھو جاتی ہے تو وہ اپنے ربّ کو اس کی طرف جھکتے ہوئے پکارتا ہے پھر جب وہ اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا کرتا ہے تو وہ اس بات کو بھول جاتا ہے جس کے لئے وہ پہلے دعا کیا کرتا تھا اور وہ اللہ کے شریک ٹھہرانے لگتا ہے تاکہ اس کی راہ سے گمراہ کر دے۔ تُو کہہ دے کہ اپنے کفر سے کچھ تھوڑا سا عارضی فائدہ اٹھا لے۔ یقیناً تُو اہلِ نار میں سے ہے۔

[39:10] Is he who prays devoutly to God in the hours of the night, prostrating himself and standing, and fears the Hereafter and hopes for the mercy of his Lord, like him who does not do so? Say, 'Are those who know equal to those who know not?' Verily, only those endowed with understanding will take heed.
[39:10] کیا وہ جو رات کی گھڑیوں میں عبادت کرنے والا ہے (کبھی) سجدہ کی حالت میں، اور (کبھی) قیام کی صورت میں، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے ربّ کی رحمت کی امید رکھتا ہے(صاحبِ علم نہیں ہوتا؟) تو پوچھ کہ کیا وہ لوگ جو علم رکھتے ہیں اور وہ جو علم نہیں رکھتے برابر ہو سکتے ہیں؟ یقیناً عقل والے ہی نصیحت پکڑتے ہیں۔
[39:11] Say, 'O ye My servants who believe, fear your Lord. There is good for those who do good in this life. And Allah's earth is spacious. Verily the steadfast will have their reward without measure.'
[39:11] تُو کہہ دے کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو! اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرو۔ اُن لوگوں کے لئے جو احسان سے کام لیتے ہیں اس دنیا میں بھی بھلائی ہوگی اور اللہ کی زمین وسیع ہے۔ یقیناً صبر کرنے والوں ہی کو بغیر حساب کے ان کا بھرپور اجر دیا جائے گا۔

[39:12] Say, 'Verily I am commanded to worship Allah, being sincere to Him in religion.
[39:12] تُو کہہ دے کہ مجھے تو حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت اُسی کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے کروں۔

[39:13] 'And I am commanded to be the first of those who submit to Him.'
[39:13] اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سب فرمانبرداروں میں سے پہلا ہو جاؤں۔

[39:14] Say, 'Indeed I fear, if I disobey my Lord, the punishment of the great day.'
[39:14] تُو کہہ دے کہ اگر میں اپنے ربّ کی نافرمانی کروں تو یقیناً ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔

[39:15] Say, 'It is Allah I worship, being sincere to Him in my religion.
[39:15] تُو کہہ دے کہ میں اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں اُسی کے لئے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے۔

[39:16] 'So worship what you like beside Him.' Say, 'Surely the losers will be those who ruin their souls and ruin their families on the Day of Resurrection.' Beware! that will surely be the manifest loss.
[39:16] پس تم اُسے چھوڑ کر جس کی چاہو عبادت کرتے پھرو۔ تُو کہہ دے کہ یقیناً حقیقی گھاٹا پانے والے وہ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں اور اپنے اہل و عیال کو قیامت کے دن گھاٹے میں ڈالا۔ خبردار یہی بہت کھلا کھلا گھاٹاہے۔

[39:17] They will have over them coverings of fire, and beneath them similar coverings. It is this against which Allah warns His servants. 'O My servants, take Me, then, for your Protector.'
[39:17] ان کے لئے ان کے اوپر سے آ گ کے سائے ہوں گے اور نیچے سے بھی سائے ہوں گے۔(یعنی آگ ان کو ہر سمت سے اپنی لپیٹ میں لے لے گی) یہ وہ بات ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ پس اے میرے بندو! میرا ہی تقویٰ اختیار کرو۔

[39:18] And those who shun false gods lest they worship them and turn to Allah — for them is glad tidings. So give glad tidings to My servants,
[39:18] اور وہ لوگ جنہوں نے بتوں سے اجتناب کیا کہ ان کی عبادت کریں اور اللہ کی طرف جھکے ان کے لئے بڑی بشارت ہے۔ پس میرے بندوں کو خوشخبری دےدے۔

[39:19] Who listen to the Word and follow the best thereof. It is they whom Allah has guided, and it is they who are men of understanding.
[39:19] وہ لوگ جو بات کو سنتے ہیں تو اس میں سے بہترین پر عمل کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت عطا کی اور یہی وہ لوگ ہیں جو عقل والے ہیں۔

[39:20] Is he, then, against whom the sentence of punishment has become due fit to be rescued? Canst thou rescue him who is in the Fire?
[39:20] پس کیا وہ جس پر عذاب کا فرمان صادق آگیا (بچ سکتا ہے؟) کیا تُو اُسے بھی چھڑا سکتا ہے جو سراپا آگ میں ہے؟
[39:21] But for them who fear their Lord there are lofty mansions built over lofty mansions, beneath which rivers flow. Allah has made that promise; and Allah breaks not His promise.
[39:21] لیکن وہ لوگ جو اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرتے ہیں ان کے لئے بالاخانے ہیں جن کے اوپر اور بالاخانے بنائے گئے ہوں گے ان کے دامن میں نہریں بہیں گی۔ (یہ) اللہ نے وعدہ کیا ہے۔ اللہ وعدوں کو ٹالا نہیں کرتا۔

[39:22] Hast thou not seen that Allah sends down water from the sky, and causes it to flow in the form of streamlets in the earth and then brings forth thereby herbage, varying in its colours? Then it dries up and thou seest it turn yellow; then He reduces it to broken straw. In that verily is a reminder for men of understanding.
[39:22] کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اسے زمین میں چشموں کی صورت میں جاری کردیا پھر وہ اس سے کھیتی نکالتا ہے۔ اُس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہو جاتی ہے (یعنی پک کر یا بغیر پکے) پھر تُو اسے زرد ہوتا ہوا دیکھتا ہے پھر وہ اسے ریزہ ریزہ کر دیتا ہے۔ یقیناً اس میں عقل والوں کے لئے ایک بڑی نصیحت ہے۔

[39:23] Is he then whose bosom Allah has opened for the acceptance of Islam, so that he possesses a light from his Lord, like him who is groping in the darkness of disbelief ? Woe, then, to those whose hearts are hardened against the remembrance of Allah! They are in manifest error.
[39:23] پس کیا وہ کہ جس کا سینہ اللہ اسلام کے لئے کھول دے پھر وہ اپنے ربّ کی طرف سے ایک نور پر (بھی) قائم ہو (وہ ذکر سے عاری لوگوں کی طرح ہو سکتا ہے؟) پس ہلاکت ہو ان کے لئے جن کے دل اللہ کے ذکر سے (محروم رہتے ہوئے) سخت ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جو کھلی کھلی گمراہی میں ہیں۔

[39:24] Allah has sent down the best Message in the form of a Book, whose verses are mutually supporting and repeated in diverse forms at which do creep the skins of those who fear their Lord; then their skins and their hearts soften to the remembrance of Allah. Such is the guidance of Allah; He guides therewith whom He pleases. And he whom Allah adjudges astray — he shall have no guide.
[39:24] اللہ نے بہترین بیان ایک ملتی جلتی (اور) بار بار دُہرائی جانے والی کتاب کی صورت میں اتارا ہے۔ جس سے ان لوگوں کی جِلدیں جو اپنے ربّ کا خوف رکھتے ہیں لرزنے لگتی ہیں پھر ان کی جِلدیں اور ان کے دل اللہ کے ذکر کی طرف (مائل ہوتے ہوئے) نرم پڑ جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے، وہ اس کے ذریعہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دے تو اُسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔

[39:25] Is he, then, who has nothing but his own face to protect him with from the evil punishment on the Day of Resurrection like him who is secure? And it will be said to the wrongdoers, 'Taste ye what you used to earn.'
[39:25] پس کیا وہ جو قیامت کے دن اپنے چہرے ہی کو سخت عذاب سے بچنے کے لئے ڈھال بنائے گا (بچ سکتا ہے؟)۔ اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ چکھو جو تم کسب کرتے تھے۔

[39:26] Those who were before them rejected Our Messengers, so the punishment came upon them whence they knew not.
[39:26] ان سے پہلے بھی لوگوں نے جھٹلایا تھا تو انہیں عذاب نے اس طرف سے آ لیا جس (طرف) کا وہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔

[39:27] So Allah made them taste humiliation in the present life and the punishment of the Hereafter will certainly be greater, if they but knew!
[39:27] پس اللہ نے انہیں اس دنیا کی زندگی میں بھی ذلت کا مزہ چکھایا جبکہ آخرت کا عذاب بہت بڑھ کر ہے۔ کاش وہ جانتے۔

[39:28] And, indeed, We have set forth to men all kinds of parables in this Qur'an that they may take heed.
[39:28] اور یقیناً ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر قسم کی مثال بیان کردی ہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔

[39:29] We have revealed the Qur'an in Arabic wherein there is no deviation from rectitude, that they may become righteous.
[39:29] ایک عظیم فصیح و بلیغ قرآن جس میں کوئی کجی نہیں، تاکہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔

[39:30] Allah sets forth a parable: a man belonging to several partners, disagreeing with one another, and a man belonging wholly to one man. Are they both equal in condition? All praise belongs to Allah. But most of them know not.
[39:30] اللہ ایک ایسے شخص کی مثال بیان کرتا ہے جس کے کئی مالک ہوں جو آپس میں ایک دوسرے کے مخالف ہوں، اور ایک ایسے شخص کی بھی جو کلیۃً ایک ہی شخص کا ہو۔ کیا وہ دونوں اپنی حالت کے اعتبار سے برابر ہو سکتے ہیں؟ تمام کامل تعریف اللہ ہی کی ہے (مگر) حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
[39:31] Surely thou wilt die, and surely they too will die.
[39:31] یقیناً تُو بھی مرنے والا ہے اور یقیناً وہ بھی مرنے والے ہیں۔

[39:32] Then surely on the Day of Resurrection you will dispute with one another before your Lord.
[39:32] پھر یقیناً تم قیامت کے دن اپنے ربّ کے حضور ایک دوسرے سے بحث کرو گے۔

[39:33] Who, then, is more unjust than he who lies against Allah or he who rejects the truth when it comes to him? Is there not in Hell an abode for the disbelievers?
[39:33] پس اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور سچائی کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آئے۔ کیا جہنم میں کافروں کے لئے ٹھکانہ نہیں ہے؟

[39:34] But he who has brought the truth, and he who testifies to it as such — these it is who are the righteous.
[39:34] اور وہ شخص جو سچائی لے کر آئے اور (وہ جو) اس (سچائی) کی تصدیق کرے یہی وہ لوگ ہیں جو متقی ہیں۔

[39:35] They will have with their Lord whatever they desire; that is the reward of those who do good.
[39:35] اُن کے لئے اُن کے ربّ کے حضور وہ کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے ۔ یہ ہوگی حسنِ عمل کرنے والوں کی جزا۔

[39:36] So that Allah will remove from them the evil consequences of what they did, and will give them their reward according to the best of their actions.
[39:36] تاکہ جو بدترین اعمال انہوں نے کئے (اُن کے اثرات) اللہ اُن سے دور کردے اور جو بہترین اعمال وہ کیا کرتے تھے اُن کے مطابق انہیں ان کا اجر عطا کرے۔

[39:37] Is not Allah sufficient for His servant? And yet they would frighten thee with those beside Him. And he whom Allah adjudges astray — for him there is no guide.
[39:37] کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں؟ اور وہ تجھے ڈراتے ہیں اُن سے جو اُس کے سوا ہیں۔ اور جسے اللہ گمراہ قرار دے دے تو اس کے لئے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔

[39:38] And he whom Allah guides — there is none to lead him astray. Is not Allah the Mighty, the Lord of retribution?
[39:38] اور جسے اللہ ہدایت دے دے تو اُسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا اللہ کامل غلبہ والا (اور) انتقام لینے والا نہیں ہے؟

[39:39] And if thou ask them, 'Who created the heavens and the earth?', they will surely say, 'Allah.' Say, 'What think ye, if Allah intends to do me an injury, will those whom you call upon beside Allah be able to remove the injury inflicted by Him? Or if He wills to show me mercy, could they withhold His mercy?' Say, 'Allah is sufficient for me. In Him trust those who would trust.'
[39:39] اور اگر تو ان سے پوچھے کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو وہ ضرور کہیں گے اللّٰہ نے۔ تُو ان سے کہہ دے کہ سوچو تو سہی کہ اگر اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے تو کیا وہ جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو اس کے (پیدا کردہ) ضَرر کو دور کر سکتے ہیں؟ یا اگر وہ میرے متعلق رحمت کا ارادہ کرے تو کیا وہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں؟ تُو کہہ دے کہ مجھے اللہ کافی ہے۔ اسی پر سب توکل کرنے والے توکل کرتے ہیں۔

[39:40] Say, 'O my people, act as best you can; I too am acting; soon shall you know,
[39:40] تو کہہ دے کہ اے میری قوم! تم نے اپنی جگہ جو کرنا ہے کرتے پھرو، میں بھی کرتا رہوں گا۔ پس تم عنقریب جان لو گے۔
[39:41] 'Who it is unto whom comes a punishment that will disgrace him, and on whom there descends an abiding punishment.'
[39:41] (کہ) کس تک وہ عذاب پہنچتا ہے جو اسے ذلیل کر دے اور کون ہے جس پر آ کر ٹھہر جانے والا عذاب اترتا ہے۔

[39:42] Verily, We have revealed to thee the Book with truth for the good of mankind. So whoever follows guidance, follows it for the benefit of his own soul; and whoever goes astray, goes astray only to its detriment. And thou art not a guardian over them.
[39:42] یقیناً ہم نے تجھ پر لوگوں کے فائدہ کے لئے حق کے ساتھ کتاب اتاری ہے۔ پس جو کوئی ہدایت پاتا ہے تو اپنے ہی نفس کے مفاد کے لئے ہدایت پاتا ہے اور جو کوئی گمراہ ہوتا ہے تو اس (نفس) کے خلاف گمراہ ہوتا ہے۔اور تُو ان پر داروغہ نہیں ہے۔

[39:43] Allah takes away the souls of human beings at the time of their death; and during their sleep of those also that are not yet dead. And then He retains those against which He has decreed death, and sends back the others till an appointed term. In that surely are Signs for a people who reflect.
[39:43] اللہ جانوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے اور جو مَری نہیں ہوتیں (انہیں) ان کی نیند کی حالت میں (قبض کرتا ہے)۔ پس جس کے لئے موت کا فیصلہ کر دیتا ہے اسے روک رکھتا ہے اور دوسری کو ایک معین مدت تک کے لئے (واپس) بھیج دیتا ہے۔ یقیناً اس میں فکر کرنے والوں کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔

[39:44] Have they taken intercessors beside Allah? Say, 'Even if they have no power over anything and no intelligence?'
[39:44] کیا انہوں نے اللہ کی مرضی کے خلاف کوئی شفاعتی اپنا رکھے ہیں؟ تُو کہہ دے کہ کیا اس صورت میں بھی جب کہ وہ کسی چیز کے مالک نہیں اور نہ ہی کوئی عقل رکھتے ہیں؟

[39:45] Say, 'All intercession rests with Allah. To Him belongs the kingdom of the heavens and the earth. And to Him then shall you be brought back.'
[39:45] تُو کہہ دے شفاعت (کا معاملہ) تمام تر اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اُسی کی ہے۔ پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

[39:46] And when Allah alone is mentioned the hearts of those who believe not in the Hereafter shrink with aversion; but when those beside Him are mentioned, behold, they begin to rejoice.
[39:46] اور جب اکیلے اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان لوگوں کے دل، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے، بُرا مانتے ہیں اور جب اُسے چھوڑ کر دوسروں کا ذکر کیا جائے تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔

[39:47] Say, 'O Allah! Originator of the heavens and the earth; Knower of the unseen and the seen; Thou alone wilt judge between Thy servants concerning that in which they differed.'
[39:47] تُو کہہ دے اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جاننے والے! تُو ہی اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا (ہر) اس معاملہ میں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔

[39:48] And even if the wrongdoers possessed all that is in the earth, and the like thereof in addition to it, they would surely seek to ransom themselves with it from the evil punishment on the Day of Resurrection; but there shall appear unto them, from Allah, that which they never thought of.
[39:48] اور جو کچھ زمین میں ہے اگر وہ سب کا سب ان کا ہوتا جنہوں نے ظلم کیا اور ویسا ہی اور بھی تب بھی ضرور وہ اسے قیامت کے دن بُرے عذاب سے بچنے کے لئے فدیہ میں دے دیتے اور اُن کے لئے اللہ کی طرف سے وہ ظاہر ہوگا جس کا وہ گمان نہیں کیا کرتے تھے۔

[39:49] And the evil consequences of what they had earned will become apparent to them and that which they used to mock at will encompass them.
[39:49] اور جو کچھ انہوں نے کمایا اس کی برائیاں ان کے لئے ظاہر ہوں گی۔ اور انہیں وہ گھیر لے گا جس کا وہ تمسخر کیا کرتے تھے۔

[39:50] And when trouble touches man, he cries unto Us. But when We bestow on him a favour from Us, he says, 'This has been given to me on account of my own knowledge.' Nay, it is only a trial; but most of them know not.
[39:50] پس جب انسان کو کوئی تکلیف چھُوتی ہے تو ہمیں پکارتا ہے پھر جب ہم اسے اپنی طرف سے کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو وہ کہتا ہے کہ یہ میں محض ایک علم کی بنا پر دیا گیا ہوں۔ حقیقت میں یہ تو ایک بڑا فتنہ ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
[39:51] Those who were before them said the same thing, yet all that they had earned availed them not;
[39:51] یقیناً ان لوگوں نے جو اُن سے پہلے تھے یہی بات کہی تھی۔ پس جو کسب وہ کرتے تھے ان کے کسی کام نہ آسکا۔

[39:52] So the evil consequences of what they had earned overtook them; and those who do wrong from among these disbelievers — the evil consequences of what they earned shall also overtake them. They cannot escape.
[39:52] پس اس کی برائیاں ہی انہیں پہنچیں جو انہوں نے کسب کیا اور اِن لوگوں میں سے جنہوں نے ظلم کیا اِن کو بھی اُن کے اعمال کے بدنتائج ضرور پہنچیں گے اور وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کر سکیں گے۔

[39:53] Know they not that Allah enlarges the provision for whomsoever He pleases, and straitens it for whomsoever He pleases? Verily, in that are Signs for a people who believe.
[39:53] کیا انہیں علم نہیں ہوا کہ اللہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے۔ یقیناً اِس میں بڑے نشانات ہیں اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لاتے ہیں۔

[39:54] Say, "O My servants who have committed excesses against their own souls! despair not of the mercy of Allah, surely Allah forgives all sins. Verily He is Most Forgiving, Merciful.
[39:54] تُو کہہ دے کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقیناً اللہ تمام گناہوں کو بخش سکتا ہے۔ یقیناً وہی بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

[39:55] "And turn ye to your Lord, and submit yourselves to Him, before there comes unto you the punishment; for then you shall not be helped.
[39:55] اور اپنے ربّ کی طرف جھکو اور اس کے فرمانبردار ہو جاؤ پیشتر اس کے کہ تم تک عذاب آ جائے پھر تم کوئی مدد نہیں دئیے جاؤگے۔

[39:56] "And follow the best teaching that has been revealed to you from your Lord, before the punishment comes upon you unawares, while you perceive not;
[39:56] اور تمہاری طرف جو تمہارے ربّ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اُس کے بہترین حصّہ کی پیروی کرو پیشتر اس کے کہ عذاب تمہیں اچانک آپکڑے جبکہ تم (اس کا) شعور نہ رکھتے ہو۔

[39:57] "Lest a soul should say, 'O my grief for my remissness in my duty in respect of Allah! and surely I was among those who scoffed;'
[39:57] ایسا نہ ہو کہ کوئی شخص یہ کہے: وائے حسرت مجھ پر! اس کوتاہی پر جو میں اللہ کے پہلو میں (یعنی اس کی نظر کے سامنے) کرتا رہا اور میں تو محض مذاق اُڑانے والوں میں سے تھا۔

[39:58] "Or lest it should say, 'If Allah had guided me, I should certainly have been among the righteous;'
[39:58] یا یہ کہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت دیتا تو میں ضرور متقیوں میں سے ہو جاتا۔

[39:59] "Or lest it should say, when it sees the punishment, 'Would that there were for me a return to the world, I would then be among those who do good!'"
[39:59] یا یہ کہے جب وہ عذاب کو دیکھے کہ کاش! ایک دفعہ میرے لئے لوٹ کر جانا ممکن ہوتا تو میں ضرور نیکی کرنے والوں میں سے ہو جاتا۔

[39:60] God will answer, 'Aye, there came to thee My Signs, but thou didst treat them as lies, and thou wast arrogant, and thou wast of the disbelievers.'
[39:60] کیوں نہیں، یقیناً تیرے پاس میرے نشانات آئے اور تو نے ان کو جھٹلا دیا اور استکبار کیا اور تُو کافروں میں سے تھا۔
[39:61] And on the Day of Resurrection, thou wilt see those who lied against Allah with their faces blackened. Is there not in Hell an abode for the proud?
[39:61] اور قیامت کے دن تُو ان لوگوں کو دیکھے گا جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا کہ ان کے چہرے سیاہ ہوں گے۔ کیا جہنم میں تکبر کرنے والوں کے لئے ٹھکانہ نہیں؟

[39:62] And Allah will deliver the righteous and lead them to a place of security and success; evil shall not touch them, nor shall they grieve.
[39:62] اور اللہ ان لوگوں کو جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا اُن کی سرخروئی کے ساتھ نجات بخشے گا۔ انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

[39:63] Allah is the Creator of all things, and He is Guardian over all things.
[39:63] اللہ ہر چیز کا خالق ہے اور وہ ہر چیز پر نگران ہے۔

[39:64] To Him belong the keys of the heavens and the earth; and as for those who disbelieve in the Signs of Allah, these it is who are the losers.
[39:64] اُسی کی ہیں آسمانوں اور زمین کی چابیاں۔ اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کے نشانات کا انکار کیا وہی ہیں گھاٹا پانے والے۔

[39:65] Say, 'Is it other gods than Allah that you bid me worship, O ye ignorant ones?'
[39:65] تُو کہہ دے کہ کیا تم مجھے حکم دیتے ہو کہ میں غیراللہ کی عبادت کروں؟ اے جاہلو!

[39:66] And verily it has been revealed to thee as unto those before thee: 'If thou attribute partners to God, thy work shall surely go vain and thou shalt certainly be of the losers.'
[39:66] اور یقیناً تیری طرف اور ان کی طرف بھی جو تجھ سے پہلے تھے وحی کی جا چکی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو ضرور تیرا عمل ضائع ہو جائے گا اور ضرور تُو گھاٹا پانے والوں میں سے ہوگا۔

[39:67] Aye, worship Allah and be among the thankful.
[39:67] بلکہ اللہ ہی کی عبادت کر اور شکرگزاروں میں سے ہو جا۔

[39:68] And they do not esteem Allah, with the esteem that is due to Him. And the whole earth will be but His handful on the Day of Resurrection, and the heavens will be rolled up in His right hand. Glory to Him and exalted is He above that which they associate with Him.
[39:68] اور انہوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسا کہ اس کی قدر کا حق تھا اور قیامت کے دن زمین تمام تر اُسی کے قبضہ میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے۔ وہ پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

[39:69] And the trumpet will be blown, and all who are in the heavens and all who are in the earth will fall down in a swoon, except those whom Allah will please to exempt. Then will it be blown a second time, and lo! they will be standing, awaiting.
[39:69] اور صور میں پھونکا جائے گا تو غش کھاکر گر پڑے گا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے سوائے اُس کے جسے اللہ چاہے۔ پھر اس میں دوبارہ پھونکا جائے گا تو اچانک وہ کھڑے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے۔

[39:70] And the earth will shine with the light of her Lord, and the Book will be laid open before them, and the Prophets and the witnesses will be brought, and judgment will be given between them with justice, and they will not be wronged.
[39:70] اور زمین اپنے ربّ کے نور سے چمک اٹھے گی اور اعمال نامہ (سامنے) رکھ دیا جائے گا اور سب نبیوں اور گواہی دینے والوں کو لایا جائے گا اور ان کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
[39:71] And every soul will be fully rewarded for what it did. And He knows full well what they do.
[39:71] اور ہر نفس کو جو اُس نے عمل کیا اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور وہ سب سے زیادہ جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں۔

[39:72] And those who disbelieve will be driven to Hell in troops until, when they reach it, its gates will be opened, and its Keepers will say to them: 'Did not Messengers from among yourselves come to you, reciting unto you the Signs of your Lord, and warning you of the meeting of this Day of yours?' They will say, 'Yea, but the sentence of punishment has become justly due against the disbelievers.'
[39:72] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا گروہ در گروہ جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس آجائیں گے اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے اور اس کے داروغے ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تم پر تمہارے ربّ کی آیات کی تلاوت کرتے تھے اور تمہیں تمہارے اِس دن کی لقا سے ڈرایا کرتے تھے؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں۔ لیکن عذاب کا فرمان کافروں پر یقیناً صادق آگیا۔

[39:73] It will be said, 'Enter ye the gates of Hell, abiding therein. And evil is the abode of the arrogant.'
[39:73] کہا جائے گا کہ جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ۔ اُس میں لمبے عرصہ تک رہنے والے ہو۔ پس تکبر کرنے والوں کا کیا ہی برا ٹھکانہ ہے۔

[39:74] And those who feared their Lord will be conducted to Heaven in groups until, when they reach it, and its gates are opened, and its Keepers say to them, 'Peace be upon you! be ye happy, and enter it abiding therein;'
[39:74] اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کیا وہ بھی گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جائے جائیں گے حتیٰ کہ جب وہ اس تک پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھول دئیے جائیں گے تب اس کے داروغے ان سے کہیں گے تم پر سلامتی ہو۔ تم بہت عمدہ حالت کو پہنچے۔پس اس میں ہمیشہ رہنے والے بن کر داخل ہو جاؤ۔

[39:75] And they will say, 'All praise belongs to Allah Who has fulfilled His promise to us, and has given us the land for an inheritance, making our abode in the Garden wherever we please.' How excellent then is the reward of the righteous workers!
[39:75] اور وہ کہیں گے تمام حمد اللہ ہی کے لئے ہے جس نے اپنا وعدہ ہم سے پورا کر دکھایا اور ہمیں (اس موعودہ) ارض کا وارث بنا دیا۔ جنت میں جہاں چاہیں ہم جگہ بناسکتے ہیں۔ پس عمل کرنے والوں کا اجر کتنا عمدہ ہے۔

[39:76] And thou wilt see the angels going round the Throne, glorifying their Lord with His praise. And it will be judged between them with justice. And it will be said: 'All praise belongs to Allah, the Lord of the worlds.'
[39:76] اور تُو فرشتوں کو دیکھے گا کہ عرش کے ماحول کو گھیرے میں لئے ہوئے ہوں گے۔ وہ اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح کر رہے ہوں گے اور ان کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ سب حمد اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔